Today News
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے کرائے میں اضافہ
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا، بزنس کلاس کا کرایہ پانچ لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ اکانومی کلاس اور اکانومی پلس کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ تک پہنچ گیا۔
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں معمول کے مطابق اضافہ ہوگیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔
ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔ پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں یہ تعداد تو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے رش کے باعث اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔
معمول کے مطابق کرایہ اکانومی اور اکانومی پلس کا ایک لاکھ تیس سے چالیس ہزار تھا جو بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے لے کر دو لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ سوا چار لاکھ سے لے کر ساڑھے 4 لاکھ روپے تھا جو اب پانچ لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق کرائے میں اضافہ عمرہ زائرین کے رش کے باعث ہوا ہے جب بھی کوئی تہوار یا سیزن آتا ہے تو رش بڑھتا ہے جس پر ایئر لائنز اپنے کرائے میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ تمام ایئر لائنز کی بکنگ فل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بکنگ نہیں مل رہی جو سیٹیں خالی ہیں ان کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایجنٹ تو وہی وصول کرتے ہیں جو ایئر لائن کرایہ مقرر کرتی ہیں، رمضان المبارک میں کیونکہ لوگ عمرہ کرنے زیادہ جاتے ہیں اس لیے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ عمرہ پر جانے والے عامر امتیاز بلال کے مطابق اب مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے بھی سوچنا پڑھ گیا ہے کہ کریں یا نہ کریں۔
ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق عام لوگ تو اب عمرہ کا سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں، عمرہ ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، ہم نے دو ماہ پہلے بکنگ کروائی تھی تو ایک لاکھ 30 ہزار کی ٹکٹ تھی اور ہمارے دوسرے بھائی نے اب کروائی ہے تو ٹکٹ ایک لاکھ 80 ہزار کی ملی ہے، اب اس بات کا خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مہنگائی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔
Source link
Today News
سپریم کورٹ میں قصور میں سزائے موت کے ملزم کی اپیل پر سماعت
سپریم کورٹ میں قصور میں سزائے موت کے ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی، مقتول کے والد نے کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک پر موجود سابقہ اہلیہ کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
وکیل مدعی نے کہا کہ مقتول کی والدہ ملزم کو معاف کرنا چاہتی ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک میں یہ کون ہیں؟،وکیل مدعی نے جواب دیا کہ سامنے کھڑے شخص کی سابقہ بیوی ہے جو قتل ہوا وہ ان دونوں کا بیٹا تھا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے پوچھا کہ مقتول کے والد کی کتنی شادیاں ہیں، والد مقتول نے جواب دیا کہ میری 4 شادیاں ہیں، ، یہ پہلے کہہ رہا تھا کہ اس کی 2 بیویاں ہیں اب کہہ رہا ہے چار بیویاں ہیں یہ سچ نہیں بتا رہا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ بی بی آپ ملزم کو معاف کیوں کرنا چاہتی ہیں،والدہ مقتول نے جواب دیا کہ میں ملزم کو اللہ واسطے معاف کرنا چاہتی ہوں۔
وکیل ملزم نے کہا کہ سزائے موت کو عمر قید میں ہی تبدیل کردیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ راضی نامہ دکھا دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی بادشاہت کا دور تھوڑی ہے کہ راضی نامے ہوں۔
عدالت نے آئندہ سماعت لاہور رجسٹری میں رکھنے کی ہدایت کردی۔
Today News
محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی تردید کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مسائل کے حل تک معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
بعد ازاں محسن نقوی نے صدارت سنبھالنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا تاہم اس بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھوں گا۔
قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگائی جس کے تحت وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی نہیں کھیل سکیں گے۔
طارق بگٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ روپے ریلیز کیے تاہم پرو لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے جو معاملات سنبھالنے میں ناکام ہوا۔
طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ دورہ آسٹریلیا میں سب مینیج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے اسٹیٹ بینک نے رقم وقت پر ادا نہیں کی اور دو ماہ کی مہلت مانگی۔
طارق بگٹی نے آسٹریلیا میں ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے کمیٹی بناکر تحقیقات کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ 6 سال بعد ہماری پرو لیگ میں انٹری ہوئی۔ ہماری ورلڈ رینکنگ 18 سے بہتر ہو کر 13 پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہاکی کو بہت پروموٹ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔
Source link
Today News
کالے جادو کے الزام پر ہجوم کا حملہ، ماں اور ایک سالہ بچے کو زندہ جلا دیا
بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں 32 سالہ خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر جادو کرنے کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ضلع سنگھ بھوم کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جو ویسٹ سنگبھم میں واقع ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد خاتون کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق جب خاتون کا شوہر باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور اگلے روز پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے شوہر کی شکایت پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims