Today News
60 سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنے والے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی
کراچی:
پاک فضائیہ کے عظیم ہیرو ایم ایم عالم کی 13ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
قوم اپنے اس جری سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں ایک ناقابلِ یقین کارنامہ سرانجام دے کر تاریخ رقم کی۔
جنگ ستمبر 1965 کے دوران سرگودھا کے محاذ پر ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 بھارتی ہنٹر طیارے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار گرائے، جن میں سے 4 طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر تباہ کیے گئے۔
یہ کارنامہ آج بھی جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اس تاریخی مشن کے دوران وہ ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے۔ جنگ کے دوران مجموعی طور پر انہوں نے 11 دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں سے 9 مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کی اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ان کے طیارے پر 11 بھارتی پرچم نمایاں کیے گئے تھے۔
ایم ایم عالم کی کامیابی کے پیچھے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ وطن سے بے پناہ محبت اور جذبۂ حب الوطنی کارفرما تھا جس نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
ان کی جرات اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز “ستارۂ جرأت” سے نوازا۔
ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے انہیں پی اے ایف بیس مسرور (ماڑی پور) کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
آج ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں ایک عظیم قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، جن کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
Today News
ظالم اور گھمنڈی نیتن یاہو کا حضرت عیسیٰ ؑ پر توہین آمیز تبصرہ، مذہبی جذبات بھڑکا دیئے
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک متنازع بیان کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز سے کیا، جس پر مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے سخت تنقید کی ہے۔
نیتن یاہو کے بیان کو سوشل میڈیا اور عالمی حلقوں میں متنازع قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے اربوں مسیحیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے مؤقف میں طاقت اور دفاعی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو مضبوط اور مسلح ہونا ضروری ہے۔
مختلف صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس بیان کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو مذہبی شخصیات کے حوالے سے محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے۔
Today News
افواجِ پاکستان کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد، امن و خوشحالی کی دعا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔
افواج پاکستان کی جانب سے ملک کی حفاظت پر مامور بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو بھی سراہا گیا۔
عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے۔
Source link
Today News
آج پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا
آج بروز 20 مارچ کو دنیا کے کئی خطوں میں بشمول پاکستان دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا۔
سائنسی اصطلاح میں اسے اسپرنگ ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔ اس دن، دن اور رات تقریباً برابر ہو جاتے ہیں تقریباً 12، 12 گھنٹے۔
اس دن سورج عین خطِ استوا کے اوپر ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً یکساں محسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے یہ سال میں دو بار ہوتا ہے۔ ایک مارچ میں دوسرا ستمبر میں جسے آٹم ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔
تاہم ایسے وقت میں دن اور رات کا دورانیہ برابر کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں سورج کی روشنی کے پھیلاؤ اور فضا کے اثر کی وجہ سے دن چند منٹ زیادہ ہوتا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport