Today News
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی سروس معطل
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس متعد ممالک میں تعطل کا شکار ہوگئی۔
صارفین نے ایپ اور ویب سائٹ پر پلیٹ فارم لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے کی شکایات کی ہیں۔ صارفین کے مطابق ویب سائٹ کھولنے پر کمپنی کے لوگو کے علاوہ کچھ بھی لوڈ نہیں ہو رہا ہے۔
Major X Outage Reported: Musk’s Platform Down For Thousands Monday Morninghttps://t.co/sUQRWhUQwr pic.twitter.com/5kM3bujbI3
— Forbes (@Forbes) February 16, 2026
سروس میں مسائلے کا آغاز مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح ہوا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے تعطل کے سبب یا مسئلہ دور ہونے کے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔
Source link
Today News
عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کی شادی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی جس میں عماد وسیم اور نائلہ راجہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے دوسری شادی کرلی ہے، اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے کو آیا۔
View this post on Instagram
ثانیہ اشفاق کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا کہ کہنے کو الفاظ نہیں ثانیہ اللہ تمہارے ساتھ ہے جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ اللہ آپ کو اور آپ کے بچوں کو خوشیاں اور سکون سے نوازے۔
کسی نے کہا کہ ہمیں گھر تباہ کرنے والوں اور دھوکے بازوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ ایک صارف نے کہا کہ اس طرح کے مرد کو آوارہ لڑکی کا انتخاب کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور یہی اس کا معیار ہے۔
ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ بیوی کی جبلت کبھی غلط نہیں ہوتی! کبھی نہیں! کسی نے ثانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ وہ اسی کا مستحق تھا۔
Source link
Today News
عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی، سابق اہلیہ نے ویڈیو شیئر کردی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم مبینہ طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ دوسری بار ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی نائلہ راجہ کے ساتھ ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ دونوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب نے اس بات کا ثبوت دیکھا ہے کہ اس گھر سے نکلنے والے نے ایک بار بھی میرے بچوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by @sannia_ashfaq2
انہوں نے لکھا کہ ’آخر کار دھوکہ باز بے نقاب ہو گیا ہے، میں اور بچوں نے اس وجہ سے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، ہم کٹھن حالات سے گزرے اور انصاف چاہتے ہیں۔
سابق کرکٹ یا سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Imad Wasim (@imadwasim)
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی لندن میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کی اور یہ رشتہ چھ سال تک چلا اور اس دوران اُن کے 2021 میں بیٹی عنایہ، پھر 2022 میں ریان اور 2025 میں بیٹے زایان کی پیدائش ہوئی۔
دسمبر 2025 میں عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق سے گھریلو وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ثانیہ اشفاق نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ عماد وسیم کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات استوار کررہے ہیں۔
Source link
Today News
پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا، پی ٹی آئی کے 7 اراکین اسمبلی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے سامنے اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور جھگڑا کرنے پر تحریک انصاف کے 6 اراکین اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے باہر اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور دست درازی کرنے والے تحریک انصاف کے 2 اراکین قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتارہونیوالوں میں ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم پی اے رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔
اس سے قبل اسلام آباد کے تھانہ سنگ جانی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے پر تحریک انصاف کے 7 اراکین اسمبلی اور 55 افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے دھرنے سے گرفتار ہونے والے چار افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اُن کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech6 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech3 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s