Today News
یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری
یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں پاک کسٹمز، کے پی کے 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان، پول بی میں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان، کے پی کے 1، پول سی میں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد جبکہ پول ڈی میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3 اور پاک آرمی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔
پہلے روز کے پی کے 2 کا مقابلہ گلگت بلتستان سے ہوگا، جبکہ دیگر میچز میں سندھ 2 بمقابلہ بلوچستان، کے پی کے 1 بمقابلہ پنجاب 1 اور پاک کسٹمز بمقابلہ پنجاب 4 کے درمیان ہوگا۔
گروپ مرحلے کے میچز مسلسل 6 روز یعنی 14 اپریل تک جاری رہیں گے، جس کے بعد 15 اپریل کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی۔
16 اپریلی کو کوارٹر فائنل میچز جبکہ 17 اپریل کو سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے میچ 19 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ سے ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔
Today News
بنوں: نادرا کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید
بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے، چاندی کی قیمت میں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 687ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 91ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 4لاکھ 21ہزار 349روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7ہزار 744 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔
Source link
Today News
ثمرخان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں
پاکستان کی معروف ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے فیل راؤن پولر چیلنج کی 300 کلومیٹر طویل برفانی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ثمر خان نے اس مہم کے دوران منفی درجہ حرارت، جسمانی تھکن اور ذہنی دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
یہ مشکل سفر آرکٹک کے برف پوش میدانوں میں کتوں کی سلیج کے ذریعے طے کیا جاتا ہے، جہاں شدید سردی اور سخت حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ثمر خان کے مطابق یہ سفر صرف جسمانی آزمائش نہیں بلکہ خود کو دریافت کرنے کا ایک منفرد تجربہ بھی تھا۔
انہوں نے کہا کہ آرکٹک کی خاموشی میں انہوں نے اپنی شخصیت کے ایک مضبوط پہلو کو پہچانا۔
مہم میں شرکت سے قبل ثمر خان کو ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا اور روانگی سے صرف ایک دن قبل ہی انہیں پاسپورٹ ملا، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور عالمی مہم کا حصہ بن کر اسے مکمل کیا۔
ثمر خان اس سے قبل بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، جن میں بیا فو گلیشیئر پر سائیکل چلانے اور ماؤنٹ کلیمنجارو و ایلبروس جیسے پہاڑوں پر کامیاب مہمات شامل ہیں، جو انہیں پاکستان کی نمایاں ترین مہم جو شخصیات میں شامل کرتی ہیں۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ