Connect with us

Today News

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا بڑا بیان!

Published

on



زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کہتے ہیں کہ اگر اب ٹیم سے کوئی غلطی ہوئی تو اب تک حاصل ہونے والی فتوحات بے معنی ہوجائیں گی۔

زمبابوے کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ابتدائی دو میچز کولمبو میں کھیلنے کے بعد آخری دو میچز پالیکیلے میں کھیلے گی۔ زمبابوے کا آئرلینڈ کے خلاف اس ہی پچ پر ہوگا جس پر پیر کے روز سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ شیڈول ہے۔

پیر کے روز پری میچ بریفنگ میں سکندر رضا کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد سلیکشن سے متعلق صورتحال مزید واضح ہوگی۔ وکٹ، گراؤنڈ کی اونچائی اور گیند کے گراؤنڈ میں حرکت سے متعلق چیلنجز کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درست کمبینیشن بنانے کے لیے ٹیم کو بہت وقت لگا ہے۔ ہم اس سفر میں گزشتہ 18 ماہ سے ہیں، اس دوران مختلف کمبینیشن آزمائے اور جب ہمیں وہ کمبینیشن ملا جس کے متعلق ٹیم کا خیال تھا کہ وہ ان کنڈیشنز میں مدد دے گا تو اس کے ساتھ ہم پچھلے نو ماہ سے چل رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کے بعد ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا

Published

on



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کی شادی کے بعد عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا۔

عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خرید رکھا ہے اوراب عماد وسیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے بائیکاٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ ثانیہ اشفاق نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے دوسری شادی کرلی ہے اور بعد میں عماد وسیم نے بھی دوسری شادی کے متعلق سوشل میڈیا پر تفصیلی پیغام شیئر کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

3 نابالغ طلبا نے 49 سالہ شخص کو پیڈوفائل قرار دیکر کو پتھر مار مار کر قتل کردیا

Published

on


برطانیہ میں تین کم عمر نوجوانوں کو ایک شخص کو لڑکی بن کر ساحل پر بلانے اور پھر تشدد کے بعد ہلاک کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کینٹ کے ساحلی علاقے آسلے آف شیپی میں پیش آیا جہاں 49 سالہ ایلگزینڈر کیش فورڈ کو پتھروں اور بوتلوں سے مار کر قتل کیا گیا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ دو لڑکے جن کی عمریں 15 اور 16 سال ہیں جب کہ ایک 16 سالہ لڑکی نے جعلی نام استعمال کرتے ہوئے مقتول کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

لڑکی نے خود کو سیئنا نامی کم عمر لڑکی ظاہر کیا اور اسی بہانے مقتول سے رابطہ قائم کیا گیا۔ واقعے کے روز تینوں نے اسے سمندر کے کنارے سی وال کے قریب ملاقات کے لیے بلایا۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ مقتول پر پہلے بوتل سے وار کیا گیا جس کے بعد وہ جان بچانے کے لیے بھاگا لیکن تینوں نوجوانوں نے اس کا پیچھا کیا۔

حملے کے دوران حملہ لڑکے مقتول کو پیڈو فائل کہتے رہے جبکہ لڑکی چیختے ہوئے کہہ رہی تھی کہ میں ابھی صرف 16 سال کی ہوں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مقتول حملے کے دوران زمین پر گر پڑا لیکن دوبارہ اٹھ کر بھاگا تاہم کچھ ہی دیر بعد لڑکوں نے دوبارہ پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس کے صرف 68 منٹ بعد ہی وہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں، جسم پر نیل، متعدد پسلیاں ٹوٹ کر پھیپھڑوں میں پیوست ہوگئی تھیں۔

استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ حملہ کسی اچانک ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان نوجوانوں نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ مقتول پر حملہ کریں گے اور تینوں نے اس میں فعال کردار ادا کیا۔

عدالت نے تینوں کو قتل کے الزام سے بری کر دیا تاہم دو نوجوانوں کو غیر ارادی قتل کا مجرم جبکہ لڑکی پہلے ہی جرم کا اعتراف کرچکی ہے۔ سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

خاتون افسر کو قیدی کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر قید کی سزا

Published

on


برطانیہ میں ایک خاتون افسر کو قاتل قیدی کے ساتھ افیئر رکھنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت میں سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروبیشن افسر جیل کے اندر قیدی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پروبیشن افسر نے سزا یافتہ قاتل قید کے ساتھ اُس وقت جنسی تعلق قائم کیا جب وہ جنوبی لندن کی جیل میں تعینات تھیں۔

دونوں کی ملاقات اسی جیل میں ہوئی، تاہم ان کے تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کی تعیناتی دوسری جیل میں ہوئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ قیدی کیرن رابنسن نے سب سے سوشل میڈیا پر بھی رابطہ کیا جس کے بعد خاتون افسر بیتھنی ڈینٹ رینالڈز متعدد بار جیل میں ملاقات کے لیے گئی تھیں۔

ان خفیہ ملاقاتوں کی ویڈیو بن گئی جسے پولیس نے بطور شواہد عدالت میں پیش کیا۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ خاتون افسر نے نہ صرف قیدی کے ساتھ جنسی نوعیت کے پیغامات کا تبادلہ کیا بلکہ پروبیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم سے رابنسن کے قتل کیس سے متعلق خفیہ ریکارڈز بھی غیر قانونی طور پر حاصل کیے اور تفصیلات قیدی کو بتائیں۔

خاتون افسر نے قیدی رابنسن کو یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ جرم میں شریک ملزمان نے سارا الزام اسی پر ڈال دیا اور مقدمہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ 12 جون 2024 کو کیرن رابنسن کے سیل کی تلاشی کے دوران بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کا خط اور ایک ڈائری برآمد ہوئی جس میں اس کا پتہ، موبائل نمبر اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیل موجود تھی۔

بعد ازاں خاتون افسر کے موبائل فون سے واٹس ایپ پر موجود متعدد جنسی نوعیت کے پیغامات اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

سماعت کے بعد عدالت نے بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کے جرم میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی۔

دفاع کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کا ماضی بے داغ تھا اور ان کے تعلقات سے جیل کے نظام پر کوئی سنگین اثر نہیں پڑا، تاہم عدالت نے اسے عوامی اعتماد کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ کیرن رابنسن اور اس کے ایک کزن کو 18 سالہ نوجوان کے قتل کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 





Source link

Continue Reading

Trending