Connect with us

Today News

102 سالہ ارب پتی کی خفیہ شادی؛ پکڑے جانے پر وہیل چیئر پر فرار کی کوشش

Published

on


تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ژونگ شان ڈسٹرکٹ میں ایک 102 سالہ کروڑ پتی شخص کی خفیہ شادی نے اسپتال میں ایک سنگین جھگڑے کو جنم دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر تاجر اپنی 68 سالہ اہلیہ کے ساتھ اسپتال سے باہر آ رہے تھے۔

اتفاق سے عین اسی وقت 102 سالہ بزنس مین کے بیٹے، بہوئیں اور پوتے پوتیاں وہاں پہنچ گئے اور اس نئے انکشاف پر آگ بگولہ ہوگئے۔

بزرگ تاجر کی نئی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی نگہداشت کرنے والی ایک خاتون تھیں جنھیں ان کے بچوں نے ہی خدمت کے لیے رکھا تھا۔

اپنے باپ کے ساتھ دیکھ بھال کرنے والی خاتون کو بطور ان کی اہلیہ دیکھ کر بیٹے طیش میں آگئے اور اسپتال کے دروازے پر ہی جھگڑا شروع ہوگیا۔

بیٹوں نے اپنے باپ کی مبینہ بیوی کو ایک طرف دھکیل کر ان سے والد کی وہیل چیئر چھین لی اور اپنے ساتھ گھر لے جانے لگے۔

خاتون نے چیخ چیخ کر پورے اسپتال کو آسمان پر اُٹھالیا اور جب کچھ نہ بن پڑا تو پولیس کو فون کرکے بلالیا۔

اس دوران خاتون کی اپنے شوہر کے خاندان والوں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ لوگوں نے بیچ بچاؤ کی کوششیں کیں لیکن سب ناکام ثابت ہوئیں۔

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے والد کی دماغی حالت کا فائدہ اُٹھاکر اس خاتون نے جسے ان کی دیکھ بھال کے لیے رکھا تھا۔ لالچ میں خفیہ شادی کی۔

بیٹوں نے بتایا کہ خفیہ شادی کے بعد والد سے 7 پلاٹسِ اور تقریباً 19 لاکھ پاؤنڈ کی انشورنس پالیسی خاتون اور ان کے بچوں کے نام منتقل کی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کاتون نے یوں مجموعی طور پر تقریباً 47 لاکھ پاؤنڈ کے اثاثے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیئے۔

خیال رہے کہ بزرگ تاجر کے کل اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 60 لاکھ سے 1 کروڑ 87 لاکھ پاؤنڈ کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

تائیوان میں شادی رجسٹریشن کرنے والے حکام نے بتایا کہ شادی کے اندراج کے وقت بزرگ نے سوالات کے درست جواب دیے اور قانونی تقاضے پورے کیے۔

البتہ بھانڈا پھوٹ جانے اور بچوں کے مقدمہ کرنے کے بعد اب شادی کی قانونی حیثیت اور اثاثوں کی منتقلی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستانی ٹیم سپر 8 مرحلے کے میچز کون کونسی ٹیموں سے کب کھیلے گی؟

Published

on



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو سخت مقابلوں کا سامنا ہوگا جہاں اس کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ  کے خلاف ہوگا۔ دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے کھیلا جائے گا جبکہ 28 فروری کو پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سے ہوگا۔

یہ تمام ٹیمیں سپر 8 کے اسی گروپ میں شامل ہیں جس کے باعث مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں پاکستان کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

Published

on



سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے دوران صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران روزانہ صبح 3:00 بجے (سحری سے قبل) سے رات 10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین سحری اور افطاری کے پکوانوں کی تیاری بلا تعطل کر سکیں۔

سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدس مہینے میں گیس کا پریشر بہتر سطح پر برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر میں ہر سال تقریباً 10 فیصد تک کمی کے باعث گیس کی مجموعی رسد متاثر ہو رہی ہے، تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے پیش نظر اضافی گیس کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جس سے ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا۔

ایس ایس جی سی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران اگر کسی صارف کو کم پریشر یا گیس کی بندش کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر 1199 ہیلپ لائن، موبائل ایپ یا قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر سے رابطہ کرے اور ادارے کا عملہ شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے متحرک رہے گا۔

سوئی سدرن نے صارفین پر زور دیا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لاکھوں چولہوں کے بیک وقت استعمال کے باعث گیس کا دباؤ متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے گیس کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنایا جائے اور بلا ضرورت چولہا جلتا نہ چھوڑا جائے تاکہ تمام صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس میسر آ سکے۔

اعلامیے میں گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کو غیراخلاقی اور قابل سزا عمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے دیگر صارفین متاثر ہوتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

رمضان کی مبارکبادیں؛ یہ خدا کی بے شمار نعمتوں کی قدر کا بابرکت مہینہ ہے؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کا چاند نظر آنے پر ماہ مقدس کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسلمان عبادت، روزہ، دعا اور خیرات میں مشغول رہتے ہیں کیوں کہ یہ خدا کی نعمتوں پر شکر بجا لانے کا مقدس مہینہ ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ رمضان روحانی تجدید کے ساتھ ساتھ خاندانی اور سماجی رشتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ہمدردی، خیرات، رحمت اور عاجزی جیسے مشترکہ انسانی اقدار کا مظہر ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ امید، مدد اور بہتر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کا وقت ہے۔

برطانوی بادشاہ شاہ چارلس نے رمضان المبارک کے آغاز پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ مقدس مہینہ صبر، ہمدردی، سخاوت اور روحانی غور و فکر کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خیر و برکت کی دعا کی اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک برداشت، یکجہتی اور انسان دوستی کی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فرانس میں مسلم کمیونٹی کی سماجی خدمات اور قومی زندگی میں کردار کو سراہا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کورنی نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے روحانی مضبوطی، خیرات اور کمیونٹی سروس کا مہینہ ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا مذہبی آزادی اور تنوع کو اپنی طاقت سمجھتا ہے۔

جرمن چانسلر فریڈک مرز نے رمضان کے موقع پر اپنے پیغام میں امن، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جرمنی میں مقیم مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اٹلی کے صدر سر گیئو میٹریلا نے رمضان المبارک کو انسانی اقدار، قربانی اور باہمی یکجہتی کا مہینہ قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending