Connect with us

Today News

راولپنڈی میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر دو بیویوں سمیت قتل

Published

on



راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ، قاسم آباد بازار میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر  کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پانچ ایمرجنسی گاڑیوں اور دس سے زائد اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ داری کے تنازعے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بادشاہ اور اس کی دونوں بیویوں کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاؤں سے آئے رشتہ داروں نے قتل کیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے سینئر افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی پوٹھوہار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور میں خدمت کا رمضان مہم کا آغاز، شہر بھر میں سحری دسترخوان سج گئے

Published

on



لاہور:

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فلاحی مہم “خدمت کا رمضان” کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت شہر بھر میں سحری دسترخوان اور کچن قائم کیے گئے ہیں۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق لاہور کی 274 یونین کونسلز میں سحری کچن فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد سحری تقسیم پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں مستحق افراد اور مسافروں کو مفت سحری فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑا مرکزی شاہی سحری دسترخوان بھی سجایا گیا جہاں بیف قورمہ، پراٹھے، حلوہ پوری، دہی اور چائے سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

مرکزی قیادت نے بھی دسترخوان کا دورہ کیا اور شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر سحری کی۔

اس موقع پر رہنما ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ “خدمت کا رمضان” کے عنوان سے لاہور بھر میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہے اور پورے شہر میں سحری و افطاری کے دسترخوان سجائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم کی کوشش ہے کہ سحری مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد کو رمضان میں آسانی میسر آ سکے۔





Source link

Continue Reading

Today News

غزہ میں اس سال بھی رمضان ٹوٹے گھروں، بکھرے خاندان اور شہدا کی یاد کیساتھ شروع

Published

on


غزہ کے پھٹے پُرانے بوسیدہ پناہ گزین کیمپوں میں اسرائیلی بمباری کے شکار اور درد کے مارے فلسطینی خاندان رمضان المبارک کا شایان شان استقبال کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں گزشتہ دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت اور بربریت، جنگ و جدل اور مایوس کن غیر یقینی حالات نے زندگی کو سخت اذیت ناک بنا رکھا ہے۔

اس کے باوجود جیسے ہی ہلال صوم آسمان پر جگمگایا، مظلوم فلسطینیوں کی نگاہیں چمک اور چہرے خوش سے کھلکھلا اُٹھے۔ غربت، بے گھری اور بھوک کے باوجود وہ آج بہت شاداں ہیں۔

وہ خیمے جو موسم کی سختیاں جھیلنے کی سکت نہیں رکھتے، ان میں بھی رمضان کی آمد پر سادہ لیکن خوشنما سجاوٹ کی جا رہی ہے۔ بچے اپنے ہاتھ سے پینٹنگز بناکر خیموں پر لگا رہے ہیں۔

تاریک ماحول کو خصوصی طور پر تیار کی گئی رمضان لالٹین سے روشن کیا جا رہا ہے۔خیمہ گاہوں کی کچی پکی ایک ایک گلی رنگ و نور سے بھر گئی ہے۔ خیموں سے اللہ اکبر کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

صاف نظر آ رہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے شہریوں کے گھروں کو تو مسمار کرچکا ہے لیکن ایک ایک شخص کا جذبۂ ایمانی پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوچکا ہے۔

غزہ کے لوگوں کے لیے رمضان المبارک کے یہ دن امید، صبر اور اجتماعات کی اہمیت کا پیغام بھی رکھتے ہیں حالانکہ اب بھی جنگ، بحران اور قربانیوں کا دکھ پوری شدت کے ساتھ تازہ ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

افطاری کیلیے اداکارہ صبا فیصل کس وقت فروٹ چاٹ بناتی ہیں؛ مداح حیران رہ گئے

Published

on


معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے رمضان سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے معمولات پر کھل کر گفتگو کی تاہم اس پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

ماہ رمضان میں سحر و افطار کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ شعبہ خواتین کا بھی پسندیدہ شعبہ ہے۔ جس میں شوبز خواتین بھی کسی سے کم نہیں۔

صبا فیصل نے بتایا کہ وہ رمضان میں فروٹ چاٹ دوپہر تقریباً 12 بجے ہی تیار کرلیتی ہیں اور اس میں چاٹ مصالحہ بھی اسی وقت شامل کر دیتی ہیں کیونکہ افطار شام میں ہوتا ہے۔

اداکارہ صبا فیصل کے بقول یہ ان کا ذاتی اور آزمودہ طریقہ ہے جس پر وہ برسوں سے عمل کر رہی ہیں۔

تاہم اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہ ہوسکا۔ کچھ خواتین نے تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی تیار کی گئی فروٹ چاٹ شام تک خراب یا سیاہ ہو سکتی ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پھر تو پھل شام تک کالے ہو جاتے ہوں گے جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ یہ تو بہت قدیم طریقہ لگتا ہے۔

البتہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور اگر کوئی برسوں سے کسی معمول پر عمل کر رہا ہو تو اسے غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending