Today News
تفتان میں گیس باؤزر میں دھماکے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جھلس گئے
تفتان:
بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں ہولناک آتشزدگی اور دھماکے نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔
تفتان بازار میں کھڑے ایل پی جی گیس باؤزر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی، اور ریسکیو آپریشن کے دوران باؤزر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد آگ نے قریبی علاقے اور گیس پلانٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آگ کے بلند شعلے کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے، جس سے بازار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تفتان موقع پر پہنچ گئے جبکہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
تاہم آگ کی شدت کے باعث فائربریگیڈ کے چار اہلکار، جن میں دو رضاکار بھی شامل ہیں، جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نوکنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو بھی آگ کی شدت کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ محفوظ رہے۔
واقعے کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس اور امدادی ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Today News
راجپال یادیو کے بعد ایک بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کی تیاریاں؛ ناقابل ضمانت وارنٹ
بھارت میں ابھی معروف اداکارہ راجپال یادیو کی گرفتاری اور پھر بھرپور عوامی دباؤ کے بعد رہائی کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ ایک اداکارہ کا بھی ایسا ہی کیس سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کی ایک عدالت نے 2017 کے ایک ایونٹ سے متعلق چیک باؤنس اور معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے متعدد سمن جاری ہونے کے باوجود اداکارہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اس کیس میں امیشا پٹیل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
تاہم اداکارہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور شوبز دنیا میں بھی حیرانی اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔
البتہ اب اس معاملے پر امیشا پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت جاری کی ہے جس سے معاملے کی گتھی سلجھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جس شخص پوون ورما کا زکر ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ معاملہ کئی برس قبل باقاعدہ طور پر طے پا چکا تھا۔
امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ پوون ورما نے اُس وقت ہی مکمل سیٹلمنٹ پر دستخط بھی کیے تھے اور طے شدہ رقم بھی وصول کی تھی۔
اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود اب دوبارہ جھوٹے الزامات لگا کر قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے، جو سراسر بدنیتی پر مبنی ہے۔
اداکارہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کے وکلا اس شخص کے خلاف دھوکہ دہی اور غلط بیانی پر فوجداری کارروائی شروع کر رہے ہیں۔
امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ وہ ایسے افراد کو نظر انداز کرنا پسند کرتی ہیں جو جھوٹے بہانوں سے توجہ حاصل کرنے کے لیے معاملے کو تماشا بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2017 میں ایونٹ آرگنائزر پوون ورما نے امیشا پٹیل کو ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بک کیا تھا اور انہیں تقریباً 14 لاکھ روپے ایڈوانس دیے تھے۔
تاہم اداکارہ کسی وجہ سے اس تقریب میں شرکت نہ کر سکی تھیں اور بعد ازاں یہ رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ امیشا پٹیل نے اس میں سے 10 لاکھ روپے واپس کر دیے تھے جبکہ ساڑھے چار لاکھ روپے کا ایک چیک باؤنس ہو گیا تھا۔
جس پر ایونٹ آرگنائزر نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی اور آج ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
Today News
امریکا آنے والے چند دنوں میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، اسرائیل بھی الرٹ، امریکی میڈیا
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے جہاں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا رواں ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف محدود یا وسیع فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
میڈیا رپورٹس میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ کارروائی سے متعلق عسکری اور سفارتی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ اس معاملے پر مسلسل مشاورت اور غور و فکر میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے خطے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ممکنہ امریکی کارروائی کے خدشات کے باعث اسرائیل میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، قریبی بنکرز کی معلومات رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی اداروں کا خدشہ ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو تہران جوابی کارروائی کے طور پر میزائل حملے کر سکتا ہے، جس سے خطے میں وسیع پیمانے پر کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
Today News
لاہور میں خدمت کا رمضان مہم کا آغاز، شہر بھر میں سحری دسترخوان سج گئے
لاہور:
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فلاحی مہم “خدمت کا رمضان” کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت شہر بھر میں سحری دسترخوان اور کچن قائم کیے گئے ہیں۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق لاہور کی 274 یونین کونسلز میں سحری کچن فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد سحری تقسیم پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں مستحق افراد اور مسافروں کو مفت سحری فراہم کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑا مرکزی شاہی سحری دسترخوان بھی سجایا گیا جہاں بیف قورمہ، پراٹھے، حلوہ پوری، دہی اور چائے سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
مرکزی قیادت نے بھی دسترخوان کا دورہ کیا اور شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر سحری کی۔
اس موقع پر رہنما ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ “خدمت کا رمضان” کے عنوان سے لاہور بھر میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہے اور پورے شہر میں سحری و افطاری کے دسترخوان سجائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم کی کوشش ہے کہ سحری مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد کو رمضان میں آسانی میسر آ سکے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech5 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims