Today News
بھارت اور بنگلادیش سمیت متعدد ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا؛ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا
ایشیائی اور یورپی ممالک میں رمضان 2026 کا چاند نظر آگیا جہاں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت، بنگلادیش اور ایران سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔
اسی طرح ترکیہ، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا اور عمان میں بھی پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا۔
یورپی ممالک کے اسلامی مشن بورڈز نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جب کہ امریکا اور برطانیہ میں بھی اکثر شہروں میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
اسی طرح کینیڈا اور آسٹریلیا میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ متعدد افریقی ممالک کے شہری بھی کل پہلا روزہ رکھیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آگیا تھا اور آج پہلا روز تھا۔
Today News
پشاور: اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات، محبت کی شادی کرنے والے نوجوان ٹک ٹاکر کی قاتل محبوبہ نکلی
پشاور کے علاقہ حیات آباد میں محبت کی شادی کرنے والا نجی یونیورسٹی کے فرسٹ سمسٹر کے طابعلم کا قاتل اسکی اپنی محبوبہ نکلی ، جس نے آشنا کی مدد سے شوہر کو قتل کروایا اور فرار ہوگئی تاھم دو ماہ بعد اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن عبداللہ احسان* کی ہدایت پر ایس ڈی پی او حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ماہ قبل حیات آباد فیز 5 میں PGH ہسپتال کے قریب موٹر کار پر فائرنگ کرکے اندھا قتل کے واقعے کو ٹریس کر لیا۔
پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران قتل میں ملوث اجرتی قاتل محمد نعمان ولد واحد شاہ اور سہولت کار عبداللہ ولد ظہور کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول احمد اشتیاق کو اس کی بیوی مسماۃ (ح) دختر بشیر احمد سکنہ نوشہرہ نے اپنے آشنا نعیم افغانی اور مقتول کی سالی مسماۃ (ج) دختر بشیر احمد سکنہ نوشہرہ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت اجرتی قاتلوں کے ذریعے فائرنگ کر کے قتل کروایا۔
واقعہ کے حوالے سے مقتول کے بھائی شہریار احمد ولد اشتیاق احمد کی مدعیت میں مورخہ 09.12.2025 کو تھانہ حیات آباد میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقتول نے اپنی بیوی سے خاندان کی اجازت کے بغیر چوری چپکے کورٹ میرج کی تھی۔
مقتول کی بیوی ایک پارٹی گرل تھی اور اس کے نعیم افغانی نامی شخص جو کہ سعودی عرب میں سپیئر پارٹس کا کاروبار کرتا ہے کے ساتھ قریبی و دوستانہ تعلقات تھے، جس پر نعیم افغانی رنجش رکھتا تھا۔
اسی رنجش کی بنیاد پر نعیم نے مقتول کی بیوی کے ہمراہ سہولت کار عبداللہ کی وساطت سے اجرتی قاتل کاشف ولد راحت شاہ ساکنہ ٹیڈی بازار جمرود اور کاشف نے دیگر اجرتی دوست محمد نعمان ولد واحد شاہ اور راج محمد ولد زرمحمد کے ذریعے 14 لاکھ روپے پر قتل کا منصوبہ بنایا اور واردات کو انجام دیا۔
قتل میں ملوث مقتول کی بیوی، اس کی سالی اور اجرتی قاتلان کاشف اور راج محمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار اجرتی قاتلان اس سے قبل مورخہ 08.12.2025 کو 10 لاکھ روپے اجرت پر تھانہ فقیر آباد کی حدود عامر ایوب کالونی میں فائرنگ کر کے شینا خان ولد غلجے کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں۔
Today News
وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر کا استعفیٰ منظور کرلیا، ذمہ داری کس کو ملی؟
وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کے بعد محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈ ہاک صدر تعینات کردیا گیا۔
تعیناتی کے بعد وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی ہاکی کے امور کو چلائیں گے۔
وزارت کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کے کلبوں کی سیکورٹنی کے بعد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی، قائم مقام صدر محی الدین وانی ہاکی کے تمام امور کا جائزہ لیں گے۔
تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے زیر نگرانی نئی منجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
Source link
Today News
پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعان کے ایم یو پر دستخط
پاکستان اور امریکہ نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ(ایم او یو)طے پا گیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کے ساتھ ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ممکنہ ری ڈیولپمنٹ کے امور پر اشتراک عمل طے پایا ہے اور یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تعینات خصوصی ایلچی سٹیو ویٹکوف کی نگرانی میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں حکومتوں نے اس شراکت داری کو عملی شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کر دیے ہیں، امریکا کی جانب سے یہ دستاویز جی ایس اے کے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ نے جبکہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی، تجارتی اور معاشی پہلوؤں کا مشترکہ اور مقررہ مدت میں جائزہ لینے کے لیے ایک منظم فریم ورک قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد شفاف، منضبط اور باہمی مفاد پر مبنی پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مین ہیٹن کے اہم علاقے میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی اسٹریٹجک اہمیت اور نیویارک کے پیچیدہ زوننگ اور بلدیاتی قوانین کے پیش نظر ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے عمل درآمد کے خطرات کم کرنے، ریگولیٹری وضاحت بڑھانے اور ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد نج کاری حکمت عملی کے تحت اس قیمتی اثاثے کی بہترین قدر حاصل کرنا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech3 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant