Connect with us

Today News

ڈیپ فیک جنسی مواد؛ ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کیخلاف ایک اور ملک میں تحقیقات شروع

Published

on


ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اور اس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک کے خلاف یورپ میں دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے یورپی یونین کے سخت ڈیٹا تحفظ قوانین کے تحت ایلون مسک کے چیٹ بوٹ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

آئرش ریگولیٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  تحقیقات اس بات پر مرکوز ہوں گی کہ آیا پلیٹ فارم نے یورپی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔

ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر الزام تھا کہ وہ صارفین کی درخواستوں پر غیر رضامندانہ اور جنسی نوعیت کی ڈیپ فیک تصاویر تیار کر رہا تھا جن میں بعض مبینہ طور پر بچوں سے متعلق بھی تھیں۔

یورپی قوانین اور ممکنہ جرمانے

آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن اس معاملے میں یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) کے تحت جانچ کرے گی۔ چونکہ X کا یورپی ہیڈکوارٹر ڈبلن میں واقع ہے، اس لیے آئرش ریگولیٹر کو پورے بلاک میں نفاذ کا اختیار حاصل ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گراہم ڈوئل کے مطابق ادارہ کئی ہفتوں سے X کے ساتھ رابطے میں ہے، جب میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ صارفین گروک کو حقیقی افراد کی جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے پر اکسا رہے ہیں۔

اسپین، فرانس اور برطانیہ میں بھی کارروائیاں

دوسری جانب اسپین کی حکومت نے X سمیت Meta اور TikTok کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ یہ پلیٹ فارمز بچوں کی ذہنی صحت، وقار اور حقوق پر حملہ کر رہی ہیں۔ اسپین پہلے ہی 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی کوششوں کا اعلان کر چکا ہے۔

اسی دوران فرانس میں رواں ماہ X کے پیرس دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور ایلون مسک کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔ برطانیہ کے ڈیٹا پروٹیکشن اور میڈیا ریگولیٹرز نے بھی الگ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

گروک اور xAI

گروک، مسک کی اے آئی کمپنی xAI کی تیار کردہ پروڈکٹ ہے، جس کے جوابات X پر عوامی طور پر نظر آتے ہیں۔ گزشتہ ماہ عالمی سطح پر اس وقت شدید ردِعمل سامنے آیا جب گروک نے لوگوں کو “برہنہ” یا شفاف لباس میں دکھانے والی تصاویر بنانے کی صلاحیت ظاہر کی۔ بعد ازاں کمپنی نے کچھ پابندیاں لگائیں، مگر یورپی حکام کے نزدیک یہ اقدامات ناکافی ہیں۔

پس منظر

یاد رہے کہ X پہلے ہی یورپی کمیشن کی جانب سے اس بات کی الگ تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے کہ آیا پلیٹ فارم غیر قانونی مواد، بالخصوص بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یورپی ڈیجیٹل قوانین پر عمل کر رہا ہے یا نہیں۔

حکام کے مطابق آنے والے ہفتوں میں ان تحقیقات کے نتائج یہ طے کریں گے کہ X اور گروک پر مزید پابندیاں یا بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے یا نہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس، پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا

Published

on


انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان  ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔

ایم پی اے رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد  کی بھی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھاکر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published

on


پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ ،سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ میں مقامی شہری ایکسرے اور لیب جیسی جدید سہولیات سے بھی مستفید ہوئے۔

میڈیکل کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز سمیت ماہر ہیلتھ سٹاف پر مشتمل ٹیمیوں نے مقامی شہریوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں تقریباََ 150 بچوں سمیت 700 سے زائد افراد کو مفت چیک کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

شمالی وزیرستان کے شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ؛ دوردراز علاقوں میں پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا قیام ایک نعمت ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending