Today News
کراچی؛ عدالت کا موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ کرنے پر کمپنی سے جواب طلب
کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔
کراچی کے شہری نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا اور مذکورہ کمپنی پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
درخواست گزار نے 6 مہینے تک پیکج کی سہولت دینے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کی ایپ سے ویکلی پیکج کروایا، 823 روپے کاٹ لیے لیکن پیکج نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ریجنل آفس نے بھی مسئلے کو حل نہیں کیا، لیگل نوٹس بھیجنے پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا، پیکج نہ ہونے سے رابطہ نہیں ہوا اور درخواست گزار کے ہاتھ سے کلائنٹ اور فیس نکل گئی۔
درخواست گزار نے استدعا کیا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے، کمپنی نے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔
کنزیومر کورٹ شر قی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔
Source link
Today News
او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ایک اور نیا کنواں دریافت کر لیا
او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ایک اور نیا کنواں دریافت کر لیا۔
ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ درس ویسٹ-3 کنواں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں واقع ہے، ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس اور 580 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی۔
ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ تیل و گیس کی یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل ہوئی، گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
Today News
کراچی: رینجرز کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے داؤد گوٹھ پکا روڈ سعید آباد سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان عبدالواحد عرف جوجی، مرتضیٰ اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں یوسف گوٹھ، گلشنِ مزدور، داؤد گوٹھ، نیول روڈ، حب ریور روڈ اور 24 مارکیٹ میں اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان نے 2023 میں فرار ساتھی کے ہمراہ کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر کریانہ اسٹور کے مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، اس کے علاوہ ملزمان وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی بھی کرچکے ہیں۔
ملزمان چھینے ہوئے موبائل فونز کراچی کے علاقے اسکانی محلہ اتوار بازار میں فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Today News
سانحہ گل پلازہ: تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سوالنامہ جاری کردیا
سانحہ گل پلازہ کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کو سوالنامہ جاری کردیا۔
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 47 سوالات پر مشتمل سوالنامہ جاری کرتے ہوئے جوابات مانگ لیے جب کہ کمیشن نے ایس بی سی اے سے گل پلازہ کا تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ ایس بی سی اے کہتا ہے جب تک شکایت نہ ہو کارروائی نہیں کرسکتے، آج ایک اور واقعہ ہوا ہے جس میں15 لوگ جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 40سے 50 گز پر وہ عمارت بنی ہوئی تھی، 40 سے 50 گز پر ہائی رائز عمارت کی اجازت ہوسکتی ہے، اس عمارت کی بھی کسی نے شکایت نہیں کی ہوگی۔
کمیشن نے ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو سے سوال کیا کہ ہم نے پوچھا آپریشن کمانڈ کس کے پاس تھی، بتایا گیا کوئی نہیں تھا، اس پر جاوید کھوسو نے کہا کہ جب آگ لگی میں قریب ہی تھا، سب سے پہلے پہنچا، پروٹوکول کے تحت ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور ایس ایس پی سٹی بھی فوری پہنچے تھے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims