Connect with us

Today News

61ویں نیشنل چیمپئن شپ، پاکستان پولیس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کی شاندار کامیابی

Published

on


61ویں نیشنل چیمپئن شپ پشاور میں پاکستان پولیس اسپورٹس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پاکستان پولیس کی ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں پاکستان ریلویز کی ٹیم کو تین دو سے شکست دی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف اسپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے ایم 12 موٹروے منصوبے کا آغاز

Published

on


ایس آئی ایف سی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (PPPA) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اشتراک سے ایم 12 منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔

ایم 12 موٹروے منصوبہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے اختتامی مقام سمبڑیال کو کھاریاں سے موثر اور براہِ راست طور پر منسلک کرے گا۔ چھ لین پر مشتمل یہ موٹروے علاقائی روابط کو مضبوط بناتے ہوئے سفر کو تیز، محفوظ اور سہل بنائے گی۔

یہ منصوبہ علاقائی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،  ایم-12 موٹروے، شمال-جنوب موٹروے نیٹ ورک کا اہم حصہ بن کر قومی رابطہ کاری کو مزید وسعت دے گا۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملک بھر میں جدید انفراسٹرکچر اور رابطہ سازی کو فروغ مل رہا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

Published

on


امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کے بعد بھارت میں اس پیش رفت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض تجزیہ کاروں نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بحران میں اہم ثالثی کردار ادا کیا، جس کے باعث عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت مضبوط ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں نے اس تناظر میں بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔

ایک بھارتی تجزیہ کار نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل اڑی واقعے کے بعد مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار نمایاں جبکہ بھارت پس منظر میں نظر آ رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی پیشکش کی، جسے عالمی سطح پر مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ ایران کی قیادت کی جانب سے بھی اس پیش رفت کی منظوری دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملے روکے گئے تو ایران بھی جوابی کارروائیاں روک دے گا۔

ماہرین کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال جنوبی ایشیا کی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ پاکستان کا کردار عالمی سطح پر مزید اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سرجانی ٹاؤن میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، دو دکانیں خاکستر

Published

on


سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ آتش زدگی کے باعث موبائل فون کی دو دکانیں اور اس کے رکھا سامان جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 4/B کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، آتش زدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا، اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ایدھی  کی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ترجمان سینٹرل فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع علی الصبح 5 بجکر 12 منٹ پر موصول ہوئی تھی، فوری طور پر ایک فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائرآفیسر نے مزید ایک فائرٹینڈر موقع پر طلب کر لیا۔

 فائر فائٹرز نے ابتدائی طور پر آگ کو پھیلنے سے روک دیا، بعد ازاں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا، آتش زدگی کے باعث موبائل مارکیٹ کی دو دکانیں اور اس میں رکھے قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان جل گیا جبکہ دیگر دکانوں کو جلنے سے بچا لیا گیا ، آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا تخمیہ نہیں لگایا گیا۔





Source link

Continue Reading

Trending