Connect with us

Today News

27 سالہ ترکش انفلوئنسر کی پراسرار موت نے سب کو چونکادیا

Published

on



ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت نے سب کو چونکا دیا جب کہ اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔  

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی معروف فیشن انفلوئنسر13 مارچ بروز جمعہ انتقال کر گئیں، 27 سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

یاد رہے کہ عائشہ گل ایراسلان سوشل میڈیا پر ایک نمایاں فیشن انفلوئنسر کے طور پر جانی جاتی تھیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار تھی جب کہ وہ اپنے فیشن اسٹائل اور دنیا بھر کے سفر کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔  

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے اس وقت تشویش ظاہر کی جب ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ بعد ازاں وہ ان کے گھر پہنچے اور دروازہ نہ کھلنے پر حکام کو اطلاع دی۔

پولیس کے گھر میں داخل ہونے پر وہ بے جان حالت میں پائی گئیں، جس کے بعد طبی ٹیم نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس اور پراسیکیوٹرز نے گھر کا تفصیلی معائنہ کیا جب کہ لاش کو فرانزک کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ واضح ہو سکے گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عائشہ گل حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں، تحقیقات کے دوران عمارت کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جس میں ایک مشکوک شخص کو گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد نکلتے دیکھا گیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تاہم، پولیس نے اسے پوچھ گچھ کے بعد بیان ریکارڈ کر کے رہا کر دیا، جب کہ اس کے وکلا کا مؤقف ہے کہ وہ واقعے کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔

حکام نے تاحال کسی مجرمانہ پہلو کی تصدیق نہیں کی، تاہم کیس کو مشتبہ قرار دے کر تحقیقات جاری رکھی گئی ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نیٹو اتحادی ممالک بزدل اور کاغذی شیر ہیں؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے ایرانی بندش کو ختم کروانے میں عدم تعاون کرنے پر نیٹو اتحادی ممالک سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کو بحال کرانے میں نیٹو اتحادی ممالک آسانی سے کردار ادا کر سکتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کر رہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو محض کاغذی شیر ہے۔ ایران کے جوہری خطرے کے خلاف کارروائی میں نیٹو ممالک نے حصہ لینے سے گریز کیا۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ جنگ فوجی طور پر جیت لی گئی اور ایران سے خطرہ کم ہو چکا ہے تو یہی نیٹو اتحادی ممالک تیل کی بڑھتی قیمتوں پر شکایت کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے اور اسے کھولنا ایک آسان فوجی اقدام ہے۔ نیٹو ممالک معمولی خطرے کے ساتھ اس راستے کو بحال کر سکتے ہیں لیکن وہ اس ذمہ داری سے گریز کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ تاہم بندش کے باعث پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ

Published

on



رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 6.44فیصد سے بڑھ کر7.04 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مجموعی طور پر 18 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں 2.52 فیصد، دال چنے کی قیمتوں میں 0.11 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.34 فیصد، چینی کی قیمت میں0.76 فیصد، لہسن کی قیمت میں 4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.67 فیصد اور  آٹے کی قیمت میں 1.05 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 24.85 فیصد، چکن 7.33 فیصد، بریڈ 1.08 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.91 فیصد، سرسوں تیل کی قیمت میں 0.41 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 0.40 فیصد، آلو کی قیمت میں 0.33 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 0.31 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 5.77 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.38 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصد اضافے کے ساتھ6.52فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.22 فیصد اضافے کے ساتھ6.15 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 6.49 فیصد رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ ریلیز کردیا

Published

on


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت ترانہ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ترانے کو میری مٹی میر جان کا عنوان دیا گیا ہے۔

اس نغمے میں یوم پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا گیا ہے جبکہ حالیہ کامیابیوں کے بعد عوامی جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔

نغمے کو خاص طور پر آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں اجتماعی فخر، پاکستانیت اور قومی اتحاد کا پیغام نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس ترانے کے ذریعے نوجوان نسل کی نمائندگی کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending