Connect with us

Today News

کراچی: جیولری شاپ کی دیوار توڑ کر 30 کروڑ کے زیورات چوری کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

Published

on


کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں جیولر شاپ کا صفایا کرنے والے ملزم کو 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کر لیا جب کہ واردات میں ملوّث دیگر 5  ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں نقب زن جیولری شاپ کی دیوار توڑ کر 606 تولا سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے لے اڑے تھے جس کا بھی اقبال ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

جیولر ایوب خان نے پولیس کو بتایا تھا کہ 12 فروری کی شب دکان کے کاریگروں نے معمول کے مطابق جیولرشاپ بند کی تھی لیکن جب 14 فروری کی صبح دکان کھولی تو جیولری کے متعدد باکس خالی نکلے۔

دکان مالک کا کہنا تھا مین گیٹ کے شٹر سے اندر جاکر دیکھا تو دکان کے عقبی حصے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی، دکان کے اندر جیولری کا سامان چیک کیا تو کافی باکس خالی ملے، دکان کے پیچھے جا کردیکھا تو دکان کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا مقدمے کے اندارج کے بعد بڑی نقب زنی کی واردات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

واردات میں ملوّث سمیت دیگر  6ملزمان کو بھی گرفتار کرکے چوری کیے جانے والے کروڑوں روپے مالیٹ کے طلائی زیورات ، موبائل فونز سمیت دیگر سامان برامد کر لیا گیا۔

اب اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے سونا برآمد کر لیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی غربی طارق مستوئی اور ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سےکارروائی کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا۔

ضیا لنجار کا کہنا تھا حکومت سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیل کی نئی پابندیاں، مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے صرف 10 ہزار نمازیوں کی اجازت

Published

on


یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینی نمازیوں کے لیے جمعہ کی نماز کے موقع پر مسجد الاقصیٰ میں حاضری محدود کرتے ہوئے تعداد 10 ہزار مقرر کر دی ہے۔ یہ پابندیاں رمضان المبارک کے آغاز پر نافذ کی گئی ہیں۔

اسرائیلی ادارے کوگات کے بیان کے مطابق صرف وہی فلسطینی نمازی داخل ہو سکیں گے جو پیشگی خصوصی اجازت نامہ حاصل کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے لیے کم از کم عمر 55 سال، خواتین کے لیے 50 سال جبکہ 12 سال تک کے بچوں کو قریبی رشتہ دار کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی۔

یہ پابندیاں صرف مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر لاگو ہوں گی، جسے اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد اپنے قبضے میں لیا تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق تمام اجازت نامے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوں گے اور واپسی پر ڈیجیٹل اندراج بھی لازم ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو احاطہ مسجد سے گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتاری کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امام کی گرفتاری اور نمازیوں پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد کے امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

رمضان کے دوران عام طور پر لاکھوں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے آتے ہیں، تاہم 2023 میں غزہ جنگ کے بعد سیکیورٹی پابندیوں کے باعث حاضری میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

Published

on



اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر جاں بحق افراد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس، پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا

Published

on


انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان  ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔

ایم پی اے رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد  کی بھی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔





Source link

Continue Reading

Trending