Connect with us

Today News

یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ، ٹیزر جاری

Published

on



یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان،پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کی مناسب سے بنائے گئے خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پرمرمٹنے کے جذبے کا بھرپوراظہار کیا گیا۔ 

خصوصی نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جب کہ نغمہ"میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد "اس عید کوصرف خوشی کا نہیں بلکہ فخراوروابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔ 

یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بینان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

علاوہ ازیں، "میری مٹی میری جان"  ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔ 

حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان ،پاکستان زندہ باد" جلد ریلیز ہوگا۔ 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرقی وسطیٰ جنگ؛ اضافی چارجز لگنے کے باعث فضائی راستے سے ایکسپورٹ رکنے کا خدشہ بڑھ گیا

Published

on



ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر کارگو شپمنٹس پر اضافی چارجز لگانے کے معاملے پر فروٹ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں نے ایئر کارگو شپمنٹس پر فی کلو 50 روپے ایڈہاک چارجز عاید کر دیے جس کے باعث پاکستان سے ایئر کارگو شپمنٹس پر اضافی بوجھ سے ایکسپورٹرز کو نقصان ہوگا۔

ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی فوری معاملے کا نوٹس لیکر اضافی چارجز واپس کروائیں۔

خط کے متن کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے سبزیوں اور پھلوں کی ایکسپورٹ رک گئی، ایئر کارگو چارجز فوری واپس لیے جائیں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں سے وضاحت طلب کی جائے۔ فضائی راستے سے ایکسپورٹ رکنے کا خدشہ بڑھ گیا جس کے سبب ملک کو کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کا نقصان ہوگا۔

خط میں اس سے قبل گوشت ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن نے بھی معاملے پر شدید احتجاج کیا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ کا اثر، یورپ میں گیس کی قیمتیں دگنی، تیل 119 ڈالر تک پہنچ گیا

Published

on


مشرقِ وسطیٰ میں آئل اور گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینڈ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم بعد میں یہ کم ہو کر تقریباً 106 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

مغربی میڈیا کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں برطانیہ میں گیس کی قیمتیں 35 فیصد تک بڑھ گئی ہیں، جبکہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد یورپ میں گیس کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملوں کے باعث عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنی غیر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں محدود ردعمل دیا ہے اور کشیدگی کم کرنے کے مطالبات پر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو مزید سخت ردعمل دیا جائے گا، اور کسی بھی جنگی خاتمے کی صورت میں شہری علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ ضروری ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: اسکول طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی غیر اخلاقی حرکات، مقدمہ درج

Published

on



راولپنڈی:

تھانہ گوجرخان کے علاقے میں 13 سالہ طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی غیر اخلاقی حرکات کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ 

والد کے مطابق انکی بیٹی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہے جسے اسکول سے پک اینڈ ڈراپ کے لیے رکشہ لگوا رکھا ہے۔

والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور ماجد بچی کو اسکول سے گھر چھوڑنے آرہا تھا تو راستے میں غیر اخلاقی حرکات کی کوشش کی اور بچی کے کپڑے پھاڑ دیے۔ 

والد کے مطابق ملزم پہلے بھی بچی پر بری نظر رکھتا تھا، پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending