Today News
Strong Winds in Karachi; What Weather to Expect Over the Next 24 Hours?
کراچی:
شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، ہوا کی رفتار 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے چلنے ہوائیں انتہائی خشک ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
Today News
رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد:
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی نے بھی زور پکڑ لیا، حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 4.26 فیصد سے بڑھ کر 5.19 فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 11.78فیصد، آلو 2.24فیصد، گڑ 0.16فیصد، چینی 0.96فیصد، دال مسور 1.47 فیصد، دال چنا 0.58 فیصد، ویجیٹیبل گھی فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 2.02 فیصد کمی واقع ہوئی۔
چکن 6.34 فیصد، ٹماٹر3.82 فیصد، لہسن 5.86فیصد، پیاز 3.83فیصد، مٹن 0.69 فیصد، بیف میں1.03 فیصد، پٹرول 1.93فیصد، ڈیزل 2.69فیصد، ایل پی جی 0.75فیصد اور کیلوں کی قیمتوں میں 16.05فیصد اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 5.50فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.50فیصد اضافے کے ساتھ 6.78 فیصد رہی۔
اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.03فیصد اضافے کے ساتھ5.59فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.92فیصد اضافے کے ساتھ4.82فیصد رہی جبکہ44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.78فیصد اضافے کے ساتھ 3.82فیصدرہی ہے۔
Today News
انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب
زیمبیا سے ایتھوپیا کے راستے آنے والے متعدد پاکستانی مسافروں کو مشتبہ سرگرمیوں پر حراست میں لے لیا گیا۔
ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ افراد وزٹ ویزوں پر افریقی ممالک (تنزانیہ/ملاوی) گئے جہاں سے ایجنٹس کے ذریعے غیر قانونی راستوں سے تنزانیہ → زیمبیا → زمبابوے کے ذریعے جنوبی افریقہ بھجوایا گیا۔
انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں گجرات، سیالکوٹ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹس ملوث ہیں جنہوں نے بھاری رقوم (لاکھوں روپے اور ہزاروں امریکی ڈالر) وصول کر کے مسافروں کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر مجبور کیا۔
دورانِ سفر زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں مقامی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا۔ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
مزید انکشاف ہوا کہ بعض ایجنٹس نے جنوبی افریقہ کے بعد اسپین بھجوانے کے نام پر بھی خطیر رقوم طلب کیں اور متاثرین کے اہل خانہ سے اضافی رقوم ہتھیائیں۔
تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام یہ ہیں:
ہارون دانش
زین العابدین
محمد آفتاب
عدیل پرویز
علی حمزہ
Today News
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میاں بیوی سے آئس کی بڑی کھیپ برآمد
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں سے آئس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے میاں بیوی مسافر کے جوتوں، بیگ سے 5 کلو آئس برآمد کر لی۔
مسافر لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی پرواز جدہ جارہے تھے۔ دوران تلاشی مشتاق اور نورین کے سامان اور جوتوں سے آئس برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق ڈرگ آئس کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے۔ اے این ایف نے مسافروں کو تحویل میں لے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech7 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims