Today News
دکاندار خبردار! دبئی میں رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے پر لاکھوں روپے جرمانہ
دبئی میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافے اور ہیرا پھیری کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹیز نے رمضان سے قبل مختلف مارکیٹس اور تجارتی مراکز کے دورے شروع کر دیے ہیں تاکہ قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چاول، دودھ، چینی، کوکنگ آئل اور دیگر بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کنزیومر پروٹیکشن حکام نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے ضروری اشیاء کی قیمتیں مقررہ حد سے زیادہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
دکانداروں کو باقاعدہ وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ وہ حکومتی مقرر کردہ قیمتوں کی مکمل پابندی کریں اور منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔
حکام کے مطابق عوام بھی قیمتوں میں اضافے یا کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو شکایت درج کرا سکتے ہیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران منڈیوں میں شفافیت اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے نگرانی کا عمل پورے مہینے جاری رہے گا۔
حکام کے مطابق اگر کسی تاجر یا کاروباری ادارے نے رمضان میں قیمتوں میں غیرقانونی رد و بدل کیا تو اس پر ایک لاکھ درہم (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
Today News
امریکا کا ایران کو آخری پیغام؟ ٹرمپ نے فوجی کارروائی کا اشارہ دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد وائٹ ہاؤس نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے لیے دانشمندی اسی میں ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں حالیہ دنوں میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مذاکرات اُس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب اسرائیل نے گزشتہ سال ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے آخر تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو مختلف فوجی آپشنز پر بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنیوا میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں چند بنیادی اصولوں پر اتفاق ہوا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن وہ دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
ادھر عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی سے بھی ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ ہوا ہے، جس میں جوہری پروگرام سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے، جبکہ ایران نے بھی آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی نازک قرار دی جا رہی ہے۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر سوالات اٹھنے لگے
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن بھارت کی فیلڈنگ تشویش کا باعث بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوریاکمار یادیو کی قیادت میں ٹیم نے گروپ مرحلے کے چاروں میچز جیت کر سپر ایٹ میں جگہ تو بنا لی ہے لیکن کیچ چھوڑنے کی تعداد نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارتی ٹیم نے اب تک چار میچز میں 9 کیچز ڈراپ کیے ہیں جو ایونٹ کے گروپ مرحلے میں شامل تمام 20 ٹیموں میں دوسری بلند ترین تعداد ہے۔
صرف آئرلینڈ 10 ڈراپ کیچز کے ساتھ بھارت سے آگے ہے جبکہ نمیبیا 6 ڈراپ کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
Most catches dropped in the T20I World Cup, as of 18 February 2026. #T20WorldCup
10 – Ireland 🇮🇪
9 – India 🇮🇳
6 – Namibia 🇳🇦— Daniel Alexander (@daniel86cricket) February 19, 2026
ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی بولر ورون آرون نے کہا کہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال میں بھارت کی کیچنگ 70 فیصد سے کم رہی ہے اور ہر میچ میں دو سے تین مواقع ضائع ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کے خلاف بھی ایک کیچ کے دوران سریاکمار یادیو اور رنکو سنگھ ٹکرا گئے تھے، خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ورون آرون کا کہنا تھا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں ایک بھی ڈراپ کیچ بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔
Today News
سلمان خان کے والد سلیم خان کی حالت تشویشناک، دماغی سرجری کا امکان
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد دماغی سرجری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلڈ پریشر اچانک بڑھنے کے باعث سلیم خان کے دماغ کے دائیں حصے میں خون کی شریان متاثر ہوئیں۔ اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور جلد آپریشن کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سلیم خان کو دو روز قبل ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ سلمان خان اس موقع پر لیلاوتی اسپتال کے باہر نظر آئے تھے تاہم انھوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سلیم خان بھارتی فلمی صنعت کے مایہ ناز مصنف ہیں، جنہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر کئی لازوال فلمیں تخلیق کیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ہاتھی میرے ساتھی، شعلے، زنجیر اور مسٹر انڈیا شامل ہیں، جو آج بھی کلاسک کا درجہ رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ سلیم خان نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی اور طویل عرصے سے بھارتی فلمی دنیا میں اپنی خدمات کے باعث ایک معتبر مقام رکھتے ہیں۔ ان کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims