Connect with us

Today News

یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ، علما کا اتفاق

Published

on



لاہور:

یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت علیؓ کے موقع پر پاکستان بھر میں نکالے جانے والے تمام جلوس نماز مغرب تک ختم کر دیے جائیں گے جبکہ دیگر جلوسوں کا دورانیہ بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آج پاکستان ایک بار پھر آپ سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں علمائے کرام کو بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

ملاقات میں پاکستان بھر کے اہل تشیع کے جید علمائے کرام نے حکومت پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازش کو اتفاق اور اتحاد کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت

Published

on


سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت دے دی ہے۔

اب اسٹاک ایکسچینج کے علاوہ الہلال شریعہ ایڈوائزرز بھی کمپنیوں کی شریعہ کمپلائنس کی جانچ کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شریعہ اسکریننگ فراہم کرنے والے اداروں میں اضافے سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے مواقع مزید فروغ پائیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کی فہرست ہر 3 ماہ بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی ۔ کمپنیوں کے مالیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر شریعہ کمپلائنس کی جانچ کی جائے گی۔

اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں 308 شریعہ کمپلائنٹ کمپنیاں موجود ہیں اور پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

نئے اسلامک انڈیکسز کے قیام سے شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

2 سالہ بچی کو 10 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Published

on



لاہور:

2 سالہ بچی کو 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور بچی کو کروڑوں روپے تاوان کی خاطر اغوا کرنے والے ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران اغوا کار ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت رانا واجد کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم واجد نے سندر کے علاقے سے 2 سالہ بچی حرم کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے بچی کے والدین سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جو بعد میں 5 کروڑ اور پھر 2 کروڑ پر فائنل کیا گیا۔

مغوی بچی سے موبائل فون پر والدین کی بات کروانے کے لیے بھی 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کروائے گئے۔

ملزم کے خلاف بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا جب کہ اغوا برائے تاوان کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے بچی کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔

اغوا کے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جب کہ  بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب میں روایتی اسٹامپ پیپر ختم، ای-اسٹامپ مکمل طور پر آن لائن دستیاب

Published

on



لاہور:

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے روایتی سیکیورٹی اسٹامپ پیپر کا استعمال ختم کرنے کا اہم اقدام کیا ہے۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحت اسٹامپنگ نظام میں بڑی ڈیجیٹل اصلاحات کی گئی ہیں، جس کے تحت اب اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی اور اسٹامپ کا اجرا مکمل طور پر آن لائن ممکن ہو گیا ہے۔

شہری اب سرکاری پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے ای-اسٹامپ حاصل کر سکیں گے اور موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی اور OTP تصدیق کے بعد ای-اسٹامپ فوری جاری کیا جائے گا۔

ای-اسٹامپ اب عام سفید کاغذ پر ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو بینک جا کر اسٹامپ خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نئے نظام سے جعلی اور غیر قانونی اسٹامپ پیپر کے استعمال کا خاتمہ ممکن ہوگا اور ای-اسٹامپنگ سے شفافیت، سہولت اور تیز رفتار سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

شہری تمام اقسام کی مالیت کے اسٹامپ پیپر آن لائن پورٹل کے ذریعے حاصل کر سکیں گے جبکہ اسٹامپ فروش کے 300 روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر اجرا کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔





Source link

Continue Reading

Trending