Today News
60 سالہ حکیم کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کیوں کررہی ہے؟
سوشل میڈیا پر اس وقت راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر کی شادی کی ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے۔
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر نے جوان لڑکی کے ساتھ شادی کردی۔ یہ ایکس پر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کروائی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنی مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں۔
کیپشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حکیم صاحب کہتے ہیں کہ اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کی قانونی و شرعی حیثیت ہے۔ ہم دونوں بہت خوش ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اس رشتے پر بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کےلیے خوش ہیں۔
ویڈیو پر اپنی آرا دیتے ہوئے اکثر صارفین نے لکھا ہے کہ زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔ کمنٹس میں نئے جوڑے کےلیے تہنیتی پیغامات اور دعائیں بھی درج ہیں۔
کہہ دو کہ یہ Ai ہے pic.twitter.com/QTNrhU2jEX
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 23, 2026
Today News
سندھ حکومت کی صوبے میں سیکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری
وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی تھریٹس سے متعلق سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی ہنگامی اجلاس ہوا جس میں موجودہ حالات میں صوبے بھر میں سیکیورٹی تھریٹس کو زیر بحث لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیش نظر ہمیں سخت فیصلے کرنے ہونگے۔ ائیرپورٹ پر زیادہ رش کیوجہ سے سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہوگا۔۔
انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پک اینڈ ڈراپ پر ایک سے دو افراد کی اجازت ہوگی۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ پولیس کو قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں سے روابط کو مضبوط بنانا ہوگا۔ جائے حادثہ پر کوئیک ریسپانس کے لیئے جامع ایس او پی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر تمام صوبوں سے بہترین کوآرڈینیشن ہے۔ سندھ کی تمام جیلز میں تلاش ایپ ڈیوائس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ کومبنگ آپریشن کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس استعمال کی جائے جبکہ صوبائی سطح پر داخلی و خارجی پوائنٹس پر لیڈی سرچر کا ہونا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ کرایہ داری نامہ پر ایکٹ کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشن،بس ٹرمینلز،ٹرک اڈوں اور دیگر مال برداری کے مقامات پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔
Today News
انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار
ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں غضنفر علی اور محمد سمیع اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور اور میانوالی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے شہریوں کو انگلینڈ ، آئیر لینڈ اور میانمار کے ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر 36 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔
گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Today News
ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات کے حامل دو مسافر آف لوڈ
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیرا لیون جانے والے دو مسافر آف لوڈ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے بھی امیگریشن سے روکے گئے مسافر دوبارہ سفر کی کوشش میں ناکام ہوئے ہیں۔ مسافروں نے ایجنٹ کو 3 لاکھ روپے رشوت دینے کا انکشاف کیا۔
چینی شہری کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مشکوک واپسی ٹکٹ اور صرف 150 ڈالر رکھنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ملزمان ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل منتقل کردیے گئے۔ متعدد ایئرپورٹس سے کلیئرنس سے انکار کا بھی انکشاف ہوا جبکہ مشکوک چیٹ گفتگو بھی برآمد کرلی گئی۔
ایجنٹ امجد علی آرائیں کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion