Connect with us

Today News

وزیرِ اعظم کا پاک یو این تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب

Published

on


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستان اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے مابین تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ “پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” کے عنوان سے خصوصی تقریب  جاری ہے۔

تقریب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا اور  وزیرِ اعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔

معاہدوں میں یونیڈو (UNIDO) پروگرام برائے کنٹری پارٹنرشپ پاکستان 2025 تا 2030،  یواین او ڈی سی (UNODC) کنٹری پروگرام پاکستان،  اور انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئیر میڈیسن اینڈ آنکالوجی لاہور (INMOL) اور IAEA کے مابین تعاون کے معاہدہ شامل ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عائزہ خان اور دانش تیمور نے رمضان المبارک کا بابرکت آغاز مکہ مکرمہ میں کیا

Published

on


رمضان کا آغاز ہوتے ہی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس بابرکت مہینے کا ایک ایک لمحہ عبادت اور نیکی کمانے میں صرف کریں چنانچہ اکثر سیلیبریٹیز بھی مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں۔

شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا اور حرم شریف میں عبادت کی۔

دونوں فنکاروں نے ان روحانی لمحات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

مداحوں نے جوڑے کے اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوبصورت، پُرسکون اور محبت کرنے والا مثالی جوڑا قرار دیا۔

کئی صارفین نے تبصروں میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ خوش رکھے۔

البتہ ان تصاویر میں عائزہ اور دانش کے بچے نظر نہیں آئے کیونکہ دونوں نے کافی عرصے سے اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

Published

on


افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 82 رنز سے شکست دے دی ۔

بھارت کے شہر چینائی مین کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے۔

ابراہیم زردان 95 اور صدیق اللہ 44 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

201 رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز تک محدود رہی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہرش ٹھاکر 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان دلپریت باجوہ نے 13 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے چار، راشد خان نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور عظمت اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

  





Source link

Continue Reading

Today News

عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید رہنماؤں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے اور ذاتی معالجین کے تعاون سے علاج کیا جائے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے بھیجے گئے خط میں رمضان میں احتجاجی سرگرمیاں مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے لکھا کہ بانی چئرمین پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کی جائے اور ذاتی معالجین کے تعاون سے علاج کیا جائے اور پارٹی بانی چئیرمین کے لیے عدالتوں میں کارروائی مزید منظم کرے، عہدیداران، وکلا اور بہنوں کی ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔

اسیر رہنماؤں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کو پارلیمانی حکمت عملی اختیار کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ کور کمیٹی، سیاسی کمیٹی بحث مباحاثہ کرے اور اتفاق رائے سے فیصلہ کرے، فیصلے تحریری ریکارڈ میں محفوظ کیے جائیں اور پارٹی پالیسی میڈیا اور عوام تک پہنچائی جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ فعال کارکنان کی تربیت اور منظم تنظیم سازی کی جائے اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے، ملکی مسائل اجاگر کیے جائیں، غریبی، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کو ہر سطح پر اجاگر کریں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عمران خان مشکل حالات مین باوقار جیل کاٹ رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending