Today News
مارٹن لوتھر کے قریبی ساتھی اور عظیم رہنما جیسی جیکسن 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
امریکی شہری حقوق کے عظیم رہنما جَیسّی جیکسن 84 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے صفِ اول کے رہنما، ممتاز مذہبی شخصیت اور ڈیموکریٹک سیاست کے نمایاں چہرے 84 سالہ جَیسی جیکسن اعصابی بیماری میں مبتلا تھے۔
جَیسّی جیکسن ایک دہائی سے زائد عرصے سے پالسی نامی اعصابی بیماری میں مبتلا تھے۔ اس سے قبل انھیں پارکنسنز کی تشخیص بھی ہوئی تھی جب کہ دو مرتبہ کووِڈ-19 کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج بھی رہے ہیں۔
ان کے اہلِ خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسّی جیکسن نہ صرف اپنے خاندان بلکہ دنیا بھر کے مظلوم، بے آواز اور نظرانداز کیے گئے لوگوں کے لیے ایک خدمت گزار رہنما تھے۔
شہری حقوق کی تحریک میں کردار
1960 کی دہائی سے شہری حقوق کی تحریک اور ڈیموکریٹک سیاست کا مستقل حوالہ بننے والے جیکسن، عظیم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قریبی ساتھی اور شاگرد رہے۔
مارٹن لوتھر کے ہمراہ اور پھر ان کے بعد بھی جیسی جیکسن نے نسلی امتیاز، غربت اور معاشی عدم مساوات کے خلاف جدوجہد کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔
صدارتی سیاست اور رینبو کولیشن
جَیسّی جیکسن نے 1984 اور پھر 1988 میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے بھرپور مہم چلائی تھی۔
1988 کی صدارتی مہم میں ان کی جاندار کارکردگی نے امریکی سیاست میں سیاہ فام امیدواروں کے لیے نئی راہیں کھولیں۔
بعد ازاں پہلے سیاہ فام امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا کہ جیسّی جیکسن کی جدوجہد نے ان کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔
جیکسن نے رینبو کولیشن کے تصور کو فروغ دیا، جس کا مقصد سیاہ فام، غریب، محنت کش اور دیگر محروم طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا تھا۔
ان کی قائم کردہ تنظیم نے تعلیم، روزگار اور معاشی انصاف کے لیے عملی اقدامات کیے جن کے تحت ہزاروں خاندانوں کو مالی امداد اور لاکھوں ڈالر کے تعلیمی وظائف فراہم کیے گئے۔
یاد رہے کہ جَیسی جیکسن 8 اکتوبر 1941 کو جنوبی کیرولائنا کے شہر گرین ویل میں پیدا ہوئے اور زمانہ طالب علمی کے زمانے ہی سے امتیازی قوانین کے خلاف آواز اٹھائی۔
Today News
کراچی: رینجرز کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے داؤد گوٹھ پکا روڈ سعید آباد سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان عبدالواحد عرف جوجی، مرتضیٰ اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں یوسف گوٹھ، گلشنِ مزدور، داؤد گوٹھ، نیول روڈ، حب ریور روڈ اور 24 مارکیٹ میں اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان نے 2023 میں فرار ساتھی کے ہمراہ کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر کریانہ اسٹور کے مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، اس کے علاوہ ملزمان وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی بھی کرچکے ہیں۔
ملزمان چھینے ہوئے موبائل فونز کراچی کے علاقے اسکانی محلہ اتوار بازار میں فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Today News
سانحہ گل پلازہ: تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سوالنامہ جاری کردیا
سانحہ گل پلازہ کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کو سوالنامہ جاری کردیا۔
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 47 سوالات پر مشتمل سوالنامہ جاری کرتے ہوئے جوابات مانگ لیے جب کہ کمیشن نے ایس بی سی اے سے گل پلازہ کا تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ ایس بی سی اے کہتا ہے جب تک شکایت نہ ہو کارروائی نہیں کرسکتے، آج ایک اور واقعہ ہوا ہے جس میں15 لوگ جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 40سے 50 گز پر وہ عمارت بنی ہوئی تھی، 40 سے 50 گز پر ہائی رائز عمارت کی اجازت ہوسکتی ہے، اس عمارت کی بھی کسی نے شکایت نہیں کی ہوگی۔
کمیشن نے ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو سے سوال کیا کہ ہم نے پوچھا آپریشن کمانڈ کس کے پاس تھی، بتایا گیا کوئی نہیں تھا، اس پر جاوید کھوسو نے کہا کہ جب آگ لگی میں قریب ہی تھا، سب سے پہلے پہنچا، پروٹوکول کے تحت ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور ایس ایس پی سٹی بھی فوری پہنچے تھے۔
Today News
امریکی بزنس مین کا اسلام قبول کرنے کے بعد مسجد الحرام میں پہلا روزہ؛ ویڈیو شیئر کردی
امریکی ارب پتی اور سعودی عرب کی معروف کمپنی ریڈ سی ڈیلوپمنٹ کے سی ای او جان پگانو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ مسجد الحرام میں کھولا۔
جان پگانو نے اپنے اس شاندار روحانی تجربے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک ویڈیو میں بتایا۔
اس ویڈیو میں جان پگانو سفید سعودی لباس کندورہ اور سعودی کیفیہ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مسجد الحرام میں داخل ہو رہے ہیں۔
جان پگانو کی نگاہوں کے سامنے خانہ کعبہ اپنی پورے جاہ و جلال اور رحمتیں بکھیرتا نظر آ رہا ہے، وہ خانہ خدا کی جانب بے تابی سے بڑھتے ہیں۔
ویڈیو میں جان پگاؤ کی خوشی دیدنی تھی۔ ان کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار اور انتظامی عملہ بھی رہنمائی کے لیے ہر لمحہ موجود تھا۔
ویڈیو پیغام میں جان پگانو نے خادمِ حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔
انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے میں سعودی عرب پر خیر، امن اور برکتیں نازل فرمائے۔
أهنئ القيادة الرشيدة والشعب السعودي بحلول شهر رمضان المبارك. أعاده الله على السعودية بالخير والبركات 🌙
Warmest wishes to the Custodian of the Two Holy Mosques, HRH the Crown Prince & the people of Saudi Arabia on the Holy Month of Ramadan. May it be filled with Allah’s… pic.twitter.com/F9F7Dd7nPG
— John Pagano (@JohnPagano) February 17, 2026
یاد رہے کہ جان پگانو نے اکتوبر 2025 میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے انھیں اعزازی سعودی شہریت بھی دی تھی۔
جان پگاؤ کی کمپنی ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی سعودی عرب کے میگا سیاحتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims