Connect with us

Today News

وزیراعلیٰ کے پی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان

Published

on


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو دی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ذمہ داری انہیں سونپی ہے، جس کے تحت “عمران خان رہائی فورس” قائم کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فورس میں پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور وومن ونگ سمیت تمام طبقات شامل ہوں گے، عید کے بعد پشاور میں حلف لیا جائے گا اور پھر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی حالت تشویشناک تھی، جیلر نے مجرمانہ کوتاہی کی جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا تاکہ حکومت مزید لاپرواہی نہ کرے، پرامن احتجاج کو روکا گیا اور حکومتی رویہ غیر آئینی تھا، اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں اور دہشت گردی کے مقدمات درج کرنا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو نقصان پہنچنے پر محمود خان اچکزئی نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی تھی، تاہم اب آنکھ میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن مسلسل نگرانی ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے، خاندان اور وکلا کو آن بورڈ لیا جائے۔

علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ جب وکیل سلمان صفدر کی رپورٹ کے مطابق 80 فیصد بینائی متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تو شدید تشویش پیدا ہوئی، علاج میں تاخیر مجرمانہ فعل تھا، اب کچھ بہتری ضرور آئی ہے مگر ابہام باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کا پیغام بھیجا ہے، رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کالے جادو کے الزام پر ہجوم کا حملہ، ماں اور ایک سالہ بچے کو زندہ جلا دیا

Published

on


بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں 32 سالہ خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر جادو کرنے کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ضلع سنگھ بھوم کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جو ویسٹ سنگبھم میں واقع ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد خاتون کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق جب خاتون کا شوہر باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور اگلے روز پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے شوہر کی شکایت پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی، وزیر داخلہ کا سخت نوٹس

Published

on


سرجانی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی اور سی آئی اے گارڈن میں شہریوں کو یرغمال بنانے اور رقم کے عوض رہائی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ویسٹ کو فوری طور پر جملہ تفصیلات سے آگاہ کرنے، فرض شناس ٹیم تشکیل دے کر معاملے کی جامع تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کسی طور بھی ناقابل برداشت ہیں۔ جرم کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجر سے لوٹی گئی اشیاء و مال قواعد و ضوابط کے مطابق واپس کیا جائے۔ انکوائری اور اس میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بھی جلد فراہم کی جائیں اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے ناموں کی فہرست ارسال کی جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئیں، فیصل واوڈا

Published

on


 

سینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی۔ سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’میرے دوست رانا ثنااللہ صاحب! آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی لیکن وہ نہیں مانے۔ پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے‘؟

انہوں نے مزید کہا کہ ’یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔ اگر بانی پی ٹی آئی یہ مبینہ ڈیل قبول کر لیتے تو آپ کو پتہ ہے پھر اس نے تو سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے اور آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے بھی نہیں پتا، کیونکہ کسی اور کے پیچھے نہ بانی جائے گا نہ جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور میں ہمت اور جرات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی۔ سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی۔ کچھ نیا سوچیں  *میں نے آپ لوگوں سے کہا تھا کہ انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے، فطرت نہیں۔* *رمضان مبارک اینڈ گُڈ لک۔

 





Source link

Continue Reading

Trending