Today News
23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ ریلیز کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت ترانہ جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ترانے کو میری مٹی میر جان کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس نغمے میں یوم پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا گیا ہے جبکہ حالیہ کامیابیوں کے بعد عوامی جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔
نغمے کو خاص طور پر آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں اجتماعی فخر، پاکستانیت اور قومی اتحاد کا پیغام نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس ترانے کے ذریعے نوجوان نسل کی نمائندگی کی گئی ہے۔
Today News
پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس سے آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا؛ ایرانی سپریم لیڈر
نو روز کے موقع پر ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا 9 صفحات پر مشتمل ایک تحریری پیغام سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ ہم نے روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ایران کے تیسرے رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل نے ایران اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی چال چلی ہے۔
خامنہ ای نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طرف سے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تقسیم کو ختم کرنا ہے۔
جنگ کے دوران پڑوسی ممالک پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے وضاحت دی کہ ایرانی مسلح افواج نے ہمسائیہ ممالک ترکیہ اور عمان پر حملے نہیں کیے، یہ اسرائیل کی سازش ہے۔
انھوں نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مشرقی پڑوسیوں کو بہت قریب سے سمجھتا ہے۔ خاص طور پر پاکستان سے ان کے والد شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے ایک سال میں تین جنگوں سے گزر چکا ہے۔ گزشتہ برس جون میں حملے، دسمبر میں بیرون ملک کی ایما پر ملک گیر مظاہرے اور تیسری موجودہ جنگ ہے۔
ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبی خامنہ ای نے اپنے والد کے اسرائیلی حملے میں ہلاکت کو ’ عظیم شہادت‘ قرار دیتے ہوئے اس سال کے کے لیے ’قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کے سائے میں مزاحمتی معیشت‘ کا نعرہ بھی دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جنگ میں قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمارا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کردے گا۔
یاد رہے کہ یہ انداز ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کے روایتی نوروز پیغامات سے واضح طور پر مختلف ہے جو ہمیشہ کیمرے کے سامنے پیغام دیا کرتے تھے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کو اس ماہ کے آغاز میں اپنے والد کا جانشین منتخب کیا گیا تھا۔ وہ اب تک نہ تو عوام کے سامنے آئے ہیں اور نہ ہی انھیں فلمایا یا فوٹوگراف کیا گیا ہے۔
Today News
ن لیگ کے سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی، حمزہ شہباز کو وفاقی عہدہ اور اہم پارٹی پوزیشن ملنے کا امکان
مسلم لیگ (ن) قیادت نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو پنجاب میں اہم پارٹی عہدہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عید کے بعد مسلم لیگ ن کے سیاسی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
اعلیٰ قیادت نے صوبے میں پارٹی پوزیشن مضبوط کرنے کیلیے سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کو ن لیگ پنجاب کا صدر بنانے پر غور شروع کردیا، جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل حمزہ شہباز کو وفاق میں عہدے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے ؤفاقی عہدے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ساتھ سیاسی کردار کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
لیگی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو صوبائی صدر بنا کر کارکنان کو متحرک اور ناراض کارکنان کو منانے کا ٹاسک دیاجائے گا۔
Source link
Today News
عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 25، مظفرآباد میں 20، مری میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سبی 33، شہید بینظیر آباد اور ٹنڈوجام میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران شام اور رات کو بالائی سندھ اور جنو بی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے علاقوں میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور اور بہا ولپور میں شام اور رات کو تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام اور رات میں سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سانگھڑ، لاڑکانہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport