Today News
پابندیاں ہار گئیں، ایمان جیت گیا، مسجد اقصیٰ میں تراویح کیلیے سمندر امڈ آیا
غزہ:
مقبوضہ مشرقی یروشلم کی فضا اس وقت ایمان کی حرارت سے بھر گئی جب اسرائیلی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود دسیوں ہزار مسلمان پہلی تراویح کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔
چاند نظر آنے کے ساتھ ہی جب رمضان المبارک کی آمد کا اعلان ہوا تو عاشقانِ رسولؐ کے قدم خود بخود قبلۂ اول کی جانب اٹھنے لگے۔
گلیوں، دروازوں اور چوکیوں سے گزرتے ہوئے وہ سب ایک ہی جذبے سے سرشار تھے—اللہ کے حضور جھکنے کا جذبہ۔
نمازیوں نے قبلہ اول کے احاطوں کو بھر دیا۔ قبلی مسجد کے اندر صفیں در صفیں بندھ گئیں، جبکہ سنہری گنبد والی ڈوم آف راک کے اطراف بھی عبادت گزاروں کا سمندر امنڈ آیا۔
عشاء اور تراویح کی نماز کی امامت امام و خطیب شیخ یوسف ابو سنینہ نے کروائی، اور ہر سجدہ گویا صبر، استقامت اور امید کی داستان سنا رہا تھا۔
اگرچہ جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر غزہ کے زخم ابھی تازہ ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی کارروائیوں نے فلسطینیوں کے دلوں پر اداسی کی چادر تان رکھی ہے۔ ایسے میں رمضان کی پہلی رات آنسوؤں، دعاؤں اور امیدوں کا سنگم بن گئی۔
یروشلم گورنریٹ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی حکام رمضان کی تیاریوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مگر پابندیاں ایمان کے سیلاب کے آگے ٹھہر نہ سکیں۔
بزرگوں کی لرزتی دعائیں، بچوں کی معصوم آنکھیں اور نوجوانوں کا عزم سب نے مل کر یہ پیغام دیا کہ مسجدِ اقصیٰ صرف ایک عمارت نہیں، ایک زندہ عقیدہ ہے۔
پہلی تراویح کی رات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب دلوں میں یقین کی شمع روشن ہو تو رکاوٹیں دیوار نہیں بن سکتیں۔ قبلۂ اول کی فضا میں گونجتی آمین کی صدائیں شاید دنیا کو یہ یاد دلا رہی تھیں کہ ایمان کو زنجیروں میں جکڑا نہیں جا سکتا۔
Today News
گووندا سدھر جائیں تو معاف کردوں گی؛ اہلیہ سنیتا آہوجا
بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں تاہم اس بار سنیتا آہوجا نے رشتہ قائم رکھنے کی بنیادی شرط رکھ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی اور اس میں آنے والے پیچیدہ موڑ پر کھل کر بات کی ہے۔
سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ اگر گووندا سدھر جائیں، اپنے رویّے میں تبدیلی لائیں اور ایک خاندان کی طرح چلنے کو تیار ہوں تو میں انہیں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔
سنیتا آہوجا نے کہا کہ میں عمر کے اُس حصے میں ہوں جہاں عورت کو خاص طور پر شوہر اور بچوں کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ذہنی دباؤ کم ہو۔
انھوں نے شکوہ کیا کہ گووندا الزامات اور تنازعات کو میڈیا سے گفتگو میں ہنسی میں ٹال دیتے ہیں مگر ان کے جوابات اکثر سمجھ سے باہر ہوتے ہیں۔
سنیتا آہوجا کے بقول شروع میں ہر معاملات میں نے سنبھالے اور گووندا کو سہارا دیا لیکن اب نئے منیجرز کے آنے کے بعد صورتحال بدل گئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ گووندا اب اپنی کم ہوتی ہوئی شہرت اور مقبولیت کو تسلیم کرنے میں بھی مشکل محسوس کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں جب کہ اداکار کا نام ایک کم عمر میراٹھی اداکارہ کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔
Today News
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسول پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، حیدرآباد کنگز سے معاہدہ کرلیا
معروف آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسول پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے اور انہوں نے حیدرآباد کنگز سے معاہدہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کو چھوڑنے والے معروف انٹرنیشنل کرکٹر گلین میکسول نے پی ایس ایل فرنچائز حیدرآباد کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کھیلنے تیار اور حیدرآباد کنگز کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں اور یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔
میکسول نے لکھا کہ پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔
Source link
Today News
غزہ میں دیرپا امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔
وزیراعظم نے تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک-بھارت جنگ رکی اور اس جنگ بندی سے کروڑوں قیمتی جانیں بچیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہیے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہوگی۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech3 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant