Connect with us

Today News

ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف

Published

on



ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف کلینیکل ٹرائلز میں شامل ایک دوا ہیپاٹائٹس ای وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روک سکتی ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70 ہزار افراد ہیپاٹائٹس ای وائرس کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ اس خطرناک مرض کے خلاف نہ تو کوئی ویکسین دستیاب ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص دوا۔ تاہم، اب امید کی ایک نئی کرن سامنے آئی ہے۔

جرمنی کے شہروں بوخم اور ہائیڈل برگ کے ساتھ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ماہرین پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے ’بمنفوسبوویر‘ نامی مرکب کو دریافت کیا ہے، جو ہیپاٹائٹس ای وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوا ہے۔ یہ مرکب نیوکلیوٹائیڈ/نیوکلیوسائیڈ اینالاگ ادویات کے ذخیرے میں سے منتخب کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ دوا پہلے ہی ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خلاف آزمائش کے مراحل میں ہے، جس کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ اسے نسبتاً کم وقت میں ہیپاٹائٹس ای کے علاج کے طور پر بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر مزید تحقیق اور آزمائشیں کامیاب رہیں تو یہ دریافت مستقبل قریب میں لاکھوں مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ تحقیق 6 مارچ 2026 کو معروف طبی جریدے ’گٹ‘ میں شائع کی گئی ہے، جسے ماہرین صحت ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اہم کھلاڑی کپتانی سے مستعفی

Published

on



انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے کپتان ایلکش ڈیویز نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی جگہ ایڈ برنارڈ نے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھال لی۔

31 سالہ ایلکس کو 2024 کے سیزن سے قبل کپتان بنایا گیا تھا۔ بطور کپتان انہوں نے اپنے پہلے سیزن میں 50.68 کے اوسط سے 1115 رنز اسکور کیے جن میں چار سینچریاں شامل ہیں۔

ایلکس ڈیویز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے چند برسوں کے کیریئر کا سب قابلِ فخر سال تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافیاں جیتنے کے قابل اسکواڈ بنانے اور اس کو شکل دینے کے عمل کا حصہ ہونا اعزاز کی بات تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کرکے مذاکرات کی راہ اپنائی پر زور

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے جنگ بندی کی سفارتی کوششوں سے اگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر اور برادر عوامِ ایران کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی، جس پر ایرانی صدر نے بھی پرتپاک انداز میں جواب دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بطور ہمسایہ برادر ملک جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے خلیجی خطے میں بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ کشیدگی کم کر کے مذاکرات اور سفارتکاری کی راہ اپنائی جائے تاکہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

انہوں نے اس موقع پر امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں باہمی ہم آہنگی ناگزیر ہے وزیراعظم نے ایرانی قیادت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی

Published

on



کراچی:

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی کے بعد ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں آج تک کی سب سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 436ڈالر کی کمی سے 4ہزار 250ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 43ہزار 600روپے کی تاریخی کمی سے 4لاکھ 47ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 37ہزار 380روپے گھٹ کر 3لاکھ 83ہزار 883روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 6ہزار 884 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 686روپے کی کمی سے 5ہزار 901روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Trending