Connect with us

Today News

امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، خبرایجنسی

Published

on



غیرملکی خبرایجنسی نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کے خلاف ہفتوں پر محیط ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ماضی کے مقابلے میں بدترین کشیدگی کا باعث ہوسکتی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عہدیداروں نے اس منصوبے کی حساسیت کے پیش نظر شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط بتایا کہ امریکی فوج تیاریوں میں مصروف ہے اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کا حکم دیا جاتا ہے تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

عہدیداروں نے اس اقدام کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارت کاری کے عمل کو خطرات قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جاری منصوبہ بندی زیادہ پیچیدہ ہے اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مہم میں امریکی فوج صرف ایرانی جوہری تنصیبات ہی نہیں بلکہ ایرانی ریاست اور سلامتی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مخصوص تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کو ایران کے جوابی حملے کا خدشہ ہے اور اس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ ساتھ دونوں جانب سے جوابی حملوں اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی سے کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مسئلہ پر مختلف پہلوؤں پر خیالات سنتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ اس بنیاد پر کرتےہیں کہ ہمارے ملک اور قومی سلامتی کے لیے کیا بہترین ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے تاہم امریکا نے گزشتہ برس دو ایئرکرافٹ کیریئرز بھیج دیے تھے جب جون میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین کا خیال ہے امریکی فوج کو ایران کے خلاف اس طرح کے آپریشن سے کہیں زیادہ خطرات کا سامنا ہوگا کیونکہ ایران کے پاس میزائل کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اور ایران کے جوابی حملوں میں خطے کا تنازع وسیع ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو مسلسل حملوں کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں اور جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے بمباری کی دھمکی بھی دی تھی اور جمعرات کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سفارتی حل کے برعکس اقدام انتہائی دلخراش ہوگا۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملوں کی صورت میں وہ امریکا کے کسی بھی فوجی مرکز پر حملہ کرسکتے ہیں۔

امریکا کے فوجی بیسز پورے مشرق وسطیٰ میں بشمول اردن، کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات اور ترکیے میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا عمان کی ثالثی میں منگل کو جنیوا میں مذاکرات کریں گے جہاں امریکی نمائندہ اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

طارق رحمان کی بڑی سیاسی چال؟ کامیابی کے بعد امیرِ جماعت اسلامی سے اہم ملاقات

Published

on


ڈھاکا: بنگلادیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد طارق رحمان نے جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طارق رحمان کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد قومی سیاست کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے بنگلادیش کا خواب دیکھتے ہیں جو خودمختار ہو اور عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔

جماعت اسلامی کے امیر کے مطابق طارق رحمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد اور اپوزیشن کارکنوں و اقلیتی برادریوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری خوف یا عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی قومی مفاد کے معاملات میں منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی، تاہم بطور اپوزیشن جماعت اپنے آئینی کردار سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

الیکشن کمیشن کے سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں میں سے بی این پی نے 209 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی ہے، جبکہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ طلبہ کی جماعت این سی پی نے 6 نشستیں جیتیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

Published

on


چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ملاقات کی، سری لنکن حکام نے  محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع سمپاتھ تویا کونتھسے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

دونوں کرکٹ بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،  سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پر معزز مہمان محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
 
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین کھیل کے ساتھ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر  بہت خوشی ہوئی۔ چئیرمین پی سی بی نے کولمبو میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیر اعظم کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول

Published

on


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر آسٹریا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، اس لیے ہمارے وزیراعظم شرکت نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending