Connect with us

Today News

لاہور؛ دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑ لی گئی 

Published

on


ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے سونے کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔ دوران تلاشی شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔

اسمگل کیے جانے والے سونے کا وزن 2 کلو سے زیادہ ہے۔ اے ایس ایف نے  ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

کسٹم نے سونا ضبط کرکے ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کردی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی، سابق اہلیہ نے ویڈیو شیئر کردی

Published

on



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم مبینہ طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ دوسری بار ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔

عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی نائلہ راجہ کے ساتھ ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ دونوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

ثانیہ اشفاق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب نے اس بات کا ثبوت دیکھا ہے کہ اس گھر سے نکلنے والے نے ایک بار بھی میرے بچوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں‘۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

انہوں نے لکھا کہ ’آخر کار دھوکہ باز بے نقاب ہو گیا ہے، میں اور بچوں نے اس وجہ سے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، ہم کٹھن حالات سے گزرے اور انصاف چاہتے ہیں۔

سابق کرکٹ یا سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Imad Wasim (@imadwasim)

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی لندن میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کی اور یہ رشتہ چھ سال تک چلا اور اس دوران اُن کے 2021 میں بیٹی عنایہ، پھر 2022 میں ریان اور 2025 میں بیٹے زایان کی پیدائش ہوئی۔

دسمبر 2025 میں عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق سے گھریلو وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ثانیہ اشفاق نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ عماد وسیم کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات استوار کررہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا، پی ٹی آئی کے 7 اراکین اسمبلی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

Published

on



اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے سامنے اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور جھگڑا کرنے پر تحریک انصاف کے 6 اراکین اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے باہر اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور دست درازی کرنے والے تحریک انصاف کے 2 اراکین قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتارہونیوالوں میں ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم پی اے رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔

اس سے قبل اسلام آباد کے تھانہ  سنگ جانی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے پر تحریک انصاف کے 7 اراکین اسمبلی اور 55 افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے دھرنے سے گرفتار ہونے والے چار افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اُن کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

عماد وسیم نے نائلہ راجہ سے شادی کی تصدیق کردی

Published

on



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے نائلہ راجہ کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی۔

عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے پہلی شادی کے بعد بہت تکلیف کے ساتھ وقت گزارا ہے کیونکہ وہ رشتہ میرے کیلیے بڑی نعمت تھا جس کی وجہ سے مجھے بچے ملی جن سے بے پناہ محبت ہے اور یہ کبھی نہیں نہیں ہوگی۔

عماد وسیم نے لکھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔

سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ میری غلطیوں اور تاخیر کا خمیازہ ایک بے گناہ شخص کو بھگتنا پڑا جس نے بے بنیاد الزامات کا سامنا کیا اور مجھے اس پر آج بھی علی افسوس ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ اللہ کی رحمت اور والدین کی رہنمائی سے اب میں نے نائلہ سے شادی کرلی ہے اور یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا تاکہ ایک پُرسکون، باوقار اور باہمی احترام پر مبنی زندگی گزار سکوں۔

انہوں نے کہا کہ نائلہ نے میری زندگی میں جو کردار ادا کیا وہ ناقابل بیان ہے اور میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ سابق کرکٹر نے واضح کیا کہ اُن کی اولین ترجیح بچے ہیں کیونکہ باپ کا کام صرف مالی ذمہ داری پوری کرنا نہیں بلکہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، محبت اور رہنمائی فراہم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Imad Wasim (@imadwasim)

عماد وسیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود میں اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرپارہا جبکہ میری خواہش ہے کہ اُن کی زندگی میں ایک باپ کی حیثیت سے کردار ادا کروں۔ 

عماد وسیم نے مزید لکھا کہ میں اپنے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کر کے آگے بڑھنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ وہاں (سابق اہلیہ) کی طرف سے بھی سمجھوتہ ہوگا تاکہ بچوں سے مل سکوں۔

انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے اور غیر ضروری بحث و مباحثے سے گریز کیا جائے۔



Source link

Continue Reading

Trending