Connect with us

Today News

50 طیارے 100 بم؛ خامنہ ای کا کئی گلیوں تک پھیلا ہوا زیر زمین بنکر کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو

Published

on


اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیرِ استعمال ایک اور خفیہ زیرِ زمین بنکر کو ان کی شہادت کے بعد فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ  یہ زیرِ زمین کمپلیکس تہران کے مرکزی علاقے میں واقع تھا اور کئی گلیوں کے نیچے پھیلا ہوا تھا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اس زیر زمین بنکر میں متعدد داخلی راستے، کمانڈ رومز اور اعلیٰ حکومتی و سکیورٹی حکام کے اجلاس کے لیے مخصوص کمرے بھی موجود تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول زیرزمین بنکر دراصل آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جنگی حالات میں محفوظ پناہ گاہ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا جہاں سے ہنگامی حالات میں حکومتی اور عسکری امور چلائے جا سکتے تھے۔

تاہم آیت اللہ خامنہ ای کو اس بنکر کو استعمال کرنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ اس سے قبل ہی ایک دوسرے کمپاؤنڈ اسرائیلی حملے میں اہل خانہ اور اہم ترین اعلیٰ دفاعی شخصیات کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ زیر زمین بنکر آیت اللہ خامنہ ای تو استعمال نہ کرسکے لیکن ان کی شہادت کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات اپنی میٹنگز کے لیے اسی جگہ کو استعمال کر رہی تھیں۔

اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کے بارے میں بتایا کہ فضائیہ نے اس حملے کے لیے ایک مربوط آپریشن کیا جس میں بنکر کے مختلف حصوں کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا اور ثبوت کے طور پر میڈیا کو ویڈیو فوٹیجز کو بھی دکھائیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے بقول اس کارروائی میں تقریباً 50 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور زیر زمین بنکر کو نشانہ بنانے کے لیے 100 سے زائد بم گرائے گئے۔ جنھوں نے اسے مسمار کر کے رکھ دیا۔

تاہم ایران کی جانب سے فوری طور پر اس حملے کے بارے میں کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ غیر جانبدار ذرائع سے اسرائیلی دعوؤں کی مکمل تصدیق بھی ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آج پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا

Published

on


آج بروز 20 مارچ کو دنیا کے کئی خطوں میں بشمول پاکستان دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا۔

سائنسی اصطلاح میں اسے اسپرنگ ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔ اس دن، دن اور رات تقریباً برابر ہو جاتے ہیں تقریباً 12، 12 گھنٹے۔

اس دن سورج عین خطِ استوا کے اوپر ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً یکساں محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے یہ سال میں دو بار ہوتا ہے۔ ایک مارچ میں دوسرا ستمبر میں جسے آٹم ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔

تاہم ایسے وقت میں دن اور رات کا دورانیہ برابر کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں سورج کی روشنی کے پھیلاؤ اور فضا کے اثر کی وجہ سے دن چند منٹ زیادہ ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

Published

on



لاہور:

گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسنیچر گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزمان کو بیدیاں کے علاقے سے حراست میں لیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک روز قبل کینال پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھینا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے جبکہ خاتون کو موٹر سائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی جہانداد اکرم کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے 6 موبائل فونز، پرس اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق اور جمیل کے نام سے ہوئی جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی کمی کا اعلان، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on


عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 81ڈالر کی کمی سے 4ہزار 686ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 100روپے کی  کمی سے 4لاکھ 91ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 945روپے گھٹ کر 4لاکھ 21ہزار 263روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7ہزار 684 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 587روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Trending