Today News
یہ ہماری جنگ نہیں ہم پر مسلط کی گئی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جاپانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ موجودہ جنگ ایران کی اپنی نہیں بلکہ اس پر مسلط کی گئی ہے تاہم تہران عارضی نہیں بلکہ مکمل، جامع اور دیرپا جنگ بندی کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس اقدام کا خیرمقدم کرے گا جو جنگ کے مکمل خاتمے کا باعث بنے، اور کسی بھی سنجیدہ جنگ بندی تجویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
عباس عراقچی نے امریکا کے کردار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ واشنگٹن خطے میں جارحیت روکنے کے لیے تیار ہے۔
ایک اہم پیشرفت میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے پیش نظر ایران آبنائے ہرمز سے جاپانی جہازوں کے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے آمادہ ہے، جو عالمی توانائی سپلائی کے تناظر میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کو ترجیح دیتا ہے، بشرطیکہ اس کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جائے۔
Today News
ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت دے دی
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی اور سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔
اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا مرحلہ وار ایران کے اہم پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کا آغاز بڑے بجلی گھروں سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس معاملے میں کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ٹرمپ کے بیان پر ایران نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نوعیت کی کوئی کارروائی کی گئی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امریکی صدر نے ایک اور موقع پر میڈیا پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے، جبکہ بعض رپورٹس اس کے برعکس تاثر دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیاں محدود کرنے پر غور کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو اپنی سکیورٹی خود یقینی بنانا چاہیے۔
Today News
کراچی، سپر ہائی وے نئی سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق
کراچی:
شہر قائد میں سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا.
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے راہگیر کی شناخت ویکٹر جان ولد جوسف جان کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 60 سال بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران حادثہ نامعلوم کار سوار شخص کی تیز رفتاری کے باعث بتایا جارہا ہے۔
تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ حادثے کے بعد فرار کار ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے
Today News
ویمنز ایشین فٹ بال کپ، جاپان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
SYDNEY:
جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر ویمنز ایشین فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں واحد گول نے میچ کا فیصلہ کر دیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں ریکارڈ 74 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ جاپان کی جانب سے فیصلہ کن گول مائیکا ہمانو نے 17ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے کیا، جو سیدھا جال میں جا لگا۔
یہ جاپان کا تیسرا ایشین کپ ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2014 اور 2018 میں بھی چیمپئن رہ چکا ہے۔
پورے ٹورنامنٹ میں جاپانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میچز میں 29 گول اسکور کیے جبکہ صرف ایک گول کھایا، جس سے اس کی برتری واضح ہوئی۔
آسٹریلیا نے میچ کے آغاز میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی مواقع حاصل کیے، تاہم اہم مواقع ضائع کرنے کی وجہ سے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ ٹورنامنٹ آئندہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ بھی تھا، جس کے تحت جاپان، آسٹریلیا اور دیگر بڑی ایشیائی ٹیمیں عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
-
Magazines7 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: THE DIGITAL DIVIDE – Newspaper