Today News
غزہ فورس سے متعلق ٹرمپ کے ا علان پر پاکستان کی خاموشی
اسلام آباد:
غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) میں پاکستانی دستوں کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان نے تاحال اپنے پتے ظاہر نہیں کیے۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ان کے نو تشکیل شدہ ’’ بورڈ آف پیس ‘‘ کے رکن ملکوں نے اپنی پہلی سربراہی ملاقات سے قبل ہی ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔
’’ بورڈ آف پیس ‘‘ کا پہلا باقاعدہ اجلاس منگل 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا جہاں توقع ہے کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبے کی تفصیلات اور فلسطینی علاقے کے لیے اقوامِ متحدہ سے منظور شدہ استحکام فورس کے ڈھانچے کی وضاحت کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی اس سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
تاہم اسلام آباد میں حکام اس سوال پر خاموش ہیں کہ آیا پاکستان نے اس بین الاقوامی فورس کے حصے کے طور پر اپنے فوجی دستے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے یا نہیں۔
سکیورٹی اور دفترِ خارجہ کے ذرائع نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے عزم کی تصدیق یا تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ فی الوقت زیرِ بحث اور حساس نوعیت کا ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی فیصلہ عوامی سطح پر سامنے نہیں لایا گیا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ ہفتے کے روز میونخ سکیورٹی ڈائیلاگ کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے درمیان گفتگو میں بھی زیرِ غور آیا۔
کسی بھی فریق نے اس گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ استحکام فورس اور اس کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان ’’ بورڈ آف پیس‘‘ میں شامل ہوگیا ہے۔ تاہم اسلام آباد نے عوامی سطح پر کسی بھی فورس میں اپنی شرکت کو ایک واضح اور محدود مینڈیٹ سے مشروط کر رکھا ہے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان غزہ فورس میں اسی صورت شامل ہوگا جب اس کا کردار محض امن عامہ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر استحکام تک محدود ہو اور اس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا یا کسی دوسرے فلسطینی گروہ کو نشانہ بنانا نہ ہو۔
امریکی حکام کے مطابق اس اجلاس میں ترکیہ، مصر، سعودی عرب، قطر اور انڈونیشیا سمیت 20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
فی الحال اسلام آباد اپنی پوزیشن واضح کرنے سے پہلے اس فورس کے دائرہ اختیار اور طریقہ کار پر مزید وضاحت کا منتظر نظر آتا ہے۔
Today News
وزیر اعظم کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر آسٹریا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، اس لیے ہمارے وزیراعظم شرکت نہیں کر سکتے۔
ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عثمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 14، فہیم اشرف 10، صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، ہاردک پانڈیا 0، اکشر پٹیل 0 اور ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سلمان آغا عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Source link
Today News
اسلام آباد میں رمضان کے دوران شاہراہوں پر دسترخوان کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مختلف شاہراہوں پر دسترخوان لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دستر خوان لگانے کے خواہش مند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشان دہی، سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ خواہش مند حضرات اپنے شناختی کوائف اور جگہ کی تفصیلات جمع کروا سکتے ہیں اور شہر بھر سے مجموعی طور پر 18 درخواستیں اب تک موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا اور بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech1 week ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech3 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech6 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features