Connect with us

Today News

محمد یوسف کا پاکستان کی شکست پر شدید ردعمل، بڑا مطالبہ کردیا

Published

on



لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور ضروری ہے کہ نااہل افراد کو نہ صرف عہدوں سے بلکہ ٹیم سے بھی ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرکٹ سے سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی مفادات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، اس وقت تک وہ مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکتی جو ماضی میں پاکستان کا وقار ہوا کرتی تھی۔

اس سے قبل بھی محمد یوسف پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور اب ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف معمولی کامیابیوں پر انحصار مزید نہیں چل سکتا۔

واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Published

on



لاہور:

جنوبی چھاونی کے علاقے میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دکھانے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لیکر گئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے نشہ آور چیز پلا کر بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کم بجٹ میں گھر کو خوبصورت کیسے بنائیں؟

Published

on



ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کا گھر صاف ستھرا، سجا ہوا اور آرام دہ ہو۔ مگر اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ خوبصورت گھر کے لیے مہنگا فرنیچر، ڈیزائنر سجاوٹ یا بڑے بجٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تھوڑی سی تخلیقی سوچ، ترتیب اور سادہ تبدیلیاں بھی گھر کے ماحول کو یکسر بدل سکتی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ کم خرچ میں گھر کو کیسے نیا اور دلکش انداز دیا جا سکتا ہے۔

صفائی اور ترتیب: سب سے پہلا اور مؤثر قدم

گھر کی خوبصورتی کا آغاز صفائی اور ترتیب سے ہوتا ہے۔ غیر ضروری سامان ہٹا دیں اور صرف وہ چیزیں رکھیں جو واقعی استعمال میں آتی ہیں۔ بے ترتیبی کم ہوتے ہی کمرہ کشادہ اور پُرسکون محسوس ہونے لگتا ہے۔

الماریوں، درازوں اور شیلف کو منظم کریں۔ سادہ اسٹوریج باکسز یا ٹوکریاں استعمال کر کے چیزوں کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

دیواروں میں چھوٹی تبدیلی، بڑا فرق

اگر مکمل پینٹ ممکن نہ ہو تو ایک دیوار کو ہلکے یا نمایاں رنگ سے رنگنا بھی کمرے کی فضا بدل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فریم شدہ تصاویر، اسلامی خطاطی، فیملی فوٹوز یا آرٹ پرنٹس دیواروں کو زندگی بخشتے ہیں۔

آپ خود بھی سادہ کینوس آرٹ یا ہاتھ سے بنے وال ڈیکور تیار کر سکتے ہیں، جو نہ صرف منفرد ہوگا بلکہ کم خرچ بھی۔

روشنی کا درست استعمال

لائٹنگ گھر کی خوبصورتی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ سفید تیز روشنی کے بجائے نرم اور گرم روشنی کا استعمال کمرے کو زیادہ آرام دہ بناتا ہے۔ سادہ ٹیبل لیمپ، فیری لائٹس یا اسٹینڈنگ لیمپ کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں اور ماحول کو دلکش بنا دیتے ہیں۔

قدرتی روشنی کو زیادہ سے زیادہ اندر آنے دیں۔ پردے ہلکے رنگ کے ہوں تو کمرہ روشن اور کشادہ لگتا ہے۔

کشن، پردے اور کارپٹ سے تازگی

کبھی کبھار صرف کشن کور، پردے یا چھوٹے قالین تبدیل کرنے سے ہی پورے کمرے کا انداز بدل جاتا ہے۔ شوخ رنگ یا سادہ پیٹرن کا امتزاج گھر کو جدید اور تازہ لک دے سکتا ہے۔ یہ تبدیلیاں نسبتاً کم خرچ ہوتی ہیں مگر اثر نمایاں ہوتا ہے۔

پودے: قدرتی خوبصورتی کا آسان ذریعہ

گھر میں سبز پودے رکھنا نہ صرف خوبصورتی بڑھاتا ہے بلکہ ماحول کو بھی تروتازہ بناتا ہے۔ منی پلانٹس، منی منی منی پلانٹرز یا سادہ گملے کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں۔ اگر جگہ کم ہو تو چھوٹے انڈور پودے یا ہینگنگ پلانٹس بہترین انتخاب ہیں۔

پرانے فرنیچر کو نیا انداز دیں

ہر چیز نئی خریدنے کے بجائے پرانے فرنیچر کو ری پالش یا پینٹ کر کے نیا انداز دیا جا سکتا ہے۔ لکڑی کی میز یا کرسی پر نیا رنگ یا پالش اسے جدید شکل دے سکتی ہے۔ اسی طرح صوفے پر نیا کور بھی نمایاں فرق پیدا کرتا ہے۔

خوشبو اور ماحول

گھر کی خوشبو بھی مجموعی تاثر پر اثر انداز ہوتی ہے۔ سادہ ایئر فریشنر، خوشبودار موم بتیاں یا لوبان جلانا ماحول کو خوشگوار بنا سکتا ہے۔ صاف اور خوشبودار گھر ہمیشہ زیادہ خوبصورت محسوس ہوتا ہے۔

تخلیقی سوچ ہی اصل سرمایہ

گھر کی خوبصورتی صرف مہنگی اشیاء سے نہیں بلکہ ترتیب، صفائی اور محبت بھرے ماحول سے بنتی ہے۔ کم بجٹ میں بھی سادہ تبدیلیاں بڑا فرق پیدا کر سکتی ہیں۔ اصل چیز تخلیقی سوچ اور گھر کو سنوارنے کا جذبہ ہے۔

یاد رکھیں، خوبصورت گھر وہی ہے جہاں سکون، ترتیب اور اپنائیت ہو، اور یہ سب پیسے سے زیادہ توجہ اور ذوق سے حاصل ہوتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

شاہراہوں پر سخت چیکنگ کے بعد اسمگلروں کا رخ ریل گاڑیوں کی جانب، بڑی کارروائیاں سامنے آگئیں

Published

on



شاہراہوں اور موٹر ویز پر سخت ترین چیکنگ کے بعد منشیات اور اسلحہ کے اسمگلروں نے ریل گاڑیوں کے ذریعے اسمگلنگ شروع کر دی، تاہم ریلویز پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں نے اس کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔

ریلویز پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا جدید اسلحہ اور اربوں روپے مالیت کی آئس، ہیروئن اور دیگر منشیات برآمد کر لیں۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 13 ماہ کے دوران پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور اور دیگر علاقوں میں منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے۔

غیر قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ کے خلاف 68 مقدمات درج کیے گئے اور 72 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1,979 گولیاں، ایک کلاشنکوف، 4 رائفلز، 82 پستول، 89 میگزینز، 4 چاقو اور ایک کٹر برآمد کیا گیا۔

اسی طرح ٹرینوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کے خلاف 218 مقدمات درج کر کے 231 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1.470 کلو افیون، 69 کلو چرس، 3.332 کلو ہیروئن، 408 کلو بھنگ، 2.615 کلو آئس اور 167 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق اسمگلروں نے خواتین اور بچوں کو بھی استعمال کیا کیونکہ دورانِ سفر عموماً ان کی سخت چیکنگ نہیں ہوتی، تاہم افسران اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے مشکوک افراد اور پارسلز پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ بعض کیسز میں بک کرائے گئے سامان کی تلاشی کے دوران بھی منشیات برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق ریلوے انفرا اسٹرکچر کا تحفظ اور مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی ادارے کی ذمہ داری ہے، جبکہ منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے خلاف منظم کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور ہر اطلاع پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending