Connect with us

Today News

صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

Published

on



صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نئے چینی سال پر عوام، حکومت اور چینی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھوڑے کا سال توانائی، ترقی اور استقامت کی علامت ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ اس سال 2026 میں منائی جائے گی، پاک چین دوستی ہر موسم کی آزمودہ اور فولادی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کی ہے جبکہ چین کی پاکستان کی اصولی حمایت، بشمول مسئلہ کشمیر قابلِ قدر ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤ ملاقات پاک چین تعلقات کی تاریخی علامت ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان، چین کے علاقائی و عالمی امور میں تعمیری کردار کو سراہتا ہے۔

آصف علی زرداری ںے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کی قیادت علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے، پاک چین دفاعی و سلامتی تعاون علاقائی امن کا ضامن ہے۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا انقلابی منصوبہ، ترقی و روابط کا ذریعہ ہے۔ سی پیک کے اگلے مرحلے میں پاکستان مشترکہ خوشحالی کیلئے پُرعزم ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ میرے گزشتہ سال چین کے 2 دورے، تعاون کے نئے مواقع کھولنے کا باعث بنے۔ پاکستان اور چین ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، گھوڑے کا سال پاک چین تعلقات کو تجارت، جدت اور عوامی روابط میں نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے چینی سال 2026 گھوڑے کے سال کے موقع پر صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور دنیا بھر میں موجود چینی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ہینڈل‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ گھوڑا توانائی، لچک، رفتار اور اقدار کی علامت ہے جو ہمارے مشترکہ سفر کا بھرپور عکاس ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جو سدابہار تعاون پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری کے بندھن سے بندھے ہیں اور امن، ترقی اور علاقائی روابط کے حوالے سے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ یہ نیا سال ہماری پائیدار دوستی کو مزید مضبوط بنائے اور دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کیلئے ہمارے تعاون کو مزید مستحکم کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چینی بہن بھائیوں کے ساتھ گھوڑے کے سال میں اچھی صحت، کامیابی اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

قومی کھیل کو تباہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، فیڈریشن سے متعلق اہم انکشافات

Published

on



قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی رکن سیدہ شہلا رضا اور ہاکی کے مایہ ناز اولمپئینز نے قومی کھیل ہاکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قومی کھیل  کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے  عناصر کے خلاف شفاف انداز میں تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

مقررین نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کا بھرپور احتساب کیا جائے،سچے اور حقیقی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر قومی ہاکی فیڈریشن کے فوری انتخابات کرائے جائیں، راست اقدامات کی صورت میں پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔

پریس کانفرنس میں شہلا رضا، اولمپینز سمیع اللہ خان، کلیم اللہ خان، حنیف خان، ناصر علی، ایاز محمود، وسیم فیروز، افتخار سید ،پی ایچ ایف کے سابق سیکریٹری حیدر حسین اور دیگر شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، کھلاڑیوں کے ناموں پر ویزے حاصل کرنے والوں کی سرکوبی کی جائے، مردوں کی ہاکی ٹیموں میں خواتین کو ساتھ لے جانے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا خزانہ لوٹنے والوں کابلا امتیاز احتساب ضروری ہے،ایسے عناصر کو سیاسی دباؤ کی بنیاد پر استثنیٰ ملنا قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔

 شہلا رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے قومی کھیل ہاکی کے معاملات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے نااہل عہدے داران پاکستان ہاکی فیڈریشن کو برطرف کیا اور پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ہونے والی شدید بد انتظامی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کی جانے والی سنگین مالی بے ضابطگیوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والے پی ایچ ایف کے نام نہاد عہدے داران کو گھروں کو بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرو لیگ کے لیے خطیر رقم دینے کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بدترین انتظامات کرنے پر برطرف  فیڈریشن ذمہ دار ہے، فیڈریشن سے مفادات کے لیے چمٹے عناصر نے ہمیشہ فنڈز کی کمی کا رونا رویا اور اسی اڑ میں فائدے اٹھاتے رہے لیکن اس مرتبہ  بیچ چوراہے میں یہ ہنڈیا پھوٹ گئی، اس تباہی کی ذمہ دار طارق بگٹی اور رانا مجاہد ہیں۔

شہلا رضا نے کہا کہ طارق مسوری نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد  انتظامی بے ضابطگیوں کے ریکارڈ توڑ دیے،بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کی تنظیموں کی مافیاز کو سیاسی اشرباد حاصل رہی ہے، ساوتھ ایشین گیمز میں حق رائے دہی استعمال کرنے والے حیدر حسین کی جگہ بدعنوانی میں ملوث رانا مجاہد کو سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف تسلیم کرلیا گیا۔

’’ طارق مسوری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم پاکستان کی جانب سے  ملنے والے ٹاسک کے مطابق فیڈریشن کے انتخابات نہ کرائے، خود اقتدار سے چمٹے رہے  اور مالی ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کی بجائے ملوث عناصر کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا‘‘۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرح پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کردار بھی مشکوک نظر آتا ہے، مبینہ طور پر ایف ائی ایچ کے صدر طیب اکرام بھی ان سازشوں کا حصہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ نے وزیراعظم پاکستان کے احکامات کو نظر انداز کیا، شہباز سینیئر سندھ بینک سکینڈل میں پی ایچ ایف کے خفیہ اکاؤنٹ کو چلاتے رہے۔

’’حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ان کو بطور سپیشل آبزرور بنا کر بھیجا گیا،حکومت پاکستان کھیلوں کے لیے کے لیے زہر قاتل عناصر کے خلاف تحقیقات کرائے جامع تحقیقات کرائے اور ذمہ داران کو سخت ترین سزائیں دی جائیں تاکہ قومی کھیل کو مافیا سے پاک کر کے میرٹ، شفافیت اور احتساب کی بنیاد پر آگے بڑھایا جاسکے‘‘۔

اُن کا مزید کہان تھا کہ اب وقت اگیا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو سدھارا جائے ورنہ پاکستان میں ہاکی کا نام وہ نشان تک نہیں رہے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پشاور میں نہر کی حفاظتی دیوار گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

Published

on



پشاور کے علاقے بیری باغ کے میں نہر کی حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کے دوران دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بیری باغ کے مقام پر نہر کی تعمیراتی باؤنڈری وال گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے احتیاط اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ ملبہ ہٹایا تو اندر سے دو مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے، سی ٹی ڈی پنجاب

Published

on



سی سی ڈی پنجاب نے انسانی حقوق کے کمیشن (ایچ آر سی پی) کی جانب سے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر سی پی کے الزام میں کوئی ثبوت نہیں جبکہ سی سی ڈی سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی سی ڈی سے مقابلوں میں  19پولیس اہلکار شہید 167 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ آپریشنز کی وجہ سے جرائم کی شرح میں 80 فیصد کمی آئی۔

ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی 78 اور قتل کی وارداتوں میں 39 فیصد جبکہ گھروں میں ڈکیتی کے جرائم میں 80 فیصد کمی ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں موٹر سائیکل چوری  میں 69 فیصد اور گاڑی چھننے کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی ہوئی اور آپریشنز کی بدولت ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے موثر حکمت عملی سے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی کمر توڑ کرعوام کا اعتماد بحال کردیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending