Connect with us

Today News

بلوچستان میں آج موسم کیسا رہے گا؟

Published

on



کوئٹہ:

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت اور بارکھان میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بعض مقامات پر وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، لسبیلہ، خضدار اور گوادر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، زیارت میں درجہ حرارت منفی 1 جبکہ ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نوکنڈی میں 10 اور چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا اور ساحلی علاقوں میں گوادر میں 14 جبکہ جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ساحلی علاقوں میں گوادر میں 14 جبکہ جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

God gave this land to the Israelis, Israel has the right to occupy the entire region, US ambassador says

Published

on


اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات انہوں نے امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک پروگرام میں کہی، جہاں کارلسن نے انہیں اسرائیل کے ممکنہ جغرافیائی حدود کے بارے میں سوالات کے لیے دباؤ ڈالا تو انہوں نے بائبل کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق ہے، اسرائیل کا دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر قبضہ کرنا ٹھیک ہوگا۔

ماہرین کے مطابق دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور بنیادی طور پر گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے جڑا ہوا ہےجو لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے عراق کے نہر فرات تک کے خطے پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ مائیک ہکابی کو گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں امریکا کا سفیر مقرر کیا تھا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

موٹروے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد

Published

on



موٹروے پولیس ساؤتھ زون، سیکٹر سکرنڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواب شاہ لنک روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی میں ایبٹ کمپنی کی ادویات رکھی ہوئی تھیں جو کراچی سے سکھر لے جائی جا رہی تھیں۔ نامعلوم ملزمان نے گاڑی چھیننے کی واردات کی تھی۔

ڈرائیور نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی 130 ہیلپ لائن پر اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جدید ٹریکنگ کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن حاصل کی۔

موٹروے پولیس کی کارکردگی کے نتیجے میں گاڑی قاضی احمد کے قریب سے بازیاب ہوئی اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

ڈی آئی جی سید فرید علی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور بروقت کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

نائیجیریا میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، گھروں کو آگ لگا دی، 50 افراد قتل، خواتین و بچے اغوا

Published

on



نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم 50 افراد کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے شام تقریباً 5 بجے گاؤں پر دھاوا بولا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ مسلح افراد نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی جبکہ جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے دوران کئی خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور بڑی تعداد میں لوگوں کو یرغمال بنایا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرین کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کچھ خواتین اور بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

 



Source link

Continue Reading

Trending