Connect with us

Today News

42 دانتوں والا ملائشین شہری

Published

on



42 دانتوں والے ایک ملائشین شہری نے سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔

33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ کچھ برس قبل ان کو احساس ہوا کہ ان کے دانتوں سے متعلق کوئی معاملہ غیر معمولی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں انہوں نے پہلی بار نوٹس کیا کہ ان کے اضافی دانت نکل رہے ہیں۔ گنتی کرنے پر معلوم ہوا کہ اس وقت ان کے 38 دانت تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ڈینٹل ایکس رے میں یہ بات سامنے آئی کہ چار دانت اور تھے جن کو نکلنا تھا۔ 2023 کے شروع میں یہ تعداد 42 ہوگئی اور خوش قسمتی سے ان کے نکلنے میں کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔

پرتاب کا کہنا تھا کہ انہیں اضافی دانتوں سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی، زیادہ تر لوگوں کو اس وقت تک پتہ نہیں لگتا جب وہ بتاتے نہیں ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Published

on



مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں امریکا کی مشکلات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل تقریباً 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس دوران قطر کے وزیر توانائی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ خلیجی خطے کے تیل پیدا کرنے والے ممالک چند ہفتوں یا حتیٰ کہ چند دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں۔

قطری وزیر توانائی کے مطابق اگر جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو توانائی کی ترسیل کو معمول پر آنے میں کئی ہفتوں سے مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے، جس کے باعث عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

20 سالہ انتظار ختم، پشاور میں چوکوں، چھکوں کی برسات کا وقت آ گیا

Published

on



20 سالہ انتظار ختم، پشاور میں چوکوں، چھکوں کی برسات کا وقت آ گیا، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا میلہ ہفتے سے سجنے جا رہا ہے،عمران خان اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ پہلی بار مصنوعی روشیوں میں وکٹیں اڑتی دیکھیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایونٹ کا افتتاح کریں گے، تمام ٹیمیں پشاورپہنچ گئیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اسٹیڈیم کو حصار میں لے لیا، ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں 20 سال بعد کرکٹ میچز ہونے والے ہیں، 2006 میں پاک بھارت ون ڈے کے بعد اسٹیڈیم کو جدید بنانے کے لیے توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو مکمل ہو گیا،اسٹیڈیم میں دبئی کی طرز پر جدید ایل ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں، نیا پویلین اور انکلوژرز بنائے گئے۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے پشاور پہنچنے کے بعد پریکٹس بھی کی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم کا کنٹرول حاصل کرلیا ، پچز بھی تیار کرلی گئیں۔

ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے کہا کہ مقابلوں کے لیے تمام تیاریاں ہو چکیں، سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں، یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے، ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 ہفتے کو پہلا میچ سوا چار بجے شام میزبان پشاور اور لاہور وائٹس کے درمیان ہو گا، دوسرا مقابلہ رات سوا 9 بجے فیصل آباد اور کراچی وائٹس میں کھیلا جائے گا، 17 مارچ کو دونوں سیمی فائنلز اور اگلے روز فائنل طے ہے، میچ ٹکٹس کی فروخت جاری ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی رات 8 بجے مقابلوں کا افتتاح کریں گے۔

 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے انعامی رقم حاصل کرے گی، رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے تمام 23 میچز مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، لاہور بلوز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی ، گزشتہ روز پشاور میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، 20 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

Published

on



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ملک بھر میں مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 78 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 68 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی مجبوری کے تحت کیا گیا ہے تو وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ٹول ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی کا اعلان کرے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو کچھ ریلیف مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی نازک معاشی صورتحال کے باوجود ٹرانسپورٹرز امپورٹ، ایکسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے اور اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آتا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کو ماضی میں 10 دن کی ملک گیر ہڑتال بھی کرنا پڑی تھی۔ ان کے مطابق ہڑتال کے دوران سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر سے ہونے والے معاہدوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مطالبہ کیا کہ وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے معاہدوں پر فوری عملدرآمد کریں، بصورت دیگر اگر پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی گئی تو پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Trending