Today News
رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے دوران صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران روزانہ صبح 3:00 بجے (سحری سے قبل) سے رات 10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین سحری اور افطاری کے پکوانوں کی تیاری بلا تعطل کر سکیں۔
سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدس مہینے میں گیس کا پریشر بہتر سطح پر برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر میں ہر سال تقریباً 10 فیصد تک کمی کے باعث گیس کی مجموعی رسد متاثر ہو رہی ہے، تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے پیش نظر اضافی گیس کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جس سے ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا۔
ایس ایس جی سی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران اگر کسی صارف کو کم پریشر یا گیس کی بندش کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر 1199 ہیلپ لائن، موبائل ایپ یا قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر سے رابطہ کرے اور ادارے کا عملہ شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے متحرک رہے گا۔
سوئی سدرن نے صارفین پر زور دیا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لاکھوں چولہوں کے بیک وقت استعمال کے باعث گیس کا دباؤ متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے گیس کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنایا جائے اور بلا ضرورت چولہا جلتا نہ چھوڑا جائے تاکہ تمام صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس میسر آ سکے۔
اعلامیے میں گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کو غیراخلاقی اور قابل سزا عمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے دیگر صارفین متاثر ہوتے ہیں۔
Source link
Today News
ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس، پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔
ایم پی اے رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کی بھی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھاکر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔
Today News
پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ ،سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ میں مقامی شہری ایکسرے اور لیب جیسی جدید سہولیات سے بھی مستفید ہوئے۔
میڈیکل کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز سمیت ماہر ہیلتھ سٹاف پر مشتمل ٹیمیوں نے مقامی شہریوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں تقریباََ 150 بچوں سمیت 700 سے زائد افراد کو مفت چیک کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
شمالی وزیرستان کے شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ؛ دوردراز علاقوں میں پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا قیام ایک نعمت ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims