Today News
13 عوامی سماعتیں؛ سانحہ گل پلازہ کے کمیشن نے حتمی رپورٹ مرتب کرلی
گل پلازہ سانحہ، کتنوں کے لخت جگر لقمہ اجل بن گئے، درجنوں خاندانوں کی خوشیاں راکھ کا ڈھیر ہوگئیں، ان سب کا ذمے دار کون ہے؟ متاثرین کے لیے انصاف کی گھڑی قریب آگئی، وہ فیصلہ کن موڑ جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا، عدالتی کمیشن نے 13 سماعتوں اور کئی محکموں کی باز پرس کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کرلی جو آج سیکریٹری قانون کے سپرد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے مقررہ مدت کے دوران 13 سماعتوں میں ریسکیو اداروں، اراضی کے ریکارڈ اور عمارت بنانے کی اجازت دینے والے سرکاری محکموں، ماہرین اور متاثرین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کرلی ہے۔
کمیشن کی رپورٹ سے گل پلازہ حادثے کی ذمے داری، ریسکیو اداروں سمیت دیگر سرکاری اداروں کی کارکردگی کا تعین کیا جاسکے گا۔ حکومت سندھ کے پاس رپورٹ شائع کرنے یا نہ کرنے کا صوابدیدی اختیار ہے۔ تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے مجموعی طور پر 13 عوامی سماعتوں میں مختلف سرکاری اداروں، ماہرین اور متاثرین کے بیانات ریکارڈ کیے۔
سندھ ہائیکورٹ کے حاضر سروس جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں عدالتی کمیشن کی انکوائری کا باقاعدہ آغاز 10 فروری 2026 گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا سے ہوا۔ 11 فروری کو ابتدائی اجلاس میں سیکریٹری قانون، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور کمشنر کراچی نے شرکت کی، 12 فروری کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو ملاقات کے لیے جبکہ 13 فروری کو مختلف محکموں کو سماعت کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔
14 فروری کو کمیشن کے چیئرمین اور اراکین نے گل پلازہ کا دورہ کیا، 16 فروری کو کمیشن نے ڈی سی کمپلیکس میں لواحقین سے ملاقات کی۔ 18 فروری کو پہلی عوامی سماعت میں ڈی جی ریسکیو 1122، چیف فائر افسر، ایدھی اور چھیپا کے نمائندوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ 19 فروری کو سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، سینیئر ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پولیس سرجن اور دیگر اداروں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ اسی روز مزید سماعت کے لیے نوٹسز جاری ہوئے۔
21 فروری کو صحافی بابر سلیم اور گل پلازہ سے شہریوں کو ریسکیو کرنے والے شہری دانش کا بیان ریکارڈ ہوا۔ 23 فروری کو ایس ایس پی سٹی، ایس ایس پی ٹریفک، قائم مقام سی ای او کے الیکٹرک، ایس ایس جی سی نمائندے، صدر کے سی سی آئی اور دیگر اداروں کے نمائندگان پیش ہوئے۔
24 فروری کو صحافی بابر سلیم کے بیان پر جرح کے لیے چیف فائر افسر کو نوٹس جاری کیا گیا۔ 25 فروری کو سانحے میں بچ جانے والے متاثرین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ شہری دانش کے بیان پر جرح کے لیے ڈی جی ریسکیو 1122 کو نوٹس جاری کیا گیا۔
26 فروری کو سول ڈیفنس کے ٹیکنیکل انسٹرکٹر مرزا مرسلین کا بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ 27 فروری کو انکے بیان پر جرح کے لیے چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ اسی روز کمیشن کی جانب سے سوالنامے کے جواب کے لیے یاد دہانی نوٹس جبکہ صحافی بابر اور دانش کو جرح کے لیے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے، 27 فروری کو ہی الیکٹرک انسپکٹر کو بھی طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔
2 مارچ کو ایدھی اور چھیپا کے ڈرائیوروں اور رضاکاروں کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔ 3 مارچ کو صحافی بابر سلیم اور دانش کے بیانات پر جرح کی گئی اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے الیکٹرک انسپکٹر کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ 5 مارچ کو ایدھی اور چھیپا کے ڈرائیورز کے بیانات لیے گئے جبکہ اسی روز سینٹرل فائر اسٹیشن کے اسٹیشن افسر کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا اور سول ڈیفنس نے ٹیکنیکل انسٹرکٹر کو جرح کے لیے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔
10 مارچ کو ماہر آرکیٹیکٹ عارف حسن کی بطور ایکسپرٹ رائے سنی گئی جبکہ اسی روز میونسپل کمشنر اور سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔ 12 مارچ کو فائر بریگیڈ افسران کے بیانات اور جرح مکمل کی گئی جبکہ 16 مارچ کو مزید بیانات قلمبند کیے گئے اور ڈی جی ایس بی سی اے کو انٹرروگیٹری نوٹسز جاری ہوا۔
18 مارچ کو سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ذاتی سماعت اور ریکارڈ پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا۔ 25 مارچ کو سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ذاتی سماعت کی گئی اور اسی روز انہیں ریکارڈ پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا، 31 مارچ کو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور میونسپل کمشنر کے ایم سی کو قانونی وضاحت کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔
کمیشن نے یکم اپریل 2026 کو سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مزید وضاحت کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیا۔
Source link
Today News
سفارتی سرگرمیاں مزید تیز، اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی سے گفتگو میں خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے کردار کو اجاگر کیا۔
جاپانی وزیر خارجہ نے خطے میں مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اسی سلسلے میں پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ پاؤلو رینجل سے گفتگو کے دوران بھی خطے کی بدلتی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ پرتگال نے پاکستان کے سفارتی کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔
برطانیہ کے وزیر مملکت حمیش فالکنر سے گفتگو میں بھی علاقائی صورتحال زیر بحث آئی برطانوی حکام نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دریں اثناء کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ گفتگو میں بھی کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے پاکستان-کینیڈا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اعلیٰ سطحی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ان تمام رابطوں میں پاکستان نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
Source link
Today News
کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی، ٹرک ڈرائیور نے اسکوٹی سوار ماں بیٹے کو کچل دیا
شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے اسکوٹی پر سوار ماں اور بیٹے کو کچل دیا، حادثے میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں الیکٹرک اسکوٹی پرسوار فیملی ٹریفک کو اناج کی بوریوں سے لدے ٹرک نے کچل دیا جس کی زد میں آکر کمسن بچہ جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی۔
حادثے کے بعد موقع پر موجودمشتعل شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت4 سالہ انیس ولد فراز اور زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ زبیب النسا زوجہ فراز کے نام سے کی گئی ہے۔
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کاشف ربانی کا دعویٰ ہے کہ الیکٹرک اسکوٹی پرسوارفیملی شاہ فیصل کالونی دونمبر چورنگی کے قریب گزری رہی تھی کہ الیکٹرک اسٹوکی توازن بگڑنے کی وجہ سے اسکوٹی پر سوار خاتون اور کمسن بچہ سڑک پر گر گئے اسی دوران عقب سے اناج کی بوریوں سے لدھا ٹرک آ رہا تھا کہ جس کے اگلے ٹائروں کی زد میں آکر کسمن بچہ موقع پر جاں بحق اورخاتون شدید ہو گئی۔
اس کے علاوہ نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں تیزرفتار رکشہ کھمبے سے ٹکرانے کے باعث رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
متوفی رکشہ ڈرائیور کی شناخت40 سالہ محمد عیدن ولد متن خان کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او رضوان قریشی کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیھ حاصل کر رہی ہے۔
Source link
Today News
کراچی میں 3 روز کے دوران اندھی گولیاں لگنے سے 9 افراد زخمی، 3 خواتین اور نوعمر لڑکا بھی شامل
شہر میں جاری اسلحے کے بے دریغ استعمال کا سلسلہ تھم نہ سکا اور 3 روز میں نامعلوم گولیاں لگنے سے 3 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کے دعوؤں کے باوجود اسلحے کے بے دریغ استعمال کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تین روز میں 3 خواتین، نو عمر لڑکے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے،
پولیس افسران شہر میں جرائم کی کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب شہر میں روز کی بنیاد پر اسلحے کے بے دریغ استعمال کا خمیازہ شہری سڑکوں اور گھروں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے زخمی ہو کر برداشت کر رہے ہیں۔
زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی 5 نمبر غوث پاک روڈ ملک شاپ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ ایان شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو سینے پر گولی لگی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بلدیہ چوبیس کی مارکیٹ کے قریب فائرنگ 45 سالہ شیرینہ زوجہ عزیز الرحمٰن زخمی ہوگئی۔
لیاقت آباد کے علاقے 10 نمبر الاعظم اسکوائر کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ جمیلہ بیگم زوجہ اقبال زخمی ہوگئی، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ٹو قادری مسجد کے قریب فائرنگ سے 27 سالہ بلال احمد زخمی ہوگیا۔
چاکیواڑہ غلام محمد بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 12 سالہ مزمل ولد محسن زخمی ہوگیا ، گبول ٹاؤن کے علاقے نیو کراچی میں فائرنگ سے 30 سالہ مرتضیٰ زخمی ہوا، چاکیواڑہ کے علاقے عثمان پارک کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ نعمان زخمی ہوگیا۔
اس کے علاوہ پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب 74 سالہ نصیر زخمی ہوا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 خضر مسجد کے قریب فائرنگ سے 39 سالہ نجمہ زوجہ نوید زخمی ہوگئی۔
فائرنگ سے 3 خواتین اور نوعمر لڑکے سمیت 9 افراد کے زخمی ہونے کے واقعات 4 اپریل سے 6 اپریل کے درمیان پیش آئے۔
اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری میسجز میں شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آنے کے بتائے گئے ہیں جس کی متعلقہ تھانے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب عوام اسٹریٹ کرمنلز سے عاجز ہیں تو دوسری جانب نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں سے بھی شہری خوف کا شکار ہیں جبکہ پولیس شہر میں روز کی بنیاد پر اسلحے کے بے دریغ استعمال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس کا خمیازہ شہری نامعلوم سمتوں نے آنے والی گولیوں سے زخمی ہو کر برداشت کر رہے ہیں۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final