Today News
10 اپریل 1988، سانحہ اوجھڑی کیمپ، کیا ہوا، راز نہ کھل سکا
راولپنڈی:
آج سے 38 برس قبل10 اپریل 1988 کو صبح 9 بجکر 50 منٹ پر جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ عروج سے رواں دواں تھی، کالجز ،یونیورسٹیوں ، اسکولوں میں تیسرا پریڈ چل رہا تھا دکاندار دکانیں کھول کر مال لگا رہے تھے کہ جڑواں شہروں کے شہریوں پر قیامت صغری برپا ہوگئی۔
شہر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا، جب جڑواں شہروں کے سنگم عسکری ایریا اوجھڑی کیمپ میں میزائلوں کا ڈپو پھٹ گیا اور چاروں اطراف زور دار دھماکا خیز آوازوں میں میزائل اڑنے اور گرنے لگے۔
میزائل اور راکٹ اُڑ اُڑ کر دونوں شہروں کے مختلف حصوں میں گر کر تباہی پھیلا رہے تھے، سڑک پر چلتی گاڑیاں نشانہ بن رہی تھیں۔
اوجھڑی کیمپ کے اسلحہ خانے میں لگی آگ بھڑک رہی تھی، سیاہ دھویں اور غبار کے بادل نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، موت چاروں اور رقص کر رہی تھی، افراتفری کے عالم میں عورتیں ننگے سر ننگے پائوں جان بچانے کے لیے بھاگ رہی تھیں۔
دو گھنٹہ تک آسمان آتش و آہن کی بارش برساتا رہا، اس دن بڑی تعداد میں اسکولز، کالجز کی طالبات گم ہوئیں جن کا ان تک کوئی سراغ نہیں مل، میزائل پھٹنا بند ہوئے مگر ہر سو تباہی کی داستان چھوڑ گئے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 103 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سو کے قریب تھی۔
وزیراعظم محمد خان جونیجو نے انکوائریکمیٹی تشکیل دی، رپورٹ کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات و رپورٹ پیش کر دی جسکا آج تک قوم حقائق جاننے کی منتظر ہے، کیا ہوا کچھ راز نا کھل سکا۔
Today News
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، پشین اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ زیارت، لورالائی، بارکھان، تربت، کیچ، گوادر اور گردونواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیارت میں 5 اور ژوب میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزید برآں نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 20، چمن میں 12، گوادر میں 19 اور جیوانی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Source link
Today News
لبنان میں انسانی بحران سنگین، اسرائیلی فوج کی ایمبولینسوں پر حملوں کی دھمکی
تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچی ادری نے لبنان میں ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ طبی گاڑیوں اور سہولیات کو وسیع پیمانے پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی ایسی سرگرمی کے خلاف کارروائی کرے گا جو اس کے بقول عسکری نوعیت کی ہو، چاہے وہ ایمبولینسوں یا طبی مراکز کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو۔
تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث اس بیان پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے حلقوں کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ لبنان میں پہلے ہی جاری حملوں کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔
طبی اداروں کا کہنا ہے کہ ایمبولینسیں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور ان پر حملے انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔
Today News
فیفا سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کی تاریخی فتح وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ریکارڈ ساز کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کردی۔
اپنے بیان میں محسن گیلانی نے پوری قوم کو پاکستان ویمنز ٹیم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری بیٹیوں نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے، ہم یہ کامیابی اپنی قیادت کے نام کرتے ہیں۔
محسن گیلانی نے مزید کہا کہ ہم بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پاکستان کا نام فٹبال کے میدان میں روشن کریں گے۔ پاکستان ویمنز فٹبال کے لیے سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے اور ہماری کھلاڑی دنیا کو دکھا رہی ہیں کہ وہ بہترین فٹبال کھیل سکتی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember