Connect with us

Today News

سلمان خان کے والد ہسپتال میں داخل، سب بہن بھائی پہنچ گئے

Published

on



بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ خاندان نے ابھی تک ان کی اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ باضابطہ طور پرتصدیق نہیں کی لیکن ان کی حالت کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کا انتظار ہے۔

#WATCH | Mumbai: Actor Salman Khan's sister Alvira Khan Agnihotri arrives at Lilavati Hospital in Mumbai to see Veteran actor and film producer Salim Khan, who has been admitted here. pic.twitter.com/E9KF2JaxnW
— ANI (@ANI) February 17, 2026

اداکار سلمان خان کے والد اور سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان کو منگل کو ممبئی کے بندرا میں واقع لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو اسپتال پہنچتے اور بعد میں بھاری سیکورٹی میں اسپتال سے نکلتے دیکھا گیا۔

Veteran screenwriter Salim Khan has been admitted to Lilavati Hospital. The news surfaced online after a video of Salman Khan was captured at the hospital. #News pic.twitter.com/rY506fG5u0
— Filmfare (@filmfare) February 17, 2026

بال ووڈ سپر اسٹار سیاہ ٹی شرٹ اور کیپ میں ملبوس تھے لیکن انہوں نے اسپتال کے باہر موجود میڈیا نمائندوں سے کوئی بات نہیں کی۔  

سلیم خان نے نومبر 2025 میں اپنا 90 واں جنم دن منایا، بھارتی سنیما کی تاریخ کے سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔

#BREAKING | Salman Khan's Father Salim Khan Hospitalised In Mumbai

NDTV's @AbiraDhar Reports#SalimKhan pic.twitter.com/luUOlXnig8
— NDTV (@ndtv) February 17, 2026

آئیکونک اسکرین رائٹنگ جوڑی سلیم جاوید (سلیم خان اور جاوید اختر) نے کئی نمایاں فلمیں تخلیق کیں جنہوں نے 1970 کی دہائی میں مین اسٹریم ہندی سنیما کی شکل بدل دی۔

ان کے سب سے مشہور فلموں میں ’شولے‘، ’زنجیر‘ اور ’دیوار‘ شامل ہیں، یہ فلمیں نہ صرف کمرشل طور پر شاندار کامیاب ہوئیں بلکہ ثقافتی طور پر بھی دیرپا اثر چھوڑ گئیں۔ 

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

Poland instructs its citizens to leave Iran immediately

Published

on


امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ 

پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ممکن ہے آئندہ چند گھنٹوں میں انخلا بھی ممکن نہ رہے۔

وارسا سے جاری بیان میں پولش وزیراعظم نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران چھوڑ دیں اور فی الحال کسی بھی صورت اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر یقینی ہیں اور سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے۔

پولینڈ کی جانب سے یہ ہنگامی انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام مختلف فوجی اور سیاسی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اور عسکری تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ خطے میں تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہریوں کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محفوظ پناہ گاہوں اور بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں حالات کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

جعفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات شروع

Published

on



برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈریو کو سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق شہزادے کو نورفوک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد برکشائر اور نورفوک میں موجود مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ تھامس ویلی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے بعد سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے اور عوامی دلچسپی کے پیش نظر مناسب وقت پر مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Andrew Mountbatten-Windsor has been arrested on suspicion of misconduct in public office, the BBC understands https://t.co/6qVtVZJ5GQ
— BBC Breaking News (@BBCBreaking) February 19, 2026

برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر میں پولیس اہلکاروں کو غیر نشان زد گاڑیوں میں شاہی خاندان کی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ووڈ فارم رہائش گاہ پر پہنچتے اور کارروائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی صبح تقریباً آٹھ بجے کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کے دوران حساس معلومات امریکی ارب پتی اور سزا یافتہ جنسی مجرم جعفری ایپسٹین کے ساتھ شیئر کی تھیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تعلق نہیں، حمزہ مجید

Published

on


سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کے مطابق اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

انتظامیہ نے زور دے کر کہا کہ ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور اسے سیالکوٹ اسٹالینز کے نام سے جوڑنا درست نہیں ہے۔

سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مکمل اعتماد اور استقامت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر قائم ہیں۔

حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ادارہ ہر معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ حمزہ مجید  فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں ہے۔

محمد شاہد کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending