Today News
74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی معمر ترین ویلڈر کا تیسرا عالمی ریکارڈ منظور کرلیا۔
نسیم الدین نےہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز کو توڑ ڈالا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائلز توڑنے کا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے نئے ریکارڈ کی تصدیق کی ای میل موصول ہوگئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
نسیم الدین اس سے قبل اپنے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جبکہ ایک ہاتھ کی مدد سے سیب کچلنے کا عالمی ریکارڈ بھی نسیم الدین کے پاس ہے۔
نسیم الدین کی پوتی، پوتا، بیٹا اور بہو بھی پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈز قائم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کے والد ہیں۔
نسیم الدین نے اپنا ریکارڈ پاکستان آرمی کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میرا ریکارڈ تمام ہم وطنوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں۔
74 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں اور میرے اہل خانہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
Today News
آدھا انسان آدھی مچھلی، جاپان سے پُر اسرار مخلوق کی باقیات دریافت
جاپان میں ایک پرانے گھر سے دریافت ہونے والی نصف مچھلی اور نصف انسانی جل پری کی باقیات نے ایک نئی بحث شروع کر دی۔
تیز دھار دانت اور دم کے ساتھ ’قدیم بلا‘ کی دریافت اس جاپانی لیجنڈ کے حقیقت ہونے کا ایک ثبوت ہو سکتا ہے۔
یہ پُراسرار ڈھانچہ مبینہ طور پر جاپان کے شہر فُوکوشیما کے ایک پرانے گھر سے ملا ہے۔
اس ہیبت ناک دریافت میں ریزر کی طرح تیز دانت، بڑے بڑے ہاتھ اور جل پری کی دم واضح دیکھی جا سکتی ہے۔
اس حوالے سے یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ جاپانی دیو مالائی کہانیوں کی آبی بلا ’کَپّا‘ کا نمائشی ماڈل ہے۔
ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ جاپان کے تالابوں اور دریاؤں میں ان کا مسکن تھا اور یہ انسانوں اور مویشیوں کو کھینچ کر پانی میں ڈبو دیتی تھیں۔
Source link
Today News
کراچی میں ڈرائیو ان سینیما دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے شہر قائد میں ایک بار پھر شہریوں کی تفریح کیلیے ڈرائیو ان سینیما بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت و سیاحت نوادرات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت خیر محمد کلوڑ، ڈائریکٹر جنرل ثقافت، ڈائریکٹر جنرل لائبریریز، ڈائریکٹر جنرل گورکھ ہل اسٹیشن، ایم ڈی سیاحت، ڈائریکٹر ڈی ٹی ایس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر نے وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری کردہ کفایت شعاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ موجودہ کفایت شعاری مہم کے بعد محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے اہم اقدامات کیے جائیں گے، جس کے تحت کراچی میں ڈرائیو ان سینیما دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ کراچی سے سکھر تک ٹرین سفاری کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد آرٹس کونسلز فعال کرنے پر غور کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ وفا ناتھن شاہی لائبریری خیرپور ناتھن شاہ، مورو کلچر سینٹر اینڈ لائبریری، پبلک لائبریری کشمور جلد عوام کیلئے کھول دی جائیں گی جبکہ سندھ حکومت نے گورکھ ہل اسٹیشن پر گورکھ فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ کینجھر جھیل پر فیری سروس، واٹر اسپورٹس سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اضلاع کی سطح پر ثقافتی تقاریب سمیت نمائش کے پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ڈرائیو ان سئنیما کو فعال کرنے کا پلان بنایا ہے جبکہ سیاحتی و ثقافتی مراکز کو مزید بہتر بناکر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مزید آسان نظام لایا جارہا ہے، سندھ کے سیاحتی مرکز گورکھ ہل اسٹیشنز پر ترقیاتی کام سے سیاحوں کو سہولت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد گورکھ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر محکمے میں سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے۔
Source link
Today News
’’رنگ نہیں صلاحیت اہم ہے‘‘؛ فہد مصطفیٰ کا سانولی رنگت والوں کے لیے پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے رنگت کے حوالے سے پائے جانے والے تاثر پر کھل کر بات کرتے ہوئے ایک حوصلہ افزا پیغام دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔
فہد مصطفیٰ، جو ’’جیتو پاکستان‘‘ پر اپنی کامیاب میزبانی اور متعدد ڈراموں و فلموں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، حال ہی میں وسیم بادامی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر وہ اپنی نئی فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ کی تشہیر بھی کر رہے تھے اور ساتھ ہی اپنے کیریئر اور انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا شوبز انڈسٹری میں ہیرو یا ہیروئن بننے کے لیے گوری رنگت ضروری ہے؟ اس پر فہد مصطفیٰ نے واضح انداز میں کہا کہ وہ خود گورے نہیں ہیں، اس کے باوجود انہوں نے انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی، اس لیے رنگت اب کوئی معنی نہیں رکھتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں صلاحیت اور محنت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے صنم سعید، صبا قمر، احمد علی اکبر اور سجل علی جیسے جیسے بڑے ناموں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ سب کامیاب فنکار ہیں اور ان کی پہچان ان کا ٹیلنٹ ہے، نہ کہ رنگت۔
فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دنیا بھر میں ہر طرح کے چہروں اور رنگت کے حامل افراد اداکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ وہ خود سانولی رنگت رکھتے ہیں لیکن اپنی محنت اور صلاحیت کے باعث کامیاب ہوئے۔
ان کا یہ بیان نہ صرف شوبز انڈسٹری میں موجود رنگت کے تعصب کے خلاف ایک مضبوط پیغام سمجھا جا رہا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال بن گیا ہے کہ کامیابی کا دارومدار ظاہری رنگت نہیں بلکہ قابلیت پر ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ پر گوری رنگت حاصل کرنے کےلیے وائٹننگ انجیکشن لگانے پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story