Today News
ایپسٹین فائلز کے سنگین الزامات، پرنس اینڈریو پولیس کی کئی گھنٹوں تفتیش کے بعد رہا
برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس کے چھوٹے بھائی پرنس اینڈیو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبہے میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 66 سالہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو اس الزام پر حراست میں لیا گیا تھا کہ انہوں نے بطور تجارتی نمائندہ اپنے دورِ ملازمت کے دوران خفیہ سرکاری دستاویزات مرحوم امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کو بھیجے تھے۔ انہیں جمعرات کو کئی گھنٹوں تک تفتیش کے بعد “مزید تحقیقات کے تحت رہائی” دے دی گئی۔
تھیمز ویلی پولیس نے اس ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کا مطلب جرم ثابت ہونا نہیں بلکہ یہ کہ تحقیقات کے لیے معقول شبہ موجود تھا۔
بادشاہ چارلس نے ایک بیان میں کہا کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور شاہی خاندان حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔
دوسری جانب پرنس اینڈریو ماضی میں ایپسٹین سے تعلقات کے باعث اپنے تمام سرکاری شاہی فرائض سے دستبردار ہو چکے ہیں اور وہ کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے رہے ہیں۔
امریکی حکام کی جانب سے حالیہ دنوں میں ایپسٹین سے متعلق لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی گئی تھیں، جن میں اینڈریو کا نام بھی سامنے آیا۔ تاہم موجودہ پولیس تحقیقات کا تعلق کسی جنسی بدسلوکی کے مقدمے سے نہیں بلکہ سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے الزامات سے ہے۔
اگر ان پر باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی اور جرم ثابت ہوا تو سرکاری عہدے میں بدعنوانی پر عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ معاملہ اس وقت مزید تفتیش کے مرحلے میں ہے۔
Today News
اسلام آباد؛ نجی سو سائیٹی کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد کی بڑی کارروائی میں ایک نجی سو سائیٹی کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کے ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس ضبط کیا گیا۔ ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس کی غیر قانونی طور پر تیاری کی جارہی تھی۔
آلات کی تیاری کے حوالے سے رجسٹریشن بھی نہیں کرائی گئی تھی۔ تمام ضبط شدہ سامان ڈریپ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔ ملکی تاریخ میں ڈینٹل امپلانٹس کے حوالے سے پہلا چھاپہ ہے۔
Today News
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا ہاکی کے معاملات پر سخت تشویش کا اظہار
قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی نے ہاکی کے معاملات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مہرین رزاق بھٹو کی کنوینرشپ میں ہاکی کے معاملات کا جاٸزہ لیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
کمیٹی ارکان نے ہاکی معاملات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے، قاٸمہ کمیٹی نے اس معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ کمیٹی جاٸزہ لے گی کہ اس نااہلی کے اصل قصوروار کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دل کرکٹ کی طرح ہاکی کے ساتھ بھی دھڑکتے ہیں۔ ہم خود ہی اپنے کھیلوں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
رکن کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن دونوں ہی ناکام ہو گٸے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی کے معاملے پر وزیر اعظم سے ملاقات کی جائے۔ وزیر اعظم کو بھیجی گئی انکواٸری رپورٹ قاٸمہ کمیٹی میں بھی پیش کی جائے۔
قاٸمہ کمیٹی کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
پی ایس بی حکام نے بتایا کہ بائیو میکنیکل لیب منصوبہ 2014 میں شروع ہوا لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔
وزیر اعظم ہدایت پر گلگت میں ہاکی آسٹرو ٹرف کی تکمیل پر 15 سال لگ گٸے۔ 35 ملین کی آسٹرو ٹرف کا منصوبہ 123 ملین تک جا پہنچا۔
نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ 2012 میں شروع ہوا جسے 2018 میں بند کردیا گیا۔ منصوبے کی لاگت 732 ملین سے چھ ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔
پی ایس بی حکام نے بتایا کہ یہ نامکمل پراجیکٹ ایچ ای سی کو ٹرانسفر ہوگیا ہے۔ نارووال اسپورٹس سٹی کو عالمی معیار کا بنانے کے لیئے لاگت میں اضافہ ہوا۔
مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے اتنا عرصہ پراجیکٹ مکمل نہیں ہوسکا۔ احسن اقبال کا حلقہ بھی ہے لیکن پھر بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس بی کے پاس اتنا پیسہ ہے لیکن منصوبے پھر بھی مکمل نہیں ہوئے۔
Today News
موبائل فون رکھنے کا الزام؛ بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد
موبائل فون رکھنے کا الزام لگا کر بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے اور ڈنڈوں سے تشدد کرنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم میں بہو پر تشدد کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں موبائل فون رکھنے کے الزام میں سرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سرالیوں نے مجھے برہنہ کر کے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شوہر نے پلاس سے کان کھینچے جبکہ ساس، جیٹھ، جیٹھانی اور دیگر افراد نے مل کر تشدد کیا جس سے میں بے ہوش ہو گئی۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ ظالم عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب ہو سکے۔خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ خواتین کے خلاف تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech7 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech3 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims