Connect with us

Today News

ہیوسٹن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے جواں سال بھتیجے کو قتل کر دیا گیا

Published

on



HOUSTON:

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو ہیوسٹن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ آلٹن میں پیش آیا جہاں کار جیکنگ کے دوران نامعلوم ملزمان نے عماد صدیقی کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے حملہ آور ایک کرسلر گاڑی میں سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ پاساندا پولیس ڈپارٹمنٹ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ادھر عماد صدیقی کی نماز جنازہ آج کو بعد نماز ظہر مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ میں دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت قید ہیں، اور اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نام نہاد افغان ترجمان کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

Published

on



وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد افغان ترجمان کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق نام نہاد افغان ترجمان حمد اللہ فطرت ایک بار پھر جھوٹ اور گمراہ کن بیان کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں صرف فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے دہشت گرد انفراسٹرکچر کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

درست فضائی حملوں، چوکیوں کی تباہی اور قبضے، سازوسامان، افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے کارندوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق اعداد و شمار باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں جبکہ حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جاتی ہیں برخلاف اس کے کہ ایک عادی پروپیگنڈا کرنے والی رجیم کی جانب سے من گھڑت معلومات پیش کی جائیں۔

اس کے برعکس پوری دنیا بھارتی سرپرستی میں قائم افغان طالبان رجیم اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کی جانب سے کیے گئے حملوں کی گواہ ہے جیسا کہ حالیہ بزدلانہ حملہ ڈومیل، بنوں میں ہوا جہاں خواتین اور بچوں سمیت 10 شہری شہید ہوئے۔

افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے مسلسل استعمال کیے جانے کے شواہد بھی منظر عام پر آ چکے ہیں اور عوامی سطح پر دستیاب ہیں جن میں 5 اپریل کو بلوچستان کے وزیر داخلہ کی کانفرنس میں پیش کی گئی معلومات بھی شامل ہیں۔

ایک اور ٹھوس حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کے اندر دہشت گرد قیادت پناہ اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور دیگربین الاقوامی رپورٹس افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں درجنوں دہشت گرد پراکسیز کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔

حمد اللہ فطرت اور افغان طالبان رجیم کے دیگر ترجمان باقاعدگی سے جعلی، پرانی اور حتیٰ کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پروپیگنڈا ویڈیوز اور دعوے پوسٹ کرتے رہتے ہیں جنہیں صرف ان کے بھارتی آقاؤں اور ان کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے اور سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے امریکی اور اسرائیل اہداف پرحملے، اہم کمانڈرز کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

Published

on



ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97 لہر شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت مشرق وسطیٰ میں قائم اہم امریکی بیسز اور اسرائیلی اہداف کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اتوار کو دوپہر آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97ویں لہر شروع کردی گئی اور نشانہ بنائے گئے اہم اہداف میں کویت میں محمد الاحمد نیول بیس کے قریب ایک مقام پر امریکی کمانڈروں اور افسران کے زیرِ استعمال ایک ٹھکانہ بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مقام کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے انتہائی درست نشانہ لگاکر تباہ کر دیا گیا، جہاں ایمبولینسوں کی بڑی تعداد اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ دشمن افواج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ حملہ ہفتے کو متحدہ عرب امارات میں امریکی کمانڈ سینٹر اور تربیتی مرکز پر کیے گئے حملے کے بعد ہوا اور اب تک 25 افراد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی رپورٹ ہے۔

پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ایک اسرائیلی جہاز کو متحدہ عرب امارات میں جبل علی بندرگاہ کی گزرگاہ میں بحری قادر کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحری افواج نے ہفتے سے آبنائے ہرمز میں کئی جہازوں کی آمد و رفت روک رکھی ہے، ان جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی، اس لیے انہیں آبی گزرگاہ کے مغربی اور مشرقی مقامات کی طرف بھیج دیا گیا۔

پاسداران انقلاب بحری فورس نے بتایا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں موجود آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کو میرین ریڈیو کے بین الاقوامی چینل 16 کے ذریعے ایرانی بحریہ کے کسی ایک اسٹیشن سے رابطہ کرنا ہوگا جبکہ جہازوں کے عملے کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ وہ جھوٹی خبروں پر توجہ دے کر اپنی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

یاد رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت پر پابندیاں عائد کر دی ہے۔

پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ایرو اسپیس فورس نے بیئرشیبہ میں اسرائیلی فوج کے  ایک صنعتی زون کو بھی نشانہ بنایا ہے اور واضح کیا کہ یہ کارروائی صہیونی ظالم حکومت کی ایرانی قوم کے خلاف مظالم کے جواب میں کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں گجر نالہ کے قریب سپرمارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گولی لگی، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد عرفان اور وقاص کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending