Today News
یونیورسٹیوں میں اے آئی کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے، چیئرمین ایچ ای سی
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور جامعات کو قومی ضروریات اور عالمی رجحانات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی تعلیم کو مؤثراورنتیجہ خیز بنانے کے لیے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نصاب، تعلیمی نتائج اور امتحانی نظام میں بہتری کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔
چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن دفاتر کو مضبوط بنانے کے لیے بھی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا مقصد صنعت اور جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور تحقیق کو تجارتی شکل دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے ڈگری اور دستاویزات کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد طلبہ کو تصدیق کے لیے ایچ ای سی دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی جامعات کی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے رینکنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو یونیورسٹیوں کو عالمی رینکنگ میں بہتری کے لیے حکمت عملی فراہم کرے گی، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے صوبائی سطح پر بھی خصوصی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جن میں وائس چانسلرز، صوبائی ایچ ای سیز اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس کے نمائندے شامل ہوں گے۔
پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ ایچ ای سی انجینئرنگ، میڈیکل ایجوکیشن اور زراعت کے ڈگری پروگرامز کے معیار کا بھی جائزہ لے گا تاکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی پروگرامز میں بہتری لائی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے ٹیسٹنگ سسٹم کو مزید شفاف اور معیاری بنانے پر بھی کام جاری ہے کیونکہ کسی بھی یونیورسٹی کے گریجویٹس کا معیار اس کے داخلہ لینے والے طلبہ کے معیار سے جڑا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی جامعات کے قیام کے لیے قانون سازی سے قبل ایچ ای سی سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی انتظامی عہدے فوری طور پر پر کیے جائیں تاکہ تعلیمی نظام مؤثر انداز میں چل سکے۔
چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق حکومتی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اب تک 65 ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی لیپ ٹاپ بھی جلد طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات میں اطلاقی تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقی منصوبوں کو عملی حل، نئی مصنوعات اور معاشی مواقع میں تبدیل کیا جا سکے۔
Source link
Today News
پاکستان کی ترکیہ اور آذربائیجان پر حملوں کی شدید مذمت
پاکستان نے آذربائیجان اور ترکیہ پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ترکیہ اور آذربائیجان پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے برادر ملک ترکی پر ہونے والے حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے بہادر ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے حملے قابل مذمت اور ایسے اقدامات سے مزید کشیدگی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
وزیراعظم نے خود مختاری کے احترام کو برقرار رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ایسے مذموم اقدامات کی مذمت کرتا ہے جو مزید بڑھنے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور کشیدگی کو کم کرنے کیلیے بات چیت و سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔
Source link
Today News
سینیٹ سے بھی نیب ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے نیب قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا تاہم اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر بلوچ نے نیب ترمیمی بل پیش کیا جس پر وزیر قانون نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ڈپٹی وزیراعظم نے اپوزیشن کے رکن بیرسٹر علی ظفر کے تحفظات کو سُن کر کہا کہ اگر کوئی ترمیم لانی ہے تو پرائیوٹ ڈے پر لے آئیں جبکہ ماضی میں تحریک انصاف نے پچاس پچاس قوانین تیزی سے منظور کروائے تھے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بل کہیں اور سے آیا ہے، آج کوئی نجی ممبر ڈے نہیں ہے،
نیب ترمیمی بل منظور کراکے آج منہ پر طمانچہ مارا گیا کیونکہ یہ ڈیموکریٹک رویت کے خلاف ہے۔
علی ظفر نے پیش گوئی کی کہ یہ بل حکومت کو آگے جا کر کاٹے گا، یہ سب قانون سازی بانی پی ٹی آئی کے خلاف کی جارہی ہے۔
بل کو منظوری کیلیے پیش کیا گیا تو حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اس کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن (پی ٹی آئی) اراکین نے کاپیاں پھاڑ کر شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔
ترمیمی بل کے اہم نکات
ترمیمی بل کے تحت احتساب عدالتوں اور ہائی کورٹس کو ملزمان کو ضمانت دینے کے اختیار دیا گیا ہے، احتساب عدالت اور متعلقہ ہائی کورٹ کو ضابطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔
اس کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعات 439، 496، 497 اور 498 کے تحت ملزمان کی رہائی یا ضمانت کا حکم بھی ہائیکورٹ یا احتساب عدالت دے سکے گی۔
ترمیمی بل میں قومی احتساب آرڈیننس کی دفعہ 9 میں اہم تبدیلی کی تجویز کی گئی جس کے مطابق احتساب مقدمات میں عدالتوں کے اختیارات اور طریقہ کار کو مزید واضح بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
بل کے تحت قومی احتساب آرڈیننس میں نئی دفعہ 32A شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ترمیم کے مطابق احتساب مقدمات میں دوسری اپیل کا حق متعارف کرایا جاسکے گا جبکہ احتساب مقدمات میں سزا یافتہ شخص یا پراسیکیوٹر جنرل کو دوسری اپیل کا حق حاصل ہوگا۔
ترمیم میں تجویز کی گئی کہ نیب چیئرمین کی ہدایت پر پراسیکیوٹر جنرل بھی دوسری اپیل دائر کر سکے گا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں دوسری اپیل دائر کی جا سکے۔
تجویز دی گئی کہ ہائی کورٹس کے فیصلے پر 30دن کے اندر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں ایک بار تین سال کی توسیع ہوسکے گی اور اس کا اختیار وفاقی حکومت کو حاصل ہوگا۔
Source link
Today News
رجب بٹ کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات، ایمان سے متعلق دھمکیوں کا انکشاف
پاکستان کے معروف لاگر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کی اہلیہ کے بھائی نے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
رجب بٹ اکثر تنازعات، اسکینڈلز اور قانونی معاملات کے باعث سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی بھی اس وقت مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ان کی اہلیہ ایمان ان کے ساتھ نہیں رہ رہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات جاری ہیں۔ اگرچہ مصالحت کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔
حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ رجب بٹ کے چچا اور والدہ ان کے گھر آئے تھے اور ایمان کو سخت دھمکیاں دی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا پر حیدر اور ڈوگر کی جانب سے ایمان کو لائیو سیشن میں تنقید کا نشانہ بنانے کے ردعمل میں دیا۔
عون شیخ کا کہنا تھا ’’اگر مجھے اپنی بہن کا گھر بچانے کے لیے جھکنا پڑا تو میں جھک جاؤں گا۔ آپ سب کی بہنیں ہیں، لیکن اگر آپ کا بہنوئی آپ کی حاملہ بہن کو دھوکا دے رہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟‘‘
View this post on Instagram
عون نے مزید کہا کہ ’’وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر میری بہن کے خلاف باتیں کرتا ہے بلکہ یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ اسے ہر سہولت حاصل ہے، ڈرائیور اس کی خدمت میں موجود ہیں۔ یہ سب جھوٹ ہے۔ میں ہر بار خاموش رہا جب وہ غلط بیانی کرتا رہا۔ پھر اس کی والدہ اور چچا آئے اور کہا کہ وہ ایسا ہی رہے گا۔ اب آپ بتائیں، کیا آپ یہ سب برداشت کریں گے؟ آپ نے نمبر ون یوٹیوبر سے شادی کی ہے۔ میرے پاس ریکارڈنگ موجود ہے۔‘‘
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد عون شیخ کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنی بہن کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اگر رویہ تبدیل نہیں ہو رہا تو علیحدگی ہی بہتر راستہ ہوسکتا ہے، جبکہ کچھ نے عون کو مزید عوامی بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
Source link
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
New Details Confirm Samsung Galaxy S26 Ultra’s Powerful Upgrade