Connect with us

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اکتیسویں میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بعد میں گیند اسپن بھی ہوگی، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کیوی کپتان مچل سینٹنر کی گزشتہ رات برگر کھانے کے بعد سے طبیعت ناساز ہے۔ ان کی جگہ ڈیرل مچل ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

گروپ ڈی سے جنوبی افریقا پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکا ہے جبکہ کینیڈین ٹیم اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

نیوزی لینڈ کو سپر ایٹ میں رسائی کے لیے آج کے میچ میں فتح درکار ہے بصورت دیگر گروپ ڈی سے سپر ایٹ میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ افغانستان بمقابلہ کینیڈا اور جنوبی افریقا بمقابلہ یو اے ای کے میچز پر منحصر ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام صدر نے کپتان پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا

Published

on



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ مضبوط اور فعال بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے جبکہ انہوں نے سابق صدر کی جانب سے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محی الدین وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ فی الحال فیڈریشن کے معاملات کو بہتر بنانے، اعتماد بحال کرنے اور ٹیم مینجمنٹ کو ازسرنو منظم کرنے پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اہم مسائل حل کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ مرحلے میں ایک واضح منصوبہ بندی کے تحت کوچنگ، تربیت اور اداروں کے درمیان تعاون کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن میں شفاف نظام قائم کیا جائے گا اور وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی مدد کے لیے نجی شعبے کے ساتھ بھی تعاون بڑھایا جائے گا تاکہ کھلاڑی پوری توجہ اپنے کھیل پر رکھ سکیں۔

قائم مقام نے کہا کہ قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فیڈریشن میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ جمہوری طریقے سے نظام آگے بڑھ سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے اور تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

آخر میں انہوں نے وزیر اعظم کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب کو مل کر پاکستان ہاکی کو دوبارہ کامیابیوں کی راہ پر لانا ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیلی حراست میں صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا؟ سی پی جے کی تہلکہ خیز رپورٹ

Published

on


صحافیوں کے عالمی ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو اسرائیلی حراست کے دوران مبینہ طور پر تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں 59 فلسطینی صحافیوں کے بیانات شامل کیے گئے ہیں، جن میں اکثریت نے دورانِ حراست جسمانی تشدد، ہراسانی اور غیر انسانی سلوک کی شکایات درج کرائیں۔ سی پی جے کے مطابق 17 صحافیوں نے جنسی تشدد کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد 94 فلسطینی صحافیوں اور ایک میڈیا ورکر کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 30 صحافی تاحال اسرائیلی تحویل میں ہیں۔

سی پی جے کا کہنا ہے کہ یہ واقعات انفرادی نوعیت کے نہیں بلکہ صحافیوں کو دباؤ میں لانے اور ان کی آواز خاموش کرانے کی ایک منظم حکمت عملی کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

خالصتان کیلئے مہم تیز، سکھ فار جسٹس کا ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کیلئے ایک بلین ڈالر کی پیشکش

Published

on


واشنگٹن ڈی سی میں سکھ تنظیم سکھ فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مجوزہ “بورڈ آف پیس” کے پہلے سرکاری اجلاس کے انعقاد کے لیے ایک بلین ڈالر فراہم کرے گی۔

یہ اعلان ایک بڑے اجتماع کے دوران کیا گیا جس میں امریکا بھر سے سکھ برادری کے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

اجتماع میں مقررین نے خالصتان کے مطالبے کو ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حل سفارتی اور جمہوری طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔ مظاہرین نے زور دیا کہ پرامن ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے معلوم کی جائے۔

تنظیم کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرنے والے سکھ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہزاروں افراد کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کشیدگی سے قبل ایک نگرانی شدہ اور پرامن ریفرنڈم کرایا جانا ضروری ہے۔

اجتماع کے شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی قیادت سے بات کر کے بھارتی پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کے انعقاد کی حمایت کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی سیاسی حلقوں میں خالصتان کے مطالبے کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔

ان کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں سے بھارت اور امریکہ کے تعلقات پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم منتظمین کا مؤقف ہے کہ ان کا مقصد مسئلے کا پرامن اور جمہوری حل تلاش کرنا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending