Today News
غزہ میں امن کی باتیں؟
امریکی صدر ، ڈونلڈ ٹرمپ، نے اپنی طاقت کے زعم میں اور کسی بھی عالمی لیڈر کے مشورے کے بغیر ، از خود، پچھلے سال ستمبرمیں ’’بورڈ آف پِیس‘‘ تخلیق کر ڈالا ۔ مگر جنوری2026ء کو اِس کے چارٹر پر دستخط کیے اور کئی عالمی لیڈروں سے کروائے بھی۔ ساتھ ہی موصوف نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ’’جو کوئی بھی اِس بورڈ کا مستقل رکن بننا چاہے گا، اُسے ایک ارب امریکی ڈالر رکنیت فیس ادا کرنا پڑے گی۔‘‘ مذکورہ ’’بورڈ‘‘ بارے فوری عالمی ردِ عمل یہی آیا ہے کہ ’’ٹرمپ کا یہ اقدام نہ صرف اقوامِ متحدہ کے متوازی ایک ادارہ بنانے کی سعی ہے بلکہ یہ بورڈ آف پِیس اقوامِ متحدہ کی رہی سہی طاقت اور اثرورسوخ کو بھی بلڈوز کر دے گا۔‘‘آٹھ بڑے اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان بھی’’ بورڈ آف پِیس‘‘ میں شمولیت اختیار کر چکا ہے ۔ 22جنوری2026 ء کو’’ ڈیووس‘‘( سوئٹزر لینڈ) میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اِس پر دستخط کر دیئے گئے تھے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اب 19فروری کو امریکی دارالحکومت، واشنگٹن، میں ’’بورڈ آف پِیس‘‘ کا پہلا اجلاس بلایا ہے ۔ بورڈ اجلاس بارے یہی بتایا جارہا ہے کہ اِس میں غزہ کے لیے اہم ترین فیصلے کیے جائیں گے ، تاکہ غزہ مستقل و پائیدار امن سے ہمکنار ہو سکے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ، طاہر اندرابی، نے باقاعدہ اِس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ، جناب شہباز شریف، 19فروری 2026ء کو واشنگٹن پہنچ رہے ہیں ۔ اُن کے ساتھ وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم ، جناب اسحاق ڈار، بھی شامل ہوں گے ۔چند روز قبل وزیر اعظم صاحب کی صدرِ مملکت، جناب آصف علی زرداری، سے بھی تفصیلی ملاقات ہُوئی ہے ۔ شنید ہے کہ اِس ملاقات میں بھی صلاح مشورے ہُوئے ہیں ۔
جناب شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن جا تو جا رہے ہیں ، مگر پاکستان کے اندر کئی شخصیات اس کی مخالفت کررہی ہیںے ۔ مثال کے طور پر 13فروری2026 ء کو جے یو آئی (ایف) کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن اور امیرِ جماعتِ اسلامی ، حافظ نعیم الرحمن صاحب ، کی اِسی پسِ منظر میں خاص ملاقات بھی ہُوئی ۔بعد از ملاقات دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔ اِسے ہم نظر انداز کر سکتے ہیں نہ19فروری کو واشنگٹن پہنچنے والوں کو نظر انداز کرنا چاہیے ۔ دونوں صاحبان نے ’’امن بورڈ‘‘ میں شرکت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ بیک زبان دونوں رہنماؤں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’امن بورڈ‘‘ میں شریک ہونے والے عالمِ اسلام کے رہنما جان لیں کہ امریکہ ، اسرائیل کے علاوہ کسی کا دوست نہیں۔ ‘‘
امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں غزہ کے لیے مبینہ طور پر فنڈ ریزنگ بارے بھی کہا جائے گا۔ حیرانی کی بات ہے کہ غزہ میں نسل کشی اور غزہ کی کامل تباہی کرے تو اسرائیل ، مگر غزہ کی تعمیرِنَو کے لیے دیگر ممالک سے فنڈز اکٹھے کیے جائیں ۔ اِسی لیے غزہ پیس بورڈ کے مخالفین و نقاد یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ امن بورڈ کے توسط سے ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے ایسے ہی سلوک کررہے ہیں جیسے سامراج اپنی نَو آبادیات سے کیا کرتے تھے ۔ امن بورڈ کے اِس اولین اجلاس میں ٹونی بلیئر (سابق برطانوی وزیر اعظم) بھی شریک ہوگا جس کے ہاتھ ہزاروں بیگناہ عراقیوں کے خون سے رنگے ہُوئے ہیں ۔ عجب منظر بن رہا ہے ۔
مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کے بیانات سے ہم بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وطنِ عزیز کی موثر و معروف مذہبی جماعتوں کے قائدین خاصے ناراض ہیں ۔14فروری کی شام کراچی میں جماعتِ اسلامی کے کارکنان نے سندھ حکومت کے خلاف جو زبردست احتجاج کیا ہے، اِس سے بھی ہم جماعتِ اسلامی کے عزائم بھانپ سکتے ہیں۔ یہ بھی عجب حقیقت ہے کہ ’’بورڈ آف پِیس ‘‘کی اوّلین کانفرنس کے حوالے سے جتنی مخالفت اور مزاحمت کی باتیں پاکستان میں ہورہی ہیں ، عالمِ اسلام میں کسی دوسرے ملک میں ایسا نہیں ہورہا ۔ کیا اِسے پاکستانی مذہبی طبقے کی انفرادیت کہا جائے گا؟
ایسے میں’’ غزہ ‘‘ کی مزاحمتی جنگجو تحریک و تنظیم ، حماس، کی جانب سے بھی بعض ایسی شرائط منصہ شہود پر آئی ہیں جو واشنگٹن میں ’’امن بورڈ‘‘ کے کسی حتمی نتیجے کے لیے رکاوٹ بن سکتی ہیں ۔ اس کا آخر مطلب کیا ہے ؟ کیا غزہ کسی نئے تصادم کا شکار ہونے والا ہے ؟
واضح رہے امریکہ کے بہت سے اتحادی ممالک ابھی تک غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے ہچکچا رہے ہیں ۔ البتہ اسرائیل نے ’’بورڈ آف پِیس‘‘ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ دُنیا حیران ہے کہ بھلا اسرائیل کا ’’امن بورڈ‘‘ سے کیا تعلق ؟ پچھلے دو ماہ کے دوران جب سے غزہ میں نام نہاد سیز فائرہُوا ہے، اسرائیل وہاں مسلسل خون بہا رہا ہے ، عالمی امداد میں رکاوٹیں بھی ڈال رہاہے اور غزہ پر بمباری بھی کررہا ہے ۔12فروری2026ء کو اسرائیلی کابینہ نے نیتن یاہو کو غزہ پر تجاوزات قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔
یوں اسرائیل سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ’’امن بورڈ ‘‘میں بیٹھ کر غزہ کے باسیوں کو امن کا سندیسہ اور تحفہ دے گا ، عبث ہے ۔ مگر امریکی صدر، ٹرمپ صاحب، مُصر ہیں کہ اِسی عطار کے لَونڈے کے ’’دواخانے‘‘ سے اہلِ غزہ کو ’’دوا‘‘ دینی ہے۔ اہلِ دانش کا خیال ہے کہ اِس ’’دوا‘‘ سے شفا ممکن ہے ہی نہیں ۔ اسرائیل اور امریکہ پر اعتبار کیا ہی نہیں جا سکتا ۔ جو ممالک یا جماعتیں غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی مخالفت و مزاحمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، اُن کا یہی تو خیال ہے۔
Today News
راولپنڈی؛ نجی کالج کے قریب 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد
تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نجی کالج کے قریب لب سڑک سے 35 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت میں نہیں ہو سکی اور بظاہر جسم پر زخم کا نشان بھی نہیں، پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایچ او طیب ظہیر بیگ کے مطابق شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
Source link
Today News
احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلیے روانہ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔
وزیرِ اعظم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بنگلا دیش میں اعلیٰ سطحی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور مستقبل میں سیاسی و اقتصادی پیش رفت کے روشن امکانات کے لیے پُرامید ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے وزیرِاعظم پاکستان کو نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔
وزیرِاعظم پاکستان کے غیر ملکی دورے کے باعث وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال حلف برداری کی تقریب میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
Source link
Today News
خیبرپختونخوا میں تاریخ رقم، ایک نمبر پلیٹ 17 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے تحت گاڑیوں کے من پسند چوائس نمبر پلیٹس کے منفرد منصوبے کی دوسری نیلامی میں خواہشمند بولی دہندہ گان نے قومیتی اور علاقائی ناموں کے نمبروں پر کروڑوں روپے کی شاندار بولی لگا دی۔
ایک ہی روز میں 47 کروڑ اور 3 لاکھ روپے کی مجموعی بولی دی گئی جس میں کل 30 نمبرات شامل تھے۔
ارینا ہال،قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ نیلامی میں سب سے زیادہ بولی “داوڑ 1” چوائس نمبر پلیٹ پر 17 کروڑ اور 50 لاکھ روپے دی گئی جسے انضمام الحق نامی شہری نے خریدا۔
دوسری بڑی بولی “اورکزئی 1” نمبر پلیٹ پر دی گئی جسے سابق سنیٹر اور ایم پی اے اورنگزیب خان نے 4 کروڑ اور 10 لاکھ روپے میں خریدا۔
“وزیرستان 1” نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں نیلام ہوا جسے فیض الرحمان نے خریدا جبکہ “مہمند 1” چوائس نمبر پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ نیلامی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول عبدالحلیم خان،دیگر ڈائریکٹرز اور محکمہ ایکسائز کے افسران نے شرکت کی۔
نیلامی میں “باجوڑ 1” نمبر پلیٹ 3 کروڑ اور 35 لاکھ روپے میں عباس شاہ نے خریدا جبکہ “خیبر 1” نمبر پلیٹ 2 کروڑ اور 1 لاکھ روپے میں نیلام ہوا جو حاجی اختیار محمد نے خریدا, “محسود 1” نمبر پلیٹ 2 کروڑ اور 20 لاکھ روپے میں عباس خان محسود نے حاصل کیا جبکہ “گجر 1” نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 63 لاکھ روپے میں رضا خان گجر نے خرید لیا۔
“پشتون 1″ نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 32 لاکھ روپے میں امیر اللہ نامی شہری نے خریدا۔”بونیر 1″ چوائس نمبر پلیٹ 95 لاکھ میں ملک اسد خان،”مردان 1” حافظ شیر رحمان نے 68 لاکھ اور “دیر 1″ محمد طاہر خان نے 67 لاکھ میں خرید لیا۔”جدون 1” سمیع اللہ نے 71 لاکھ اور “خلیل 1” گل زیب نے 65 لاکھ میں خریدا۔ “خٹک 1” محمد فیضان نے 61 لاکھ روپے جبکہ “تاج 1” فیاض احمد خان نے 42 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
“کوہاٹ 1” نمبر پلیٹ 43 لاکھ روپے، “شیخ 1” کا نمبر 27 لاکھ روپے، “سوات 1″ نمبر پلیٹ 30 لاکھ روپے،”ایبٹ آباد 1” نمبر پلیٹ 17 لاکھ، “مروت 1” نمبر پلیٹ 26 لاکھ روپے اور “سید 1” نمبر پلیٹ 33 لاکھ میں فروخت ہوا جبکہ “کلاچی 1” نمبر پلیٹ پر 25 لاکھ روپے کی بولی لگی۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخرِجہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوائس نمبر پلیٹس کا یہ منصوبہ ایک منفرد اور عوام دوست اقدام ہے، جو الحمدللہ عوام کی بھرپور دلچسپی کے باعث کامیاب رہا۔
انہوں نے کامیاب بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی درخواست اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید من پسند چوائس نمبر پلیٹس کی بڈنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech1 week ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech6 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech3 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution