Connect with us

Today News

رمضان شروع ہوتے ہی ملکی و غیر ملکی ائیر لائینز نے کرائے میں پانچ لاکھ تک اضافہ کر دیا

Published

on


رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی  اور  غیر ملکی ائیر لائینز  نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا بزنس کلاس کا کرایہ پانچ لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ اکانومی کلاس اور اکانومی پلس کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ تک پہنچ گیا۔

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں معمول کے مطابق اضافہ ہو گیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام  ملکی و غیر ملکی ایئر لائن نے اپنے کراؤ میں اضافہ کر دیا۔

ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے پہلے عشرہ کی نسبت  دوسرے اور تیسرے عشرے میں یہ تعداد تو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائن نے رش کے باعث اپنے کراؤ میں اضافہ کر دیا۔

معمول کے مطابق کرایہ اکانومی اور اکانومی پلس کا ایک لاکھ تیس چالیس  ہزار تھا جو بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے لے کر دو لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ سواء چار  لاکھ  ہ سے لے کر ساڑے  4 لاکھ  روپے تھا جو اب پانچ لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔

ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق کراؤں میں اضافہ عمرہ زاہرین کے رش کے باعث ہوا ہے جب بھی کوئی تہوار یا سیزن اتا ہے  رش بڑھتا ہے تو ایئر لائن اپنے کرائے میں اضافہ کر دیتی ہیں تمام ایئر لائنوں کی بکنگ فل ہے یہی وجہ ہے کہ بکنگ نہیں مل رہی جو سیٹیں خالی ہیں ان کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایجنٹ تو وہی وصول کرتے ہیں جو ایئر لائن کرایہ مقرر کرتی ہیں رمضان المبارک میں کیونکہ لوگ عمرہ کرنے زیادہ جاتے ہیں اس لیے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

عمرہ پر جانے والے عامر امتیاز بلال کے مطابق اب مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے بھی سوچنا پڑھ گیا ہے کہ کریں یا نہ کریں عام لوگ تو اب عمرہ کا سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں عمرہ ساڑے چار لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ہم نے دو ماہ پہلے بکنگ کرائی تھی تو ایک لاکھ تیس ہزار کی ٹکٹ تھی ہمارے دوسرے بھائی نے اب کرائی ہے تو ٹکٹ ایک لاکھ اسی ہزار کی ملی ہے اب اس بات کا خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مہنگائی کہاں تک پہنچ چکی ہے





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ایک اور نیا کنواں دریافت کر لیا

Published

on


او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ایک اور نیا کنواں دریافت کر لیا۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ درس ویسٹ-3 کنواں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں واقع ہے، ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس اور 580 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ تیل و گیس کی یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل ہوئی، گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: رینجرز کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار 

Published

on


پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے داؤد گوٹھ پکا روڈ سعید آباد سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان عبدالواحد عرف جوجی، مرتضیٰ اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں یوسف گوٹھ، گلشنِ مزدور، داؤد گوٹھ، نیول روڈ، حب ریور روڈ  اور 24 مارکیٹ میں اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان نے 2023  میں فرار ساتھی کے ہمراہ کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر کریانہ اسٹور کے مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، اس کے علاوہ ملزمان وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی بھی کرچکے ہیں۔

ملزمان چھینے ہوئے موبائل فونز کراچی کے علاقے اسکانی محلہ اتوار بازار میں فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ 
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

سانحہ گل پلازہ: تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سوالنامہ جاری کردیا

Published

on


سانحہ گل پلازہ  کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کو سوالنامہ جاری کردیا۔

جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو  47 سوالات پر مشتمل سوالنامہ جاری کرتے ہوئے جوابات مانگ لیے جب کہ کمیشن نے ایس بی سی اے سے گل پلازہ کا تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ ایس بی سی اے کہتا ہے جب تک شکایت نہ ہو کارروائی نہیں کرسکتے،  آج ایک اور واقعہ ہوا ہے جس میں15 لوگ جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 40سے 50 گز پر وہ عمارت بنی ہوئی تھی، 40 سے 50 گز پر ہائی رائز عمارت کی اجازت ہوسکتی ہے، اس عمارت کی بھی کسی نے شکایت نہیں کی ہوگی۔

کمیشن نے ڈی سی ساؤتھ  جاوید کھوسو سے سوال کیا کہ ہم نے پوچھا آپریشن کمانڈ کس کے پاس تھی، بتایا گیا کوئی نہیں تھا، اس پر جاوید کھوسو نے کہا کہ جب آگ لگی میں قریب ہی تھا، سب سے  پہلے پہنچا، پروٹوکول کے تحت ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور  ایس ایس پی سٹی بھی فوری پہنچے تھے۔





Source link

Continue Reading

Trending