Today News
یکم رمضان کو ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر میں سرکاری و نجی بینکس کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک بمطابق 1447 ہجری کو زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے ملک بھر کے بینکس میں عوامی لین دین بند رہے گی اور تعطیل ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ عوامی لین دین کا کام کرنے والوں کی چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کل بروز بدھ پشاور میں ہوگا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بمعہ ثبوت ارسال کریں گی اور پھر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔
Source link
Today News
غزہ پر بنایا بورڈ آف پیس اقوامِ متحدہ کی بھی نگرانی کرے گا؛ ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب میں اس منصوبے کی تشکیل، تکمیل اور اغراض و مقاصد پر کھل کر گفتگو کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا قائم کردہ بورڈ آف پیس اقوامِ متحدہ کے معاملات پر بھی نظر رکھے گا تاکہ یو این درست طریقے سے کام کرے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کا تشکیل کردہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی کارکردگی، بالخصوص مالی امور، کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ بورڈ آف پیس اقوامِ متحدہ کو مالی لحاظ سے سہارا دے سکتا ہے اور یہ یقینی بنائے گا کہ ادارہ قابلِ عمل رہے۔
انھوں نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کے بارے میں اپنا پرانا مؤقف دہرایا کہ اس میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے لیکن ویسا کام نہیں کر رہا جیسا ہونا چاہیئے۔
صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی چیز بننے جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہوگا جس کی مثال دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔
یاد رہے کہ بورڈ آف پیس کے تشکیل کے وقت یورپی ممالک نے سب سے بڑا اعتراض یہی اُٹھایا تھا کہ یہ اقوام متحدہ سے متصادم ادارہ ہوگا۔
سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ ایک کثیرالجہتی ادارہ ہے، جس کے فیصلے تمام رکن ممالک کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔
یورپی ممالک پہلے ہی اس نظریے کو مسترد کرچکے ہیں کہ اقوام متحدہ پر کسی ایک ملک یا اس کے قائم کردہ بورڈ کی بالادستی قبول نہیں کی جا سکتی۔
بعض یورپی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس اقدام سے اقوامِ متحدہ کی غیر جانبداری متاثر ہو سکتی ہے اور عالمی نظام میں طاقت کا توازن بگڑنے کا خطرہ ہے۔
فرانسیسی اور جرمن حکام نے غیر رسمی گفتگو میں اس خیال پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بورڈ آف پیس کے اختیارات کی نوعیت واضح نہیں اور یہ ادارہ اقوامِ متحدہ کے موجودہ ڈھانچے کے ساتھ کس طرح ہم آہنگ ہوگا۔
اب جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح اشارہ دیدیا ہے کہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی نگرانی گا اور اس پر یورپی اعتراضات آنے والے دنوں میں عالمی سفارتی محاذ پر نئی کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
Today News
لاہور: راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں راہگیر خاتون سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے غالب روڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم نے غالب روڈ پر خاتون کو اکیلا پاکر چھڑ خانی کی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین سے چھیڑ خانی، ہراسمنٹ، جنسی استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
Today News
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے تعمیر شدہ رن وے پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی کامیاب لینڈنگ
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیر ہونے والے رن وے پر بین الاقوامی پرواز نے کامیابی سے لینڈنگ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات کی دوپہرسعودی عرب سے آنے والی بین الاقوامی روٹ کی پرواز کامیابی سے لینڈ کردی گئی،
طیارے کی لینڈنگ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واٹرسیلیوٹ دیا۔
8 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔ تعمیراتی اعتبار سے توسیع کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر بڑے حجم کے کارگو جہاز اور ائیربس 380 ساختہ وائیڈ باڈی طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کےسی ای او/ ائیرپورٹ مینیجرعدنان خان کے مطابق ائیرپورٹ رن وے کوجدید کیٹگری 4 ایف کے درجے میں اکاو کے معیار پرتعمیر کیا گیا ہے،ج س پر بڑے طیارے بشمول ائیربس 380 لینڈ کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رن وے 07L/25R کی تکمیل کے بعد درجہ بندی بھی آپ گریڈ کر دی گئی، مرکزی رن وے وائیڈ باڈی والے ہوائی جہازوں کی ہینڈلنگ کے لئے تیار ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے کیلی بریشن کے بعد پہلی کامیاب آزمائشی لینڈنگ 3 جنوری 2026 کو ہوئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹرپراجیکٹ حافظ زاہد اسحاق کا کہنا تھا کہ 8 ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں 18 ماہ میں اس انداز سے مکمل کیا گیا کہ ائیرپورٹ پر ملکی و بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کی سرگرمیاں مکمل طور پر جاری رہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رن وے کی توسیع اور تعمیرنو کے نتیجے میں اس کی لمبائی، چوڑائی اورزیادہ وزن کے حامل جہازوں کے لوڈکو برداشت کرنے کے خصوصی میٹریل کا حامل ہے،طیاروں کے اپروچ کے دوران بہتر نشاندہی کے لائٹنگ سسٹم کے علاوہ ٹیکسی ویز کو بہتر بنایا گیا، جس سے آئندہ 25 تا 30 سال کے لیے آپریشنل صلاحیت اور سیفٹی کےمعیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹرکا مزید کہنا ہے کہ ناموافق موسمی صورتحال کے پیش نظر کیٹگری ون کا نظام نصب کیا گیاہے،جس کو ضرورت پڑنے پر مذید ایڈوانس کیا جاسکتا ہے۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech3 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant