Connect with us

Today News

امریکا میں ریپبلکن رکنِ کانگریس کے مسلم مخالف بیان پر شدید احتجاج

Published

on


واشنگٹن: امریکا میں ایک ریپبلکن رکنِ کانگریس کے مسلم مخالف بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین رینڈی فائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں مسلمانوں کا موازنہ کتوں سے کیا، جس پر ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بیان کی مذمت شہری حقوق کی تنظیموں نے کی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کانگریس مین سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

واشنگٹن میں قائم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایوانِ نمائندگان کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بیان کی مذمت کرے اور متعلقہ رکن کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ تنظیم نے بیان کو غیر انسانی اور مسلم مخالف رجحان کا حصہ قرار دیا۔

تنظیم کے مطابق مذکورہ رکنِ کانگریس اس سے قبل بھی مسلمانوں اور فلسطینیوں سے متعلق سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات امریکا میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک کو ہوا دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب رینڈی فائن نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلاموفوبک کہلانے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ ایک ایسے کانگریسی گروپ سے بھی منسلک ہیں جو امریکا میں شریعت کے مبینہ اثر و رسوخ کے خلاف کام کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔

تاحال ریپبلکن قیادت کی جانب سے ان کے خلاف کسی تادیبی کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

انسانی اسمگلنگ کا اہم کارندہ گرفتار

Published

on


انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گینگ کا اہم کارندگہ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کا نام ثاقب ججہ ہے جسے سیکورٹی حکام نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔

سیکورٹی ترجمان کے مطابق ملزم سکیورٹی اداروں سے بچنے کیلئے غیرقانونی طور پر ایران بھاگ گیا تھا۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اس سے قبل ہزاروں افراد سے لاکھوں ہتھیا کر کو جعلی دستاویزات پر دوسرے ملک بھیجوا چکا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل کا امکان بڑھنے لگا

Published

on



پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل کا امکان بڑھنے لگا، اس سے پی سی بی کے خزانے میں اربوں کا اضافہ ہو جائے گا، ایک پی ایس ایل فرنچائز نے پی ایس ایل براڈکاسٹ کیلیے سالانہ ساڑھے چار ارب روپے دینے کا ذہن بنا لیا، معاملات طے پانے پر 18 ارب تک میں چار سالہ معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کچھ عرصے قبل چار سالہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، اس پر کئی پارٹیز سامنے آئیں، 2 بڑے اسپورٹس چینلز بھی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے تھے مگر ان میں سے ایک پر مبینہ طور پر 4 ارب 70روپے کے واجبات ہیں، دوسرے کو 60کروڑ سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔

بورڈ نے یہ معاملہ حل کرنے کے لیے دونوں پارٹیز کو وقت دیا لیکن ادائیگیاں نہ ہو سکیں جس پر گزشتہ روز انھیں ڈس کوالیفائی کرنے کے خطوط بھیج دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائز خریدنے والی ایک کمپنی میڈیا رائٹس لینے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے، اس کی جانب سے ریکارڈ توڑ بڈ ہو سکتی ہے، بعض باخبر حلقے سالانہ ساڑھے چار ارب اور 4 برس کیلیے 18 ارب روپے کی بولی کا بھی دعویٰ کر رہے ہیں، لائیو اسٹریمنگ کی بڈ 7 ارب تک بھی جا سکتی ہے، اس صورت میں یہ پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہو جائے گی۔

بورڈ نے چینلز کی مبینہ ملی بھگت روکنے کے لیے اس بار کنسورشیم کی اجازت نہیں دی، مذکورہ کمپنی بڈ جیتنے پر ممکنہ طورپر سرکاری ٹی وی کی اسکرین استعمال کرے گی۔

پی سی بی نے پاکستان میں پی ایس ایل براڈ کاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ کی فروخت کا ٹینڈر جاری کیا تھا، کوئی بھی کمپنی دونوں یا کسی ایک میں بڈ کر سکتی تھی، دونوں کی بڈ سیکیورٹی 10، 10 کروڑ روپے ہے، فاتح کمپنی کی رقم ایڈجسٹ جبکہ دیگر کو واپس مل جائے گی، گو کہ ریزرو پرائس ابھی سامنے نہیں آئی لیکن محتاط اندازے کے مطابق یہ 18 ارب تک ہی ہو سکتی ہے۔

لائیو اسٹریمنگ کے لیے 6 ارب تک ریزرو پرائس کا امکان ہے، گزشتہ برس پی ایس ایل کے 34 میچز ہوئے تھے اب 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے تعداد 44 تک پہنچ جائے گی۔ ہر سال 10 اضافی میچز سے یہ چار سالہ ڈیل سابقہ ویلیو کے لحاظ سے 5 سالہ بن جائے گی۔

حالیہ بڈنگ میں شریک ایک اور میڈیا چینل ماضی میں بلیک لسٹ بھی رہ چکا، اس کی جانب سے بڑی بڈ دیے جانے کا کوئی امکان نہیں لگتا، یوں بظاہر میدان پی ایس ایل فرنچائز کے لیے خالی نظر آتا ہے۔

قوانین کے مطابق پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد 3 ارب روپے سے بڑی براڈ کاسٹ ڈیل کی صورت میں اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدے کیلیے رکھے جائیں گے، باقی 80 فیصد حصہ پی سی بی اور 20 فیصد فرنچائز کو ملے گا۔

گزشتہ برس پروڈکشن کے اخراجات ایک ارب روپے سے زائد تھے، لیگ کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ کو شروع ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کے دفاع کے لیے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں

Published

on


دفاعِ وطن کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے ہمیشہ جرأت، عزم اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی  ہیں۔

پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران و جوانوں کا شہدا بلوچستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں شہداء کے ورثاء کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

شہداء میں صحبت پور  سے تعلق رکھنے والےحوالدار لیاقت علی شہید، زیارت سے لانس حوالدار محمد عقیل شہید اور جعفرآباد سے نائیک گلاب خان شہید شامل ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے نوشکی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عبدالستار شہید اور کوہلو کے سپاہی عبدالسخی شہید  کے مزارپر بھی حاضری دی۔

وطن عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending