Connect with us

Today News

سندھ میں رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار جاری

Published

on



کراچی:

سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق یہ اوقات سندھ حکومت کے تمام سرکاری، خودمختار، نجی اداروں اور لوکل کونسلز پر لاگو ہوں گے۔

رمضان کے دوران صوبائی سرکاری دفاتر کے اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سپریم کورٹ میں قصور میں سزائے موت کے ملزم کی اپیل پر سماعت

Published

on


سپریم کورٹ میں قصور میں سزائے موت کے ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی، مقتول کے والد نے کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک پر موجود سابقہ اہلیہ کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

وکیل مدعی نے کہا کہ مقتول کی والدہ ملزم کو معاف کرنا چاہتی ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ  لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک میں یہ کون ہیں؟،وکیل مدعی نے جواب دیا کہ سامنے کھڑے شخص کی سابقہ بیوی ہے جو قتل ہوا وہ ان دونوں کا بیٹا تھا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے پوچھا کہ مقتول کے والد کی کتنی شادیاں ہیں، والد مقتول نے جواب دیا کہ میری 4 شادیاں ہیں، ، یہ پہلے کہہ رہا تھا کہ اس کی 2 بیویاں ہیں اب کہہ رہا ہے چار بیویاں ہیں یہ سچ نہیں بتا رہا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ بی بی آپ ملزم کو معاف کیوں کرنا چاہتی ہیں،والدہ مقتول نے جواب دیا کہ میں ملزم کو اللہ واسطے معاف کرنا چاہتی ہوں۔

وکیل ملزم نے کہا کہ سزائے موت کو عمر قید میں ہی تبدیل کردیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ راضی نامہ دکھا دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ  یہ کوئی بادشاہت کا دور تھوڑی ہے کہ راضی نامے ہوں۔

عدالت  نے آئندہ سماعت لاہور رجسٹری میں رکھنے کی ہدایت کردی۔





Source link

Continue Reading

Today News

محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی تردید کردی

Published

on



پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مسائل کے حل تک معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

بعد ازاں محسن نقوی نے صدارت سنبھالنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا تاہم اس بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھوں گا۔

قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگائی جس کے تحت وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی نہیں کھیل سکیں گے۔

طارق بگٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ روپے ریلیز کیے تاہم پرو لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے جو معاملات سنبھالنے میں ناکام ہوا۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ دورہ آسٹریلیا میں سب مینیج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے اسٹیٹ بینک نے رقم وقت پر ادا نہیں کی اور دو ماہ کی مہلت مانگی۔ 

طارق بگٹی نے آسٹریلیا میں ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے کمیٹی بناکر تحقیقات کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ 6 سال بعد ہماری پرو لیگ میں انٹری ہوئی۔ ہماری ورلڈ رینکنگ 18 سے بہتر ہو کر 13 پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہاکی کو بہت پروموٹ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کالے جادو کے الزام پر ہجوم کا حملہ، ماں اور ایک سالہ بچے کو زندہ جلا دیا

Published

on


بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں 32 سالہ خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر جادو کرنے کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ضلع سنگھ بھوم کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جو ویسٹ سنگبھم میں واقع ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد خاتون کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق جب خاتون کا شوہر باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور اگلے روز پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے شوہر کی شکایت پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending