Connect with us

Today News

نوجوانوں کو آئی ٹی سے جوڑ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، شزا فاطمہ

Published

on


وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور انہیں آگے لانا حکومت کی ترجیح ہے۔

ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے آئی ٹی کورس میں داخلے کے لیے منعقدہ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج نوجوانوں کو آئی ٹی کی معیاری تربیت دی جائے تو پاکستان بہت جلد ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل شناخت بنانے پر کام جاری ہے جبکہ پاکستان کے کسی بھی شہر کے طلبہ کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اقدامات کی ہدایت کی ہے کیونکہ اب ہر شعبے کے لیے آئی ٹی نہایت اہم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ مختلف شعبہ جات میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور ان کا مستقبل روشن ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ہم سب مل کر عہد کریں گے کہ آئی ٹی انقلاب میں پاکستان دنیا کی قیادت کرے گا اور خاص طور پر خواتین کو اس شعبے میں آگے بڑھایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد نے کہا کہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور جو خود کو اس کے مطابق تیار کرے گا وہی کامیاب ہوگا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی ٹی کے طلبہ کے مستقبل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دفاعی میدان میں بھارت کو شکست دی، اسی طرح آئی ٹی کے میدان میں بھی پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے بعد اب معرکۂ آئی ٹی اور معرکۂ معیشت میں بھی پاکستان بھارت سے آگے نکلے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ آئی ٹی کے میدان میں کامیابی کے لیے بچوں کو سخت محنت کرنا ہوگی اور ملک بھر میں آئی ٹی کا جال بچھایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان عالمی سطح پر اپنا نمایاں مقام بنائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پنجاب میں مستحق خاندانوں کیلئے اربوں کے فنڈز جاری

Published

on


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔

مستحق خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے فنڈز جاری کیے گئے۔ اب تک1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کوبلاسود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں۔

مزید برآں 26 ہزار سے زائد خاندانوں کو فوری اقساط جاری کی جاسکیں گی جبکہ صوبہ بھر میں اس وقت 43 پزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔ اب تک 172 ارب روپے سے زائد پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک 6 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کامیابی سے کی جاچکی ہے، 1لاکھ 12ہزار سے زائد خاندانوں کو تعمیر مکمل کرنے کے لیے دوسری قسط کا اجرأ کیا جا چکا ہے۔ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے بڑی تعداد میں مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ قرضہ جات کی فراہمی کا عمل آسان اور شفاف رکھا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا

Published

on



پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا، آئی ایم ایف وفد کو حالیہ ٹیرف سے متعلق ری اسٹرکچرنگ اور سبسڈی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق مستقبل میں صرف مستحق صارفین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے یہ سبسڈی دی جائے گی اور بی آئی ایس پی سے ڈیٹا لیکر ماہانہ انکم کو مد نظر رکھتے ہوئے سبسڈی دی جائے گی۔

پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔

مستقبل میں صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ کراس سبسڈی یا دیگر صارفین یا شعبے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ مستحق صارفین کو صرف بجٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی کو ختم کیا جائے گا اور گیس کے شعبے کی کراس سبسڈی کو آئندہ بجٹ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گیس کے شعبے کی 225 ارب روپے کی کراس سبسڈی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

بونڈی بیچ حملہ کیس: مرکزی ملزم ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش

Published

on


سڈنی: آسٹریلیا کے علاقے بونڈی بیچ میں مبینہ فائرنگ واقعے کے مرکزی ملزم نوید اکرم پیر کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ ان کی پہلی عوامی پیشی تھی جو دسمبر میں پیش آنے والے مہلک حملے کے بعد عمل میں آئی۔

استغاثہ کے مطابق نوید اکرم اور ان کے والد ساجد اکرم پر حنوکہ کی ایک تقریب پر حملے کا الزام ہے۔ پولیس کارروائی کے دوران ساجد اکرم ہلاک ہو گئے تھے۔

نوید اکرم پر دہشت گردی، 15 افراد کے قتل، متعدد افراد کو قتل کی نیت سے زخمی کرنے اور دھماکہ خیز مواد نصب کرنے سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

وہ سڈنی کی عدالت میں تقریباً پانچ منٹ تک ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران زیادہ تر قانونی اور تکنیکی امور زیر بحث آئے، جن میں بعض متاثرین کی شناخت کو خفیہ رکھنے سے متعلق احکامات شامل تھے۔

عدالت کے مطابق ملزم نے جج کے سوال پر صرف ایک لفظ “ہاں” کہا۔ ان کی اگلی پیشی 9 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔

ملزم کے وکیل بین آرچبولڈ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کو سخت حالات میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا ملزم جرم قبول کرے گا یا نہیں۔

حکام کے مطابق حملے سے قبل دونوں ملزمان نے نیو ساؤتھ ویلز کے دیہی علاقے میں مبینہ طور پر اسلحہ کی تربیت حاصل کی اور کئی ماہ تک منصوبہ بندی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے کچھ عرصہ قبل وہ فلپائن کے جنوبی علاقے کا دورہ بھی کر کے واپس آئے تھے۔

یہ واقعہ آسٹریلیا میں تقریباً تین دہائیوں کے دوران پیش آنے والے بدترین اجتماعی حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ملک میں اسلحہ قوانین اور یہودی برادری کے تحفظ سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending