Today News
60 سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنے والے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی
کراچی:
پاک فضائیہ کے عظیم ہیرو ایم ایم عالم کی 13ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
قوم اپنے اس جری سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں ایک ناقابلِ یقین کارنامہ سرانجام دے کر تاریخ رقم کی۔
جنگ ستمبر 1965 کے دوران سرگودھا کے محاذ پر ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 بھارتی ہنٹر طیارے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار گرائے، جن میں سے 4 طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر تباہ کیے گئے۔
یہ کارنامہ آج بھی جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اس تاریخی مشن کے دوران وہ ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے۔ جنگ کے دوران مجموعی طور پر انہوں نے 11 دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں سے 9 مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کی اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ان کے طیارے پر 11 بھارتی پرچم نمایاں کیے گئے تھے۔
ایم ایم عالم کی کامیابی کے پیچھے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ وطن سے بے پناہ محبت اور جذبۂ حب الوطنی کارفرما تھا جس نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
ان کی جرات اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز “ستارۂ جرأت” سے نوازا۔
ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے انہیں پی اے ایف بیس مسرور (ماڑی پور) کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
آج ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں ایک عظیم قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، جن کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
Today News
سرکاری ڈاکٹر اور رپورٹس پر یقین نہیں، عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے، علیمہ خان
پاکستان تحریک کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سرکاری رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور حکومتی ڈاکٹروں پر یقین نہیں ہے، اب ہمیں عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل ماربل فیکٹری ناکے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج جیل کے باہر رمضان کی آخری افطاری تھی، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں کہ کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ بانی کا علاج ہے، فیملی کا اصل مسئلہ بانی کا علاج ہے، سرکاری رپورٹ کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور سرکاری ڈاکٹروں پر یقین نہیں کرتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک ایسی رپورٹ منظور کی جو پیش کی گئی، کیا اسکو میڈیکل رپورٹ کہتے ہیں، ہائیکورٹ میں جج اچھے تھے، جنھوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے اچھے سوال کیے جس پر انہوں نے بتایا کہ بانی کو اسپتال لے جانے سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو گی۔ یہ کس قسم کا بہانہ بنایا یہ ماننے والی بات ہے ؟ ایسا لگتا ہے فیصلہ کہیں اور سے لکھا ہوا آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کو جان کر جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے تاکہ انکی آنکھ ضائع ہو جائے،یہ مجرمانہ عمل ہے، چیف کمشنر انہی دو نامعلوم ڈاکٹروں کا بورڈ بنائیں گے جنکو ہم جانتے نہیں، ہم چیف کمشنر کی بات پر کیسے یقین کریں کیونکہ وہ خود محسن نقوی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب ڈاکٹر عظمی کی پٹیشن ہمارے وکیل لیکر سپریم کورٹ جائیں گے،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، بانی کی ملاقات اسلئے بند ہے تاکہ ہمیں پتہ نہ چلے کہ بانی کی آنکھ کیسی ہے، ہمیں انکی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بشری بی بی کی فیملی کو بھی نہیں ملنے دیا گیا کیونکہ اس سے قبل بشری بی بی کی فیملی نے دو مرتبہ بانی کی صحت کا پیغام دیا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم دوبارہ سپریم کورٹ جائیں گے،اعتزاز احسن کے شکر گزار ہیں وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ، عید کے بعد اگر ایسا جاری رکھا گیا تو حالات بدلیں گے، ہم انکو اچھے طریقے سے کہہ سکتے ہیں کہ بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں۔
Today News
وفاقی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں ایڈوانس دینے کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزارت خزانہ نے عیدالفطر کے موقع پر وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ وزارت خزانہ سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد منگل کو بڑی تعداد میں وفاقی حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوچکی ہیں۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاقی سرکاری افسران کی تنخواہوں سے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی بھی ہوچکی ہے جبکہ عیدالفطر کے موقع پر وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور نوٹیفکیشن کی کاپی اے کی پی، سی جی پی، ملٹری اکاونٹس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بھجوا دی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ 2026 کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے یہ اقدام عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔
مزید بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری انتظامات مکمل کریں اور ادائیگی کے عمل کو یقینی بنائیں۔
Source link
Today News
پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے، 2 اہلکار زخمی
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے، جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرارہونے پر مجبور ہوگئے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business